DailyNews

Rawalpindi; Ghulam Sarwar Khan holds public meeting at residence of Malik Saeed of Degal

غلام سرور خان کا ملک سعید آف دہگل کی طرف سے منعقدہ عشایئے کی تقریب سے خطاب

پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدر وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 22سالہ جدوجہد رنگ لے آئی۔ پاکستان میں ظالمانہ اورلوٹ مار ، انتقام،فرعونیت کی سیاست کا خاتمہ کر کے عدل و انصاف کا نظام لانا ہے اور ملک میں انصاف کا بول بالا کرنا ہے اپوزیشن کے شور مچانے کا مقصد حکومت پر دباؤ بڑھا کر نواز شریف کے لئے این آر او کی را ہ ہموارکرنا ہے لیکن تحریک انصاف دباؤمیں نہیں آئے گی نہ ہی این آر او ملے گا چوہدری نثار ابھی تک شکست کے زخم چاٹ رہا ہے حلقہ این اے 59,63 کے عوام کا مشکور ہوں جنھوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیکر چوہدری نثار کی فرعونیت کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے دفن کر دی انشاء اللہ این اے59کی پسماندگی ،تعلیم،صحت سمیت دیگر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرائیں گے ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے ملک سعید آف دہگل کی طرف سے منعقدہ عشایئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تقریب سے ملک سعید،ملک اسناد سعید،ملک افتخار،ملک عمران گستاسب،راجہ کامران وکی،ملک عمران جاوید،ناصر کیانی نے بھی خطاب کیا تقریب میں یوسی اڈیالہ،یوسی دھاماں،یوسی کلیال،یوسی تراہیہ کے معززین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین یوسی سہال چوہدری اعجاز انور،چوہدری افضل پڑیال،ملک امجد چہان،ملک افتخار اڈیالہ،افتخار ڈھوک بابا،چوہدری طاہر اڈیالہ،عامر بشیرکلیال،میجر(ر)ارشد کیانی جھٹہ ہتھیال،چوہدری مہدی،حسن شہزاد بٹ نے بھی خصوصی شرکت کی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک سے غربت ،افلاس،بے روزگای کاخاتمہ ترجیحات میں شامل ہے ہماری زندگیوں کا مقصد آنے والی نسلوں کامستقبل روشن اور محفوظ بنانا ہے اور ملک میں خوشحالی لانا ہے تقریب میں غلام سرور خان اور ان کے پینل کی تاریخی کامیابی پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر دیا گیا۔

واہ کینٹ چوکی تین کی حدود میں ڈکیتی کی واردات

واہ کینٹ چوکی تین کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ، چھ نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر چھ لاکھ نقدی ،27 تولے کے طلائی زیوارت ، تین عدد لیپ ٹاپ ، نو عدد قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے،مکان نمبرCB.515 لیاقت روڈ لالہ زار کالونی واہ کینٹ کے رہائشی محمد انور منہاس نے پولیس کی دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اور اسکے اہل خانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے رات ڈھائی بجے کے قریب چھ مسلح ڈاکو جنہوں نے چہروں پر نقاب پہن رکھے تھے گھر میں داخل ہوئے اور تمام اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اس دوران دو گھنٹوں سے زائد انھوں نے پورے گھر کی جامع تلاشی لی اور گھر میں موجود قیمتی سامان ، لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،جبکہ جاتے ہوئے اہل کانہ کو دھمکی دی کہ اگر انھوں نے اس واردات کا کسی سے زکر کیا تو ان کو جان سے مار دیں گے ،محمد انور منہاس نے پو لیس سے اپیل کی کہ انھیں اور انکے اہل خانہ کو جان کا تحفظ فراہم کیا جائے،اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، یاد رہے کہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں گزشتہ پندرہ بیس روز سے جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ، چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں رو زمرہ کا معمول بن چکی ہے ۔

تحصیل ٹیکسلا امن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت اے ایس پی ٹیکسلا سرکل عمارہ شیرازی

تحصیل ٹیکسلا امن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت اے ایس پی ٹیکسلا سرکل عمارہ شیرازی کی زیر صڈارت منعقد ہوا، جسمیں تحصیل ٹیکسلا امن کمیٹی کے ذمہ داران ،پیر سعید احمد نقشبندی،مولانا کرم شاکر، سید شبیر حسین شاہ، سید زاہد حسین شاہ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اے ایس پی عمارہ شیرازی نے امن و امان کے حوالے سے امن کمیٹی کے شرکاء سے تجاویز طلب کیں اور عید الا ضیٰ کے موقع پر سیکورٹی کے معاملات پر مشاورت کی ،اے ایس پی عمارہ شیرازی نے کہا کہ امن کمیٹی کے ذمہ داران انتظامیہ کی معاونت کریں تاکہ عید الا ضیٰ سمیت دیگر دنوں میں بھی تحصیل ٹیکسلا بھی میں امن و امان قائم رہے اور تمام مکاتب فکر مل کر اس پر کام کریں انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات دوران عید کی نماز و دیگر پبلک مقامات پر سخت کئے جائیں گے تاکہ پورے سرکل میں مکمل امن و امان قائم رہے ،اس موقع پر پیر اسعید احمد نقشبندی، سید شبیر حسین شاہ نے پولیس کی جانب سے بہترین انتظامات کو سراہا اور امن کمیٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ملک کے آٹھویں منتخب وزیراعظم سے میں قوم کی بیٹی کی وطن واپسی کی اپیل

عمران خان کووزارت عظمیٰ مبارک ہو، کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ملک کے آٹھویں منتخب وزیراعظم سے میں قوم کی بیٹی کی وطن واپسی کی اپیل کررہی ہوں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔ عافیہ موومنٹ انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم تبدیلی کی خواہاں ہے۔ امید ہے عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان کی حکومت میں ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا، قوم سے کئے گئے وعدوں کا پاس کیا جائے گا اورعافیہ جیسے مظلوموں کی داد رسی ہوگی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کے حق میں سب سے پہلی آوازعمران خان نے ہی بلند کی تھی اب جبکہ ان کی حکومت قائم ہوگئی ہے تو قوم بجاطور پر توقع کرسکتی ہے کہ عافیہ کی وطن واپسی عمران خان کی حکومت کے پہلے 100دنوں کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی۔عوام امید کرتے ہیں کے آپ کسی مصلحت کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور امریکی حکام کے سامنے ملک اور قوم کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عمران خان ملک کے آٹھویں منتخب وزیراعظم ہیں جن سے میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی اپیل کررہی ہوں۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button