DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; PTI Administration can not run the government, Ch M Riaz, PML-N

حکومت چلانا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں 'چوہدری محمدریاض

تبدیلی کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والوں نے چند ماہ میں ہی جو کارکردگی دکھائی اس سے صاف ظاہر ہوگیا حکومت چلانا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں گیس بحران بجلی لوڈشیڈنگ ڈالر کی اڑان مہنگائی کا طوفان بے رزگاری میں اضافہ ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا کاروبا ر ٹھپ یہ حکومتی کارکردگی ہے جس سے ہر طبقہ پریشان ہے ان خیالات کااظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہارپریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکاربتائے کہ انہوں نے چند ماہ میں غریب مزدور کسان اور ملازمت پیشہ طبقہ کو کیا سہولیات اور ریلیف دیا حکومتی وزراء مشیر صرف ٹی وی پر بیٹھ کر کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہیں چوہدری محمدریاض نے مزید کہا کہ گوجرخان کے حالات دیکھ کر بھی افسوس ہوتا ہے کہ منتخب نمائندوں نے کچھ نہ کیا جس سے عوام کے مسائل اور مشکلات کم ہوئے ہوں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ سب مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہوئے اب تو صرف فوٹو سیشن اور سیلفیاں ہی چل رہی ہیں نمود ونمائش سے کام نہیں چلے گا عوام کی خدمت کرنے سے ہی کارکردگی سامنے آئے گی

تکیہ بابارحیم شاہ صندل روڈ کی تعمیر کاکام کئی ماہ سے بند

Construction work on Sandal road stopped for many months 

تکیہ بابارحیم شاہ صندل روڈ کی تعمیر کاکام کئی ماہ سے بند آبادی مکین سخت اذیت کا شکار سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کر کے عوامی مشکلات کاخاتمہ کیا جائے اس سڑک پر روزانہ سفر کرنے والوں نے بتایا ہے کہ صندل روڈ کی تعمیر کا کام بندہونے سے عوام کو سخت دشواری کا سامنا ہے فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کاخاتمہ ہو سکے یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ مین بازار میں سیوریج لائن بچھانے کے باعث روڈ بند ہونے سے متبادل راستہ صندل روڈ ہی ہے جس پر شہر کی ٹریفک منتقل کی گئی اب اس روڈ پر ٹریفک کا رش بھی ہے ایسے حالات میں سڑک کی فوری تعمیر ضروری ہے

مرزا شکیل کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے گلیانہ میں وفات پا گئی

Mother of Mirza Shakil passed away in Guliana

مرزا عبدالرقیب کی ہمشیرہ مرزا عبدالمتین مرزا ناصر محمود مرزا شفیق کی پھوپھی صاحبہ اور مرزا شکیل کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے گلیانہ میں وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ گلیانہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

تعزیت

راجہ عبدالغفور کیانی سابق ناظم ، راجہ عبدالصبور کیانی کی بھابھی اور سماجی شخصیت راجہ جلیل کیانی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کاسلسلہ جاری تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدعظیم، راجہ جواد،ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ، حاجی حبیب الرحمن، امین ڈار، راجہ آصف، خان ضمیر، علامہ مختار رضوی، خاقان بابر کیانی، راجہ عمران کامی، خالد شیشے والے، پہلوان اکرام، راجہ بشارت حسین، راجہ عمیر ، غلام قمر، حاجی محبوب ، شاہد قریشی نے دلی تعزیت کااظہار اور دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button