DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Youngster from Pind Mirzian run over by train

شاہ باغ کے قریب یوسی مغل پنڈ مرزیاں کا رہائشی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی 17 سالہ اویس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

شاہ باغ کے قریب یوسی مغل پنڈ مرزیاں کا رہائشی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی 17 سالہ اویس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈ مرزیاں کا رہائشی اویس جس کی عمر 17 سال تھی اس نے کام سے چھٹی کر کے واپس گھر آتے ہوئے کانوں میں ہیڈ فون لگائے پٹڑی کراس کررہا تھا کہ اسی دوران ٹرین آ گئی اور وہ ہیڈ فونز کی وجہ سے آواز نہ سن سکا اور ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اویس فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اویس دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھاحادثہ کلری کے مقام پر شام سوا پانچ بجے پیش آیا مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔

Kallar Syedan; Awais, 17, of village Pind Mirzian, UC Mughal was crossing train track while using his head phone, He did not hear the train and was run over by the express train, Awais was only son of the family.

انجنیر قمر الاسلام راجہ کے کمسن بچوں نے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف ،مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی سے ملاقا ت

لاہور جیل میں مسلم لیگ ن کے رہنما کلر سیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ کے کمسن بچوں نے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف ،مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی سے ملاقا ت کی۔12سالہ سالار اسلام نے اپنی بہنوں اسویٰ اسلام اور تحریم اسلام کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے اڈیالہ جیل میں بند رہنماؤں سے ملاقا ت کی انہوں نے نواز شریف کو انجنیر قمر الاسلام راجہ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ میرے ابو نے لاہور کی نیب عدالت میں پیشی کے وقت یہ پیغام دیا تھا کہ میری میت تو گھر آ سکتی ہے مگر میں اپنے قائد سے غداری نہیں کر سکتا۔جس پر میاں نواز شریف آب دیدہ ہو گئے اور کہا بیٹا ہمت نہیں ہارنی ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کے ابو جلد رہا ہوں گے ہمیں آپ پر فخر ہے ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ قمر الاسلام راجہ جیسے بہادر لوگ میری پارٹی کا اثاثہ ہیں اس موقع پر مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی نے بھی قمر الاسلام کے بچو ں سے پیار کیا اور ان کے جذبات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔میاں نواز شریف نے این اے59کے لوگوں کے لیے پیغام دیا کہ آپ نے ہمت نہیں ہارنی ابھی جدو جہد شروع ہوئی ہے ہم آپ کا اور قمر الاسلام راجہ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔

معروف کھلاڑی راجہ شاہدجنجوعہ کے چچاراجہ محبوب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ چوکپنڈوری کے قریب میرہ راجگان میں ہوئی

سابق نائب ناظم راجہ ضیا الحسن ،والی بال کے معروف کھلاڑی راجہ شاہدجنجوعہ کے چچاراجہ محبوب حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ چوکپنڈوری کے قریب میرہ راجگان میں ہوئی جس میں چئیر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی، حافظ سہیل اشر ف ملک، اشفاق بھٹی، محمد رفاقت، محمد رشید، ہمایوں کیانی، راجہ اشفاق جنجوعہ، فیصل ابراہیم ، راجہ غلام قمبر، راجہ اسرار حسین، طلعت بٹ، چوہدری نعیم ، راجہ راشد سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں میں نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بچوں سے چھٹیوں کی یکمشت فیسیں وصول کرنا شروع کر دیں

