GujarKhanDailyNews

Gujar Khhan; Golra Shareef representative to appear in public rally, PTI

انتخابی مہم کے اس آخری جلسہ میں پیر سید غلام نظام الدین جامی آف گولڑہ شریف خصوصی شرکت کریں گے

تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 58 چوہدری محمد عظیم اور امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاویدکوثر نے کہا ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے نیا پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان تعمیر وترقی کی حقیقی منازل طے کرے گا اور دنیا پاکستان کی ترقی کی مثال دے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے گوجرخان شہر میں تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے اس آخری جلسہ میں پیر سید غلام نظام الدین جامی آف گولڑہ شریف خصوصی شرکت کریں گے جبکہ تحصیل سطح سے عہدیداران و کارکنان جلوس کے ہمراہ جلسہ میں شرکت کریں گے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ اب وقت قریب ہے کہ مفاد پرست ٹولہ سے عوام بدلہ چکائیں ،25 جولائی کو جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھانے والوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں کہ آئندہ کوئی بھی عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ نہ کر سکے چوہدری محمد عظیم نے مزید کہا کہ ملک پاکستان کے ساتھ وفا نبھائیں گے ہمارا عزم اپنی قوم کو خوشحال بنانا ہے اس مقصد کے لئے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی دو بڑی پارٹیاں اندر خانے ایک ہیں جن کاایجنڈا اقتدار حاصل کرنا ہے ان کو ملک و قوم کے مفاد سے کوئی واسطہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایسے عزائم کو عوام نے ووٹ کی پرچی سے ناکام بنانا ہے جبکہ 25 جولائی کو مفادات کی سیاست کا اختتام ناگزیر ہے، ملک بھر کی طرح گوجرخان سے بھی بلا ہی کامیابی سے ہمکنار ہوگا

راجہ محمد جاوید اخلاص نے شرقی گوجرخان اور شہر میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب

پچیس جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید بن کر طلوع ہوگا نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا نصب العین ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58راجہ محمد جاوید اخلاص نے شرقی گوجرخان اور شہر میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری خدمت کی سیاست سے اہل گوجرخان بخوبی آگاہ ہیں جب بھی اقتدار ملا علاقے کی بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں رہے ہمارے دور اقتداراور مخالفین کے دور کا موازانہ کریں ہم نے خدمت کی اور مخالفین نے سارا زور کرپشن پر رکھا یہی وجہ ہے کہ عوام ان سے نفرت اور ہمیں پیار کرتے ہیں ان شاء اللہ پچیس جولائی کو ہماری کامیابی ہوگی اور مخالفین کو ایک بار پھر عبرتناک شکست ہوگی اب اقتدار میں وہی رہے گا جو عوام کی خدمت کرے گا جھوٹ فریب دھوکہ دہی کی سیات کرنے والوں کو اہل گوجرخان کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کامیا ب ہو کر ایک بار پھر اسی محنت اور جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے

گوجرخان میں مسلم لیگ ن کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے

گوجرخان میں مسلم لیگ ن کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے عوام ووٹ کی پرچی سے نوازشریف کا بھرپور ساتھ دیں گے نفر ت اور انتقام کی سیاست اب کسی صورت نہیں چل سکتی باشعور عوام جانتے ہیں کہ میاں محمد نوازشریف محب وطن اور دلیر لیڈر ہیں جنہوں نے ملک وقوم کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں ان خیالات کااظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمدریاض نے زمان ہاؤس میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمدریاض نے کہا کہ پچیس تاریخ کو گھروں سے نکلیں اور پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ پول کر کے میاں نوازشریف کے حق میں ایک بار پھر فیصلہ دیں اوربتائیں کہ ہم اپنے محبوب قائد کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے میاں نوازشریف کے جانثارسپاہی ان سے گہری عقیدت رکھتے ہیں وہ کسی صورت اپنے قائد سے بے وفائی نہیں کرسکتے

گوجرخان میں منعقدہ علمائے کنونشن

سیکولر قوتیں اسلامی جماعتوں کے متحد ہونے سے لرزاں ہیں منبر و محراب رائے عامہ کی اصلاح کیلئے اپنے موثر کردار کو استعمال کریں عوام علمائے کرام سے گہری عقیدت و محبت رکھتے ہیں ان خیالات کااظہار متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کے صدر شمس الرحمن سواتی ، سرپرست مولانا تاج محمد خان، نائب صدر حافظ محمد حسین نے گوجرخان میں منعقدہ علمائے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متحدہ مجلس عمل این اے 58کے امیدوار مفتی محمود حسین شائق پی پی آٹھ کے امیدوار راجہ محمد جواد ، پی پی 9کے امیدوار چوہدری عابد حسین جے یو آئی گوجرخان کے امیر مولانا ریاض عثمانی خالد مبین شیعہ متحدہ علماء کونسل کے فہیم عباس کاظمی اور ملک خالد سمیت تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی علماء کرام نے اپنے خطاب میں فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کو بھلانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ علماء کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے یہ علماء کرام ہیں جو باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ رکھتے ہیں وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں متحد ہو کر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا 25جولائی قریب ہے ہمارے لئے موقع ہے کہ بے دین قوتوں کے خلاف دینی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور کتاب کے نشان پر مہر لگائیں

