DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Zaffar Iqbal of village Moawara publishes basic English grammar book

کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی راجہ ظفر اقبال کی پہلی انگلش کتاب"بیسک انگلش گرامر "پبلش ہو کر منظر عام پر آگئی

کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی راجہ ظفر اقبال کی پہلی انگلش کتاب”بیسک انگلش گرامر “پبلش ہو کر منظر عام پر آگئی ۔راجہ ظفر اقبال راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے گاؤں مواڑہ میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کر نے کے بعد جامع کراچی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی جبکہ انگلیڈ سے بزنس ان انگلش میں ڈپلومہ حاصل کیا آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ سعودی عرب میں گزرا۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے راجہ ظفر اقبال نے کہا کہ میری کتاب 175صفحات پر مشتمل ہے اور طلبا کی رہنمائی کے لیے سلیس طریقے تحریر کی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے اس کتاب سے مستعفید ہو سکیں گرامر کتب میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہو گا جس سے طلبابہتر انداز سے استعفادہ حاصل کر سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میری کامیابی کا راز ایک ہی ہے کہ میں نے ہمیشہ کتاب سے ہی ناطہ جوڑے رکھا اور یہ میر ی حیات کا مقصد ہے ۔مصنف راجہ ظفر اقبال کہوٹہ الیکٹرونک میڈیا کے معروف صحافی راجہ پرویز اقبال کے بڑھے بھائی ہیں ۔

ہارون کمال ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کا صدر مقر ر ہونے پر مبارکبا د

Haroon Kamal Hashmi congratulated on his new PTI post

ہارون کمال ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کا صدر مقر ر ہونے پر مبارکبا د پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی ، راجہ آصف یعقوب کیانی ، راجہ گلفراز کیانی ،راجہ یاسر کیا نی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہارون کمال ہاشمی اپنی جماعت پی ٹی آئی کا قیمیتی اثاثہ ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کو تحصیل کہوٹہ اورتحصیل کلر سیداں میں متعارف کرایا انہوں نے پی ٹی آئی کاجو پودا ان دو تحصیلوں میں لگا تھا و ہ ایک تناور درخت بن چکا ہے انہوں نے اپنی جماعت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں ان کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی انہی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اہم منصب سے نوازہ ہے ہم اپنے قریبی دوست ہارون کمال ہاشمی کو ایک مر تبہ پھر مبارکبا دپیش کر تے ہیں اوران کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

اگر عوام نے کہا تو میں ضلع راولپنڈی یا تحصیل ناظم کا الیکشن لڑوں گا ۔راجہ عامر مظہر

Raja Amir Mazhar plans to contest elections for District and Tehsil with public blessing

چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ و ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل ہوتھلہ کی غیور عوام نے اپنے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا تھا الخمد اللہ میں ان کے اس اعتماد پرپورا اترا ہوں ۔علاقے کے مسائل حل کر نے کے لیے میں نے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاہیں ہیں ۔اپنی یوسی میں لاکھوں روپے کے بے شمار ترقیاتی کام کر ائے ہیں جو آن دی ریکارڈ ہیں میرے والد محترم سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی راجہ مظہر حسین نے بھی اپنے دور میں یونین کونسل ہوتھلہ میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے ہیں میں بھی اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنی یوسی میں ترقیاتی کرتے ہوئے عوامی مسائل میں کمی لائی ہے انہوں نے کہا کہ میں آج بھی خود کوئی فیصلہ نہیں کر تا اور ناں ہی اپنا فیصلہ اپنی عوام پر مسلط کر تا ہوں فیصلہ کر نے کے لیے میں نے اپنی یوسی کی عوام کو اختیارات دے دیے ہیں اگر عوام نے کہا تو میں ضلع راولپنڈی یا تحصیل ناظم کا الیکشن لڑوں گا ۔  

Show More

Related Articles

Back to top button