DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Truck loaded with butter turns over in Nithot

کہوٹہ پنڈی روڈ نتھوٹ کے مقام پر گھی سے برا کنٹینر الٹ گیا


کہوٹہ پنڈی روڈ نتھوٹ کے مقام پر گھی سے برا کنٹینر الٹ گیا ۔ڈراہیور محفوظ ۔کئی گھنٹوں کے بعد طویل جد و جہد کے بعد کنٹینر کو سٹرک کے درمیان سے ہٹایا گیا ۔سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار سے صبح سے لے کر رات گے تک ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریب نتھوٹ کے مقام پر گھی کے کینوں سے برا ایک بڑا کنٹینر الٹ گیا جس کے سے ٹریفک کی روانی میں مسلہ بن گیا تھا سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار راجہ مستنصر اور مطاہر خان فی الفور موقع پر پہنچے اور ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستہ بنایا جس کی وجہ سے ٹریفک رواں داوں ہوئی کئی گھنٹوں کے بعد کنٹینر کو سٹرک کے درمیان سے ہٹایا گیا ۔سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار راجہ مستنصر اور مطاہر خان سے صبح سے لے کر رات گے تک ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ناں ہوئی عوامی حلقوں نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے

Kahuta; A Truck loaded with Butter tuned over on Kahuta Pindi road near Nathot. Their were no serious injury caused to anyone as police diverted the traffic from scattered tins of butter.

ایم ایس کہوٹہ سول ہسپتال ڈاکٹرثمینہ خان کا14اگست جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز

ایم ایس کہوٹہ سول ہسپتال ڈاکٹرثمینہ خان کا14اگست جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور کے ہمراہ مریضوں میں فروٹ اور مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ایم ایس کہوٹہ سول ہسپتال ڈاکٹرثمینہ خان نے دیگر ڈاکٹروں اور اپنے عملے کے ہمراہ سول ہسپتال کہوٹہ میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔عوام اپنے گھروں میں سبز جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ ہر فرد اپنے نام کا ایک ایک پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کر ے انشاء اللہ ہمارا پیارا ملک سر سبز ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار ایم ایس کہوٹہ سول ہسپتال ڈاکٹرثمینہ خان نے 14اگست جشن آزادی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہسپتال ہذا کے دیگر ڈاکٹرز اور عملہ بھی موجودتھا شجر کاری مہم کے بعد ایم ایس کہوٹہ سول ہسپتال ڈاکٹرثمینہ خان نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور کے ہمراہ ہسپتال کی ایمرجنسی ، مردانہ واڑڈ، زنانہ واڑد کا بھی دورہ کیا اور تمام مریضوں میں فروٹ تقسیم کیا اور ان کو مٹھائی بھی کھلائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمار ا پیارا پاکستان خزانوں سے بھرا ہوا ہے اللہ پاک نے ملک خداداد کو قیمتی دولت ، قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہو ا ہے انہوں نے کہا یہ آزادی ہمیں ایسے نہیں ملی لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد حاصل ہوئی ہے لاکھوں ماؤں نے اپنے بچے ، لاکھوں خواتین نے اپنے خاوند ، لاکھوں والدین نے اپنے بیٹے ،لاکھوں بہنوں نے اپنے بھائی قربان کیے ہیں انہوں نے کہا یہ ملک مسلم لیگ نے آزاد کر ایا ہے اور یہی اس کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گئی ۔

کہوٹہ کلب میں چےئر مین کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹرمحمد عارف قریشی کے زیر اہتما م جشن آزادی پاکستان شو

