DailyNewsKallar Syedan

Poor secondary school exam results in Tehsil Kallar Syedan

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ کلاس نہم کے سالانہ امتحانات میں تحصیل کلر سیداں کے سیکنڈری مدارس کے نتائج نہایت مایوس

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ کلاس نہم کے سالانہ امتحانات میں تحصیل کلر سیداں کے سیکنڈری مدارس کے نتائج نہایت مایوس کن رہے ،سیکنڈری سکول بکھڑال کا نتیجہ 15%،درکالی شیر شاہی20%،آراضی خاص3%،ڈیڑہ خالصہ 13%،گرلزہائی سکول باغ جمیری 13%،کنوہا20%،بھلاکھر 25%،ممیام 14%،کلر سیداں 13%،سروہا28%،منگلورہ27%،نلہ مسلماناں جنوبی 42%، نلہ مسلماناں شمالی 54%،سر صوبہ شاہ 53%،نوتھیہ 55%،سموٹ26%،سکوٹ 27%جبکہ چنام کا نتیجہ 0،جبکہ گرلز ہائی سکول چمبہ کرپال 2%،گرلز ہائی سکول موہڑہ دروغہ 52%،بوائز ہائی سکول موہڑہ دروغہ 18%،بوائز ہائی سکول ساگری 32%،گرلز ہائی سکول ساگری 30%رہا۔ادھر تحصیل کلر سیداں کے دیگر مدارس کے نتائج حوصلہ افزا رہے ان میں گرلز ہائی سکول آراضی 62%،گرلز ہائی سکول ٹکال58%،گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ79%،بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں 76%،گرلز ہائی سکوٹ دوبیرن کلاں 69%،گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ بینسو86%،گرلز ہائی سکول دھمالی 81%،بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں 100%رہا۔

Kallar Syedan; Overall exam results in Tehsil Kallar Syedan were disappointing after the result was announced.

شادی شدہ آشنا موقع پرپکڑے گئے، گاؤں کے نوجوانوں نے عاشق زارکو خوب پھینٹی لگادی

شادی شدہ آشنا موقع پرپکڑے گئے، گاؤں کے نوجوانوں نے عاشق زارکو خوب پھینٹی لگادی۔ حالت بگڑنے پرپولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے باعزت چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کی نواحی بستی میں ایک خاتون کاخاوند اٹلی میں بسلسلہ روزگار مقیم ہے اور اس نے ملحقہ ڈھوک کے ایک شادی شدہ نوجوان سے تعلقات استوار کررکھے ہیں۔ عید کی شب خاتون نے اپنے عاشق کو گھربلایا، گاؤں کے نوجوانوں کواس کی خبر ہوگئی ۔ جنھوں نے اسے موقع پردیکھ لیا عاشق جب بھاگنے لگا تونوجوانوں نے للکارا کہ اگرنہ رکے تو گولی ماردی جائے گی جس پر اسے ناچار رکناپڑا۔ گاؤں کے نوجوانوں نے عاشق زار کوایسی پھینٹی لگائی کہ اس کے چیخنے کی آوازیں پورے گاؤں میں گونجتی رہیں۔ بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیاگیاجہاں پولیس نے روائتی لین دین کے بعد عاشق کوبا عزت گھربھیج دیا۔ 

پی پی 7کامنفرد اعزاز،پنجاب اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے دونوں ارکان اسمبلی مڈل پاس

 پی پی 7کامنفرد اعزاز،پنجاب اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے دونوں ارکان اسمبلی مڈل پاس ،تفصیلات کے مطابق پی پی 7 سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے راجہ صغیراحمد اور مسلم لیگ(ن) کی جانب سے خصوصی نشست حاصل کرنے والی منیرہ یامین ستی کی بنیادی تعلیمی قابلیت مڈل ہے۔ یہ جمہوریت کاحسن ہے کہ لوگ کسی کی تعلیمی قابلیت کے بجائے ان کے عوامی رابطے، ان کے اخلاق اور ان کے خوشی غمی میں شریک ہونے کودیکھتے ہیں۔ راجہ صغیراحمد مڈل پاس ہیں لیکن انھوں نے 8سال میں عوامی رابطے کی وہ مثال قائم کی جس کی نظیرماضی میں ملنامشکل ہے۔ دوسری جانب خصوصی نشست کے لئے بھی تعلیمی قابلیت کے بجائے گھرانے کے سیاسی اثرورسوخ کاعمل دخل ہوتاہے۔ سابق صوبائی وزیر کرنل یامین ستی کی دختر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خصوصی نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں ان کی تعلیمی قابلیت بھی مڈل بتائی گئی ہے ۔

پاکپتن کا نوجوان کلر سیداں کے قریب رات کے اندھیرے میں بوس کو کنار کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

پاکپتن کا نوجوان کلر سیداں کے قریب رات کے اندھیرے میں بوس کو کنار کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس کے جوان معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ کلر سیداں چوآ روڈ کے کنارے ایک مشکوک گاڑی کھڑی تھی۔پولیس کے جوانوں نے جب قریب جا کر دیکھا تو گاڑی میں نوجوان جوڑا بوس و کنار کر رہاتھا۔پولیس نے انہیں پکڑنا چاہا تو پہلے تو نوجوان نے گاڑی کا دروازہ اور شیشہ نہ کھولا پولیس کے اصرار پر اس نے بعد ازاں فرنٹ سیٹ کا گیٹ کھولا جس کے ساتھ ہی پولیس اہلکار گاڑی کے اندر جا کر بیٹھ گیا۔اس نے نوجوان سے تفصیل معلوم کرنا چاہی تو اس نے خود کو کسی نیب آفیسر کا بیٹا بتایا اس دوران اس نے گاڑی بھگا لی باہر کھڑے دیگر پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑی میں اس کا پیچھا کیا اور اسے چوآخالصہ لاری اڈے پر قابو کر لیا۔ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے دوشیزہ کے ہمراہ کلر سیداں تھانے منتقل کر دیا گیا۔جہاں اس کا نام عباسی حیدر ولد ملک سعید احمدچک نمبر 127EBعارف والا ضلع پاکپتن معلوم ہوا جبکہ خاتون کا تعلق چوآخالصہ کی ملحقہ ڈھوک سے تھا۔دونوں کا آپس میں رابطہ فون کی رانگ کال پر ہوا تھا پی ٹی آئی کے رہنماؤں ہارون کمال ہاشمی، غلام مرتضیٰ ستی اور مقامی صحافیوں کی کوششوں سے رات گئے دوشیزہ کو اس کے والدین کے سپرد کر کے معاملے کو نمٹا دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button