سیٹھی ارشداور ان کے حلقہ احباب نے چوہدری محمد عظیم اورچوہدری جاوید کوثر کی حمایت کا اعلان کیا

تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے58 چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ عوام 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے ملک لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے، تحریک انصاف حق کے راستے پر چل رہی ہے پوری قوم کی امید عمران خان سے جڑی ہیں جو منشور لے کر آئے ہیں اقتدار کے بعد ملک کی تقدیر سنواریں گے، ملکی معیشت بگاڑ کا شکار ہے غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے اور مفادات کی سیاسی بیرون ممالک میں اثاثے بناتے رہے اور ان کا ماٹو صرف پروٹوکول حاصل کرنا ہے ،تحریک انصاف اب کرپشن کے اس نظام کو بدل کر خوشحالی کے سفر کا آغاز کرے گی اس موقع پر،راجہ فیصل کیانی، نوید شہزاد،نایاب خاور ،امین ڈار،عظمت مغل بھی ان کے ہمراہ تھے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے مرنا جینا ہے اور تحریک انصاف کے قائد عمران خان اپنے عوام کو اس کرپٹ نظام سے نکال کر خوشحالی اور شفافیت کی جانب لے کر جائیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیااور قوم کو محرومیوں کے بھنور میں دھکیلنے والوں نے اپنے خزانے بھر لئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے احتساب کے لیے تحریک چلائی جس سے متعدد چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے جذبات کو کچل کر مفادات اٹھانے والوں کو پچیس جولائی عوام ووٹ کی طاقت سے رد کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا ویژن ملک میں شفاف نظام لانا ہے جہاں سب کو مساوی حقوق میسر ہوں گے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے لیے جامع منصوبہ رکھتے سابق عوامی نمائندوں نے محض لارے لپے لگائے ،ہم اپنی تحصیل گوجرخان کی تقدیر بدلیں گے یہاں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی ترقی لانے کیلئے پالیسی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پر عوام کو نعرے لگا کر دھوکا دیا جاتا رہا کبھی ضلع بناؤ تو کبھی دولتالہ کو تحصیل بنانے کے خواب دکھائے گئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ کرکے یہاں پر حقیقی معنوں میں ترقی کے سفر کا آغاز کرے گی اس موقع پر سیٹھی ارشداور ان کے حلقہ احباب نے چوہدری محمد عظیم اورچوہدری جاوید کوثر کی حمایت کا اعلان کیا

چوہدری محمدریاض نے محلہ حافظ آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب

ہم نے تیس سال سے گوجرخان میں خدمت کی سیاست کی ہے جب بھی اقتدار میں آئے تو تحصیل بھر میں بلاتفریق عوام کے مسائل مشکلات کا خاتمہ کیا اس لئے اہل گوجرخان ہمیشہ اپنی محبتوں سے نوازتے ہیں جو لوگ اقتدار میں آکر لوٹ کھسوٹ کرتے رہے اپنی تجوریاں بھرتے رہے ترقیاتی کاموں پر کمیشن اور مال بٹورتے رہے وہ آج تحصیل بھر میں گلی گلی رسوا ہو رہے ہیں اہل گوجرخان کرپٹ ٹولہ کو دوبارہ کسی صورت مسلط نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کااظہا ر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ محمد جاویداخلاص امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمدریاض نے محلہ حافظ آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ جاویداخلاص نے کہا کہ ہم نے پانچ سالہ صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی اربوں روپے کے ترقیاتی کام کے تمام ٹینڈرز کو دیانت داری سے خرچ کیا عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیاہم سے پہلے دور میں ملک وقوم کا پیسہ بے دردی سے لوٹا گیا کرپٹ ٹولے نے ترقیاتی کاموں پر بھی کمیشن لیا مال بٹورا جو کہ انتہائی شرمناک فعل ہے یہی وجہ ہے کہ آج کرپشن زدہ ٹولہ گلی محلوں میں ذلیل وخوار ہور ہا ہے اور عوام انہیں دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے باشعور عوام پچیس تاریخ کو شیر پر مہر لگا کر دیانتدارقیادت کا چناؤ کریں گے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ گوجرخان کی دھرتی میاں نوازشریف کے جانثارساتھیوں کی دھرتی ہے یہاں کے عوام کسی صورت ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے جو اسمبلیوں میں جا کر اپنے مفادات کو سامنے رکھیں اور عوام کے مسائل مشکلات کو خاطر میں نہ لائیں باشعور عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے اور میاں نوازشریف سے اپنی محبت کااظہار کریں گے

 

Show More

Related Articles

Back to top button
Close