کہوٹہ کلب میں چےئر مین کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹرمحمد عارف قریشی کے زیر اہتما م جشن آزادی پاکستان شو۔چےئر مین کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹرمحمد عارف قریشی اور صدر کمیٹی اصغر حسین کیانی نے ہر سال کی طرع اس سال بھی ایک بہت پروگرام کا انتظام کیا۔ چھوٹے بچوں اور بڑوں نے پاکستان کے ملی نغموں اور ٹیبلو سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔پاکستان لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا ہے آزادی بہت بڑی نعمت ہے اسکی قدر مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور ان ممالک کے عوام سے پوچھیں جن پر آئے روز مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں آج ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان سے رشوت بد عنوانی دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ایک ماڈل پاکستان بنائیں گے جسکا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا ہماری مسلح افواج پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز آج بھی پاکستان کی سلامتی یکجہتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں ہم انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ کلب میں جشن پاکستان شو کے موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور، ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل ،چےئر مین کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر عارف قریشی، صدر کموینٹی ویلفئیر سوسائٹی اصغر حسین کیانی نے اپنے خطاب میں کیا کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں مہمانان گرامی نے پرچم کشائی کی جبکہ سول ڈیفنس کے انچار ساجد نیازی کی قیادت میں سول ڈیفنس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مظاہرے کیے جس کی مہمانان گرامی اور عوام نے دل کھول کر داد دی اسکے بعد کہوٹہ کلب میں جشن پاکستان کا شو منعقد ہوا جس میں ڈرامہ ہم سب کا پاکستان ، میجک شو ، ملی نغمے و دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گے پروگرام کے آرگنائزر صدر یوتھ ونگ افتخار احمد غوری ، سنئیر نائب صدر محمد افضال شمسی تھے پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی آرائیں ٹریڈرز اور فہد ٹریڈر کے تعاون سے ایل ای ڈی وال کلاک ، موابئل فون و دیگر سینکڑوں انعامات تقسیم کیے گے اے سی کہوٹہ ظہیر انور اور ڈی اسے پی ملک خلیل ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے اتنا خوبصورت پروگرام پیش کرنے پر کموینٹی ویلفئیر سوسائٹی کے چےئر مین ڈاکٹر عارف قریشی س، صدر اصغر حسین کیانی اور حصوصا یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی تعریف کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا یاد رہے کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی عرصہ19سال سے ہر قومی اور مذہبی پروگرام کراتی ہے اور عوام علاقہ کو نہ صرف فری انٹری اتنے اچھے پروگرام دیکھاتی ہے بلکہ نوجان نسل میں پاکستان سے محبت آزادی و دیگر چیزوں کے حوالہ سے آگاہی دینے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے جشن آزادی کے موقع پر چےئر مین الوکیل ہومین رائٹس خاور ریاض قادری کی قیادت میں بھی رنگا پروگرام کیا گیا جبکہ ڈیم کے لیے فنڈز بھی اکٹھا کیا گیا ۔

اظہار تعزیت

راجہ محمد شکیل کیانی کے بہنوئی راجہ محمد حنیف کیانی کی وفات پرممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے اٹھاون راجہ پرویز اشرف ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگر کا اظہار تعزیت ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی آف دوبیرن کلاں کے بہنوئی راجہ محمد حنیف گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے ۔ ان کی وفات پرممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے اٹھاون راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم پاکستان، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور ، سابق ایم پی اے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان ، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء ہارون کمال ہاشمی ، پی پی پی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنما راجہ شاہد اجمل ، چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان آف بھون ، چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی ، سابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ جاوید آف سکوٹ ،وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر المعروف
راجہ شیر بہادر ، جنرل کونسلر راجہ عباس پپو ، بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام ، کونسلر راجہ عرفان سرور آف تھوہا ، کنگ آف سلطان خیل راجہ تصدق جنجوعہ ، جنرل کونسلر یوسی مٹور راجہ احمد نواز جنجوعہ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حکیم امجد جنجوعہ ، جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد آف لونہ ، سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ذوالفقار علی ستی ، سید ذوالقرنین حسین شاہ ، صحافی منیر احمد چشتی آف دوبیرن کلاں ،صحافی ملک عامر محمود ، صحافی عبد العزیز پاشا، ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے راجہ محمد شکیل کیانی سے دلی تعزیت کی ہے ۔

 

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button