DailyNewsGujarKhan

Bags provided for sacrificed animal wastes

شہر میں اوجھڑیوں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے شہریوں میں شاپنگ بیگ تقسیم

چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد شاہد صراف نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی کا جامع پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے،عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ جگہوں پر آلائشین پھینکیں تاکہ تعفن اور گندگی نہ پھیلے وہ گزشتہ روزاپنے آفس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اور میونسپل کمیٹی افسران کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں اوجھڑیوں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے شہریوں میں شاپنگ بیگ تقسیم کئے جائیں گے اس سلسلہ میں شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اورہر علاقہ کا سپروائزر اپنے علاقہ کا ذمہ دار ہوگا اس موقع پر چیئرمین محمد شاہد صراف نے ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ کو ہدایت کی کہ شہر بھر کی تمام جامع مساجد جہاں نماز عید ادا ہوگی ان کے اطراف خصوصی صفائی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے ،کسی بھی شکایت کی صورت میں کوارڈینیٹر میونسپل کمیٹی چاند مبین سے فون نمبر0333-5217793اور ماجد اسحاق اے ایم او 0315-1039960پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

گوجرخان بار ایسوسی ایشن کی ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے اعلان کیخلاف ہڑتال 

Show More

Related Articles

Back to top button