کلر سیداں میں نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بچوں سے چھٹیوں کی یکمشت فیسیں وصول کرنا شروع کر دیں جبکہ احتجاج کرنے والے والدین کو اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کا مشورہ دینے لگے۔چھٹیوں کے دوران بلڈنگز کا کرایہ اور اساتذہ کی تنخواہیں بچوں کی فیسوں سے ہی ادا کرنا ہوتی ہیں، ایک نجی سکول کے مالک کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے چھٹیوں کی فیسیں وصول نہ کرنے کے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور چھٹیاں ختم ہونے کے فورا بعد بچوں سے چھٹیوں کی فیسیں وصول کی جانے لگیں۔بعض نجی تعلیمی اداروں نے تکرار کرنے والے والدین کو نہ صرف کھری کھری سنا دیں بلکہ اپنے بچوں کو یہاں سے ڈسچارج کروا کر سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کا بھی مشورہ دے دیا۔ادھر کلر سیداں میں ایک نجی تعلیمی ادارے کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ سکول میں چھٹیوں کے دوران بلڈنگز کا کرایہ،بجلی بل اور اساتذہ کی تنخواہیں پوری کرنے کیلئے ان کے پاس بچوں کی فیسیوں کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور وسائل نہیں اس لئے چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنا ان کی مجبوری بن گئی ہے۔

کلر سیداں میں چوری اور سینہ زوری بھی، واپڈا اہلکاروں نے چوری پکڑی

کلر سیداں میں چوری اور سینہ زوری بھی، واپڈا اہلکاروں نے چوری پکڑی ،نوٹس دینے گئے تو اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس کئی ایام گزرنے کے باوجود مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے مخبر کی اطلاع پر کلر سیداں شہر میں بجلی چوری کے خلاف کاروائی کرنا چاہی تو اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا واپڈا اہلکار وں نے دروازہ کھٹکٹا یا تو گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا ۔انہوں نے کسی مرد کو بلانے کے لیے کہا کافی دیر کے بعد دو الیکٹریشن آئے جو گھر کی چھت پر چڑ ھ کر چوری کے لیے استعمال ہونے والی تار اتارنے لگے اور یہ سارا عمل واپڈا اہلکاروں کی موجودگی میں ہوا انہوں نے اس کی تصاویر بھی بنائیں اور ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کو تمام صورتحال سے تحریری طور پر آگاہ کیا انہوں نے متذکرہ گھر نوٹس بھیجا تو نوٹس لانے والے اہلکار کو بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس ابھی تک گو مگو کی کیفیت سے دوچار ہے واپڈا اہلکار کو چھوڑ دیا گیا ادھر ہائیڈرو الیکٹرک یونین کلر سیداں کا اجلاس زیر صدارت وسیم شہزاد منعقد ہوا جس میں واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا اور خبر دار کیا گیا کہ اگر پولیس نے فوری طور پر ایس ڈی او کی درخواست کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا تو یونین راست اقدام کرے گی ۔

کلرسیداں نے مرحوم خاوند کافیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار

اسلام نے بیوہ کوجائیدا دکاوارث قراردیامگراسلامی جمہوریہ پاکستان کے ادارے نادرا کلرسیداں نے مرحوم خاوند کافیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دینے سے انکارکردیا، بیوہ دوسال سے دھکے کھارہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں۔شاہ ناز اختر نے میڈیا کوبتایا کہ اس کاخاوند محمداشرف 2016کوفوت ہوا، تو اس نے انتقال وراثت کے لئے محکمہ مال کے حکام سے رابطہ کیا، جنھوں نے نادراسے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)لانے کاحکم دیا، سائلہ دوسال سے نادرا آفس کلرسیداں کے چکرلگارہی ہے لیکن نادراحکام کاکہناہے کہ آپ اپنے مرحوم خاوند کے جائز وارثان کاFRCلینے کی مجازنہیں،سائلہ کے خاوند کی مرحوم بیوی سے دوبیٹے اور ایک بیٹا اور سائلہ اس کی جائیداد منقولہ وغیرمنقولہ کے جائز وارثان میں شامل ہیں، خاوند کی پہلی بیوی فوت ہوچکی ہے۔ سائلہ کی منت سماجت کے باوجود نادرا حکام نے انکار کرتے ہوئے صاف کہاہے کہ وارث ، مورث کافیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ نہیں لے سکتی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button