DailyNewsKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed congratulated by Ch Shafqat Mahmood of UC Nala Musalmana

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کو چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی طرف سے مبارکباد

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کو چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی طرف سے مبارکباد ۔گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی سماجی شخصیت ممبر ضلع کونسل وچیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدر ی شفقت محمود نے حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات مقرر ہونے پر دلی مبارکبا دپیش کی اس موقع پر نمبردار اسد عزیزآف کنوہا ،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام ،راجہ قیصر آف موہڑہ وینس ،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت بابو ظفر اقبال آف ممیام ،راجہ ثقلین آف ممیام ،صحافی شیخ قمر السلام ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ناصر کیانی آف سموٹ، انجینئر راجہ بلال ،ڈاکٹر قیصر محمو دکلرسیداں،حنیف مغل ،راجہ مبشر عباس ،راجہ خرم آف طوطا ،چوہدری منصور آف چورہ ،راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ،راجہ میران آف چک مرزا ،چوہدری اسد آف سموٹ بھی موجود تھے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں ، ور کروں ، جیالوں کو چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاو ل بھٹو پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے

PPP Workers are all behind in full support of Bilawal Bhutto 

پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں ، ور کروں ، جیالوں کو چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاو ل بھٹو پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ان میں ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید جموریت محتر مہ بے نظیر بھٹو کی جھلک نظر آتی ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹوپاکستان کے پسے ہوئے طبقے کو ایک سمت دی۔ کسانوں کو ان کے حقوق دلوائے اور پاکستانی قوم کو ان کی منزل کی طرف رواں دواں کیا۔ پیپلزپارٹی پاکستان میں اداروں کی بقاء اور ملکی سا لمیت کیلئے جانوں کانذرانہ ادا کرتی رہے گی۔پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کے غریب عوام کی پارٹی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی بلکہ عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کی ہے ۔ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔پیپلزپارٹی ایک تحریک اور نظریہ کا نام ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عقیدے ونظریے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہم نے عوام کے حقوق کے تحفظ اور آئین کی پاسداری کا حلف دے رکھا ہے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔

،نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار

Youth will have to play their role, Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi

آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،اسلام دشمن طاقتیں ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہیں ،نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،۔انہوں نے کہا کہ آج یہودو ہنود امت مسلمہ کے خلاف گھنانی سازشیں کرکے دین اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جبکہ دین اسلام امن و آتشی کا دین ہے اور محبت و اخوت کا درس دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات امت مسلمہ کے اتحادآقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت کا تقاضا کررہے ہیں اسی میں ہماری فلاح و بقا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات نوجوان نسل سے اس بات کا تقاضا کررہے ہیں کہ وہ دین اسلام کی ترویج کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور کوشش کریں کہ جھوٹ سے راہ فرار اختیار کریں جب آپ جھوٹ سے چھٹکارہ پالیں گے تو پھرآپ بہت سے گناہوں سے بچ جائیں گے اور جب انسان گناہوں سے بچتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔

نیشنل بینک آف پاکستان کہوٹہ برانچ کا کیشیر عوام علاقہ کے لیے عذاب بن گیا

National Bank of Pakistan branch accused of lack of customer service 

نیشنل بینک آف پاکستان کہوٹہ برانچ کا کیشیر عوام علاقہ کے لیے عذاب بن گیا ۔فوکل پرسن محکمہ جنگلات سردار ایم رضاء کی قیادت میں سینکڑوں صارفین کا مذکورہ کیشیر کے خلاف شدید احتجاج ۔اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیل کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کہوٹہ برانچ کے کیشیرنے بینک صارفین کو تنگ کر نا اپنا وطیرہ بنا لیا ۔صبح سے لائین میں کھڑ ا کر کے خود فون پر گپیں لگاتا رہتا ہے دن ڈیڈھ سے اڑھائی بجے تک بریک بھی کر تا ہے دور دراز سے آئے بوڑھے مر و خواتین کھڑے کھڑے تنگ آ جاتے ہیں ۔ فوکل پرسن محکمہ جنگلات سردار ایم رضاء نے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کیشیر نے عوام کے ساتھ انتہائی نا مناسب رویہ اپنائے رکھا ہوا ہے اگر کوئی صارف اس کہ دے کہ میں بہت سے کھڑا ہوں برائے مہربانی میر ا یہ کام کر دیں تو وہ آگئے سے بدتمیزی پر اتر آتا ہے انہوں نے نیشنل بینک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام سے مذکورہ کیشیر کے خلاف از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button