DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Raja Haji M Malik of Rattala deplores any immoral activities at coming Sain Mirchoo mela

بابا سائیں مرچو قلندر کے مزار پر بے حیائی فحاشی جیسے تمام پروگراموں کی مزاہمت کرتے ہیں, راجہ حاجی محمد مالک

سابق چےئرمین عشر و زکواۃکمیٹی موضع رتالہ راجہ حاجی محمد مالک نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہاہے کہ بابا سائیں مرچو قلندر کے مزار پر بے حیائی فحاشی جیسے تمام پروگراموں کی مزاہمت کرتے ہیں ایسے پروگراموں سے نوجوان نسل تباہ ہوتی ہے اس سلسلہ میں گوجرخان قانون نافظ کرنے والے ادارے نوٹس لیں اگر ایسی کوئی مزموم پروگرام ہوئے تو اس کی روک تھام کریں گئے گدی نشین دربار ہذا کی خاموشی سے ثابت ہے کہ وہ ایسے پروگراموں میں دلچسپی لیتے ہیں ایسے پروگراموں سے دہشت گردی کا خطرہ بھی ہوتاہے اس سے بہتر ہے کہ دربار کا کنٹرول محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیا جائے انہوں نے مزید کہا گوجرخان تحصیلی انتظامیہ فوری نوٹس لیکر فحاشی بے حیائی جیسے پروگراموں کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

تعزیت

منجوٹھہ کی سیاسی و سماجی شخصیت مرزا محمود کے ماموں مشہور ماہر تعلیم سابق ہیڈ ماسٹر مرزا جاوید اقبال کی وفات پر شیخ پرویز اختر ،شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button