DailyNewsKallar Syedan

Liaqut Hussain passed away in Takal

لیاقت حسین بھٹی انتقال کرگے ان کی نماز جنازہ آج شام بروز سموار 4بجے ٹکال میں ادا کی جائے گی

سابق ناظم یونین کونسل چوآخالصہ محمد حبیب بھٹی کے بڑے بھائی لیاقت حسین بھٹی انتقال کرگے ان کی نماز جنازہ آج شام بروز سموار 4بجے ٹکال میں ادا کی جائے گی۔

اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود گورنمنٹ بوائز سکول چوآ خالصہ کے جماعت نہم کے مایوس کن

 اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود گورنمنٹ بوائز سکول چوآ خالصہ کے جماعت نہم کے مایوس کن سالانہ نتائج نے سرکاری سکولوں کی کارگردی کا پول کھول دیا تعلیمی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی نے چوآ خالصہ کا تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا حال ہی میں جماعت نہم کے سالانہ نتائج نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوآ خالصہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ذرائع کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول چوآ خالصہ کا جماعت نہم کا رزلٹ مجموعی طور پر مایوس کن رہا سکول ہذ ا کے 142طلبا نے امتحان میں حصہ لیا جس میں صرف 28طلبا کامیاب ہوئے اور سکول کا نتیجہ تقریبا 19.7فیصد رہا عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز اور مراعات حاصل کرنے والے پیشتر اساتذہ کی عدم تو جہی کے باعث مایوس کن نتائج پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لینے کا کہا گیا ہے اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں پائے جانے والی خرابیوں کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف بلا تحصیص کاروائی کر کے محکمہ تعلیم کو مزید تباہ ہونے سے بچائیں

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کی انچارچ پرنسپل شاہدہ پروین نے اپنی ریٹائر منٹ کے حوالے سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب

استاد کا مقام بہت بلند ہے اچھے اساتذہ کی ہر دور میں بہت قدر کی جاتی ہے حکومت اعلی تعلیم یافتہ اور محنتی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کی انچارچ پرنسپل شاہدہ پروین نے اپنی ریٹائر منٹ کے حوالے سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اساتذہ کے ہر موقع پر بھر پور خلوص تعاون کو سراہتے ہوئے ریٹائر منٹ کے بعد بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ریٹائر ڈ ہونے والی پرنسپل شاہدہ پروین کو ادارہ کی طرف اور مختلف اساتذہ کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کا انچارچ آئی ٹی ٹیچر ارسہ یعقوب نے سنبھال لیا 

اظہار افسوس

سابق چیئرمین یونین کونسل سموٹ محمد شریف بھٹو نے ایم پی اے پی پی سات راجہ صغیر احمد کی بہن کی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیا ۔اور مرحومہ ک لی دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کریں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button