DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Two injured in armed robbery attempt in Mahnder

گوجرخان ، نواحی قصبہ ماہندر میں دوران ڈکیتی فائرنگ میں زخمی

گوجرخان ، نواحی قصبہ ماہندر میں دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے دو کزنز کو زخمی کرنے والے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کیخلاف تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا محمد نوید سکنہ ماہندر نے تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ ماہندر کا رہائشی ہے اور گھر میں رہ کر زمینداری کرتا ہے گزشتہ شب اپنے بھتیجوں محمد فرحان اور حمزہ سعید کے ہمراہ رات ساڑھے آٹھ بجے گھر کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے اسی دوران ہنڈا125موٹرسائیکل پر دونامعلوم اشخاص گوجرخان کی جانب سے سوار ہو کر آئے اور ہمارے پاس آکر رک گئے اور پوچھا کہ بجنیال گاؤں کون سا راستہ جاتا ہے اسی اثناء میں پیچھے بیٹھا ہوا شخص موٹرسائیکل سے نیچے اترا اور پسٹل تیس بور نکال کر میرے بھتیجے حمزہ سعید کو دھمکی دی کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے نکالو اور پھر حمزہ سعید کے سر پر پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کر دیا اس پر میرے ہمراہ دوسرے بھتیجے فرحان نے ان سے ہاتھا پائی کی تو اسی شخص نے تیس بور پسٹل کا فائرکیاجواس کے پیٹ میں لگا اور وہ شدید زخمی ہوگیا دونوں نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے دونوں ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں زخمی بھتیجوں کو علاج معالجے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان پہنچایا پولیس تھانہ مندرہ نے زیردفعہ 394ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Gujar Khan; A Police report has been registered at Mandra police station after M Farhan and Hamza Saeed were stopped by armed men on motorbikes, the pair were asked to hand over cash which led the armed men hitting the men. Mandra police are investigating the incident claim.

راجہ پرویز اشرف کی کامیابی سے گوجر خان کی ترقی کا دور دوبارہ شروع ہوگا

چوہدری امجد منظور،راجہ منیر،چوہدری آصف نے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کی کامیابی سے گوجر خان کی ترقی کا دور دوبارہ شروع ہوگا سابقہ دور میں راجہ پرویز اشرف نے ریکارڈ کام کروائے سابق امیدوار چیرمین یونین کونسل جنڈ مہلوچوہدری امجد منظور اور راجہ منیر نے سنگرہاؤس میں راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی ان کے ہمراہ یونین کونسل کے دیگر معززین نے بھی ملاقات کی جن میں بلال مغل، چوہدری ارشد،راجہ ہارون شامل تھے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے چوہدری امجد منظور نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کی قیادت میں تمام ادھورے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا یونین کونسل جنڈ مہلو میں گیس کی فراہمی راجہ پرویز اشرف کا عظیم کار نامہ ہے جو دیہات اس سہولت سے محروم رہ گئے ہیں ان تک جلد یہ سہولت میسر ہوگی راجہ پرویز اشرف علاقے کی تعمیروترقی کے لئے پر عزم ہیں اور اس سلسلے جلد ہی سے گیس کے متعلقہ حکام سے بذات خود ملیں گے اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف نے راجہ منیر کو یقین دلایا کہ جبوکسی کو گیس کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے

مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ کیا

مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ کیا میاں محمدنوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا تھا ملک ان گنت مسائل میں گھرا ہوا تھا پانچ سال میں جوترقی اور خوشحالی آئی وہ میاں محمد نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے ان خیالات کااظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی عوام اور ملک کی خدمت کی ہے مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور اقتدار کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں چوہدری ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت ملک کی ترقی کی سیاست کی ہم نے مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کی اس لئے عوام میاں محمد نوازشریف کے سنہری دور کو یادرکھے ہوئے ہیں 

شیخ رشید احمد کو مبارک باد

شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر ریلوے بننے پر عوامی مسلم لیگ گوجرخان کے صدر مرزا شاہد محمود اورچیف آرگنائزر ملک طارق محمود نے شیخ رشید احمد کے دفتر جا کر انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا 

تعزیت

مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر ملک عابد حسین اعوان کے بھائی ملک واجد حسین اعوان کے انتقال پر پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر نائب صدر ملک محمد نصیر نے دلی تعزیت کااظہار اور دعائے مغفرت کی

Show More

Related Articles

Back to top button