DailyNews

Takht Parri; PTI Hold public rally in Dhok Gujran

قومی اسمبلی حلقہ این اے57 میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم بدستور عروج پر

قومی اسمبلی حلقہ این اے57 میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم بدستور عروج پر ،نامزد امیدوار پروفیسر صداقت عباسی کی پوزیشن خاصی مستحکم ،مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو مشکلات کا سامنا ،روات کی پانچ یونین کونسل میں پی ٹی آئی امیدوار کو سبقت حاصل تفصیلات کے مطابق جوں جوں انتخابات قریب آ رہے ہیں حلقہ این اے57 میں سیاسی سرگرمیوں میں کافی تیزی آ چکی ہے امیدواروں کی جانب سے کارنر میٹنگز اور جلسوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے نئی حلقہ بندیوں کے تحت تھانہ روات کی5 یونین کونسل تخت پڑی ،بگا شیخاں ،لوہدرہ ،ساگری اور مغل کو این اے57 کے ساتھ منسلک کر دیا گیا جس میں تحریک انصاف کے امیدوار پروفیسر صداقت علی عباسی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان اصل مقابلہ ہے مگر تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی کو لیگی امیدوار شاہد خاقان عباسی پر اس لحاظ سے بھی خاصی سبقت حاصل ہے کہ وہ بطور وزیراعظم بھی حلقہ کے مسائل کے خاتمہ کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکے جس کے باعث انھیں انتخابی مہم کے دوران اپنے ہی ووٹروں کی طرف سے سخت رد عمل کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب آئے روز بڑے سیاسی دھڑے تیزی سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اگر صورتحال برقرار رہی تو توقع کی جا سکتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پروفیسر صداقت علی عباسی واضح برتری کے ساتھ حلقہ این اے57 میں اپ سیٹ کر سکتے ہیں ۔تاہم اصل نتائج تو 25 جولائی کو ہی ملیں گئے ۔

شاہد خاقان عباسی وزیراعظم رہ کر بھی حلقہ میں ایک ٹکے کا کام نہ کر سکا

شاہد خاقان عباسی وزیراعظم رہ کر بھی حلقہ میں ایک ٹکے کا کام نہ کر سکا ،جہاں بھی ووٹ مانگنے جاتا ہے ووٹر کی طرف سے اسے سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایل این جی اور پی آئی اے میں فراڈ کا بھی نیب کو فوری نوٹس لینا چاہئیے،کرپشن سے پاک پاکستان ہی ہمارا منشور ہے شہیدوں کی قربانی زندہ کرنے کیلئے اور ملک میں عدل و انصاف کے نظام کیلئے عوام حق اور سچ کی آواز بنیں آپ کا مقابلہ کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کے ساتھ ہے حلقہ این اے57 کی باشعور اور غیور عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے57 سے نامزد امیدوار قومی اسمبلی پروفیسر صداقت حسین عباسی نے یونین کونسل تخت پڑی میں چےئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل گروپ کی جانب سے ایک پر ہجوم کارنر میٹنگ کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولہ نے کئی سالوں سے ملک پر قابض ہو کر ملک کو دیوالیہ بنا کر اپنی تجوریاں بھریں 25 جولائی کو عمران خان کی قیادت میں انقلاب پرپا ہو گا ، اس موقع پر قریشی برادری ،ملک برادری،گجر برادری کے سینکڑوں معززین نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

روات کلر روڈ ڈھوک میجر کے مقام پر ایک عظیم الشان جلسہ

سچ بات منہ پر کہنے کا قائل ہوں چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا ،میاں نواز شریف نے میری 34 سالہ خدمات کو پس پشت ڈال کر خوشامدیوں کی بات کو ترجیح دی ،نواز شریف کو ہمیشہ مشورہ دیا کہ عدلیہ اور فوج سے نہ لڑو کیا میرا یہی قصور تھا ٹکٹ لینے کیلئے مجھے درخواست دینے کا کہا گیا مگر میں کہا کہ یہ کبھی نہیں ہو سکتا عمران خان میرا 45 سال سے دوست ہے اس نے مجھے کہا کہ جتنے چاہو ٹکٹ لے لو مگر میں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور اصولی فیصلہ کیا کہ یہ الیکشن اب عوام کے ٹکٹ پر لڑوں گا قومی اسمبلی میں آپ لوگ جس کو چاہو ووٹ دے مگر صوبائی اسمبلی میں 25 جولائی کو میرے جیپ کے نشان پر مہر لگا ؤان خیالات کا اظہار حلقہ این اے59 اور پی پی 10 سے آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات کلر روڈ ڈھوک میجر کے مقام پر ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ 1993 میں جب مسلم لیگ ن بنی تو ہم 15 آدمی تھے جنھوں نے متفقہ طور پر میاں نواز شریف کو لیڈر بنایا جن میں سے 20 سال کے بعد باقی تمام میاں نواز شریف کو چھوڑ گئے صرف میں اکیلا ہی رہ گیا جو 34 سال سے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ بھائیوں کی طرح کھڑا رہا مگر میری34 سالہ خدمات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا جو محبت اور وفامجھے روات کلرسیداں کے غیور عوام نے دی کبھی بھی نہیں بھلا سکتا مجھے بہت دکھ ہوا جب میرا یہ علاقہ قومی اسمبلی سے الگ ہو گیا اور اگر موقع ملا تو انشاء اللہ ضرور اس حلقہ کو پھر ملاؤں گا سیاست دان ہمیشہ جھوٹ بول کر عوام کو چکر دیتے ہیں مگر میں حلقہ میں لاکھوں نہیں بلکہ اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ دئیے انھوں نے کہا کہ دو نمبر آدمی نہیں اور نہ ہی دو نمبر کے ساتھ رہوں گا میری طاقت آپ غیور عوام ہیں مجھے دکھ ہے کہ چند لوگ میرے نام پر منتخب ہوئے اور میں نے انھیں کروڑوں روپے کی گرانٹ فراہم کی مگر وہ لوگ آج کسی اور کی گود میں جا بیٹھے ہیں مجھے ایسے فصلی بھگوڑوں سے ہر گز فرق نہیں پڑتا مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ان لوگوں نے اپنی وفادار مٹی سے بھی وفا نہ کی پارٹی ٹکٹ پر ایک سیٹ پر الیکشن لڑنا بھی مشکل ہوتا ہے مگر میں چار سیٹوں پر آزاد حثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں یہ کوئی معمولی کام نہیں ۔

چوہدری خلیل گروپ کی جانب سے ایