DailyNews

Rawalpindi; Siraj ul Haq public address in Wah Cantt

سراج الحق کا واہ کینٹ جلسے سے خطاب

حکومت ملی تو پاکستان میں اسلامی قانون نافذ کریں گے، پانامہ میں پانامہ لیکس میں صرف نواز شریف کانام نہیں بلکہ متحدہ مجلس عمل کے علاوہ تمام بڑی جماعتوں سے لوگ ملوث ہیں سب کا احتساب ہونا چائیے،امیر جماعت اسلامی پاکستان و نائب صدر متحدہ مجلس عمل سراج الحق،واہ کینٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ اس ملک کو فوری اور بر وقت انتخاب کی ضرورت ہے،اور ہم چاہتے ہیں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں لیکن اس کے ساتھ الیکشن کمیشن کا فرض تھاکہ کرپٹ لوگوں کو الیکشن میں آنے سے روکا جاتا جو کہ نہیں ہو سکا،ملک میں حقیقی انقلاب متحدہ مجلس عمل لائے گی، سابقہ حکومت اگر ٹھیک کام کرتی اورعدالتوں کو ٹھیک کیا جاتا تو لوگوں کو انصاف ملتا،عالمی اٹیبلشمنٹ نے اپنے کارندے ان تمام بڑی پارٹیز میں چھوڑ رکھے ہیں اور وہ انہی لوگوں کو قوم پر مسلط کرنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کر کہ اپنے مطلوبہ نتائیج حاصل کئے جا سکیں، جس کی مثال شوکت عزیز ہیں جنکو راتوں رات پاکستان میں لانچ کیا جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ سی بی گراونڈ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا جلسہ میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی،سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جتنے سیاسی یتیم تھے اپنی پارٹی میں جمع کر لئے ہیں،جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس کوئی ویژن نہیں،ملک 83بلین کا مقروض ہے حکمران مکھن کھاتے ہیں جبکہ غریب کے بچے گند سے رزق حاصل کرتے نظر آتے ہیں، اس نظام سے بغاوت کرنا دینی فریضہ ہے، ایم ایم اے اس نظام کو بدلنے کے لئے میدان میں آئی ہے،سب اللہ والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا ہے،ایم ایم اے میں کوئی پانامہ زدہ نہیں ہماری سیاست ٹرمپ کی نہیں ہماری سیاست نبی کریم کی سیاست ہے ہمارے لئے مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست ماڈل نمونہ ہے افسوس کہ الیکشن کمیشن بھی کرپٹ لوگوں کا راستہ نہیں روک سکا،نگران حکومت کو کس نے منڈیٹ دیا کہ اس نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،اس دھرتی کو اسلامی، قرانی، محمدی انقلاب کی ضرور ت ہے،جلسہ سے امیدوار قومی امسبلی حلقہ این اے 63 پروفیسر وقاص، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی19 ملک سفیر عالم نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی ڈاکٹر مسعو د احمد خان، وحید حیدر شاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگموجود تھے

چوہدری نثار نے اس وقت غداری کی جب نواز شریف دشمنوں کے نرغے میں تھا

چوہدری نثار نے اس وقت غداری کی جب نواز شریف دشمنوں کے نرغے میں تھا۔چوہدری نثار کو بوٹ پالش کا نشان ملنا چاہیئے تھا۔جو شخص کسی کو ہاتھ تک ملانا گوارہ نہیں کرتا تھا آج گلی گلی لوگوں سے سلام لیتے پھر رہا ہے ۔عوامی نمائندے کا کام نہیں کہ وہ عوام سے چھپتا پھرے ۔ ایسا شخص ووٹ مانگنے کا حقدار نہیں ۔پرویز رشیدکے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر تابڑ توڑ حملے،باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار واہ اور ٹیکسلا کی مٹی سے ہوتا تو یار ماری نہیں کرتے، اب کی بار جو اسمبلی بنے گی اس میں چودھری نثار نہیں ہوں، چودھری نثار ٹینک کا انتخابی نشان مانگنے گئے تھے پر جیپ دے کر بہلائے گئے۔واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران لیگی رہنمانے کہا کہ 25جولائی کو مقدرسنوارنے کیلئے شیر پرمہر لگانی ہے۔ نوازشریف کی آزادی نواز شریف کی نہیں ہماری نسلوں کی آزادی ہوگی،نواز شریف کے نمائندے قومی اسمبلی میں ہر نشست پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی گاڑی چلانے والی تصویر کوشش کرکے چودھری نثار اخبار میں لگواتا تھا،تمہاری حیثیت نواز شریف کے بنا جمشید دستی اور شیخ رشید جیسی ہی ہے۔سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ ماضی کی نسبت آج یہ ایک بدلا ہوا ملک ہے،آج ہمارے گھروں اور جلسہ گاہ میں بجلی اور گیس موجود ہے،جو یہ بجلی لایا وہ شخص اسی حلقہ کی ایک عمارت میں قید ہے، اس شخص کو جہاں قید کیا گیا وہاں نہ پنکھا ہے نہ بلب ہے۔ان کا کہناتھا کہ جس نے ملک میں امن لایا روشنی لائی وہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے،نوازشریف نے کہا میں اپنے لیے کوئی رعایت کسی سے نہیں مانگتا۔انہوں نے پرویز مشرف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جو عوام کو مکے دکھاتا تھا دس سال تک عوام پر مسلط رہا،آج وہ شخص لندن میں سر پر گلاس رکھ کر رقص کر رہا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب کہتے تھے تین سو ڈیم بنائیں گے،عمران خان صرف ہیلی کاپٹر اور پرویز خٹک کو اڑاتے رہے ہو۔ 

عا مر اقبال پیپلز پا رٹی کے امیدوار پی پی 20 کی بانی چیئرمین کالو نی محمد رفیق سے ملا قات

عا مر اقبال پیپلز پا رٹی کے امیدوار پی پی 20 کی بانی چیئرمین کالو نی محمد رفیق سے ملا قات ملا قا ت میں کالو نی کے مسا ئل کے ساتھ ساتھ الیکشن کی کمپین کو بھر پو ر طر یقے سے سر انجا م دینے پر مشاورت چیئر مین کا لو نی میں مقیم پیپلز پا رٹی کے ور کر ں کو متحر ک کی ذمہ داری بانی چیئر مین کا لو نی محمد رفیق کو سونپی گئی ملا قات میں تحصیل ٹیکسلا کے سیکر ٹری شانی شاہ کے علاوہ وحید بٹ ، ملک حنان ، راجہ سہیل عمران آف ریاست آباد کے علاوہ چیئرمین کالو نی کے رہا ئشیوں نے شر کت کی اور عامر اقبال پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور چیئر مین کا لو نی میں آمد پر شکر یہ ادا کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر اقبال نے گذشتہ روز چیئرمین کالو نی کا دورہ کیا اور بانی چیئر مین کالو نی محمد رفیق جن کا شما ر پیپلز پا رٹی کے قدیم ور کر ز میں ہو تا ہے سے ان کے گھر لین نمبر 2 میں ملا قا ت کی اور ان کی پا رٹی کے ساتھ پرانی وابستگی کو سراہا اور کہا کی پیپلز پارٹی کو ایسے جیا لو ں پر فخر ہے اور پیپلز پا رٹی ابھی بھی ایسے جیا لو ں کو نہیں بھو لی، ایسے جیالے پیپلز پا رٹی کا قیمتی سر مایہ ہیں اور پیپلز پا رٹ اپنے لو گو ں کی دل سے قدر کر تی ہے۔ عامر اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی نے جمہو ریت کے لئے جتنی قر با نیا ں دی ہیں اتنی اور کسی پا رٹی نے نہیں دیں اور پیپلز پا رٹی آ ج بھی لو گو ں کے دلو ں میں زندہ ہے اور زندہ رہے گی مزید برآں عامر اقبال نے کا لو نی میں الیکشن کی سر گر میاں تیز کر نے پر زور دیا اور اپنے ور کر ز کے سا تھ مستقل رابطے میں رہنے کو یقینی بنایا 

 

Show More

Related Articles

Back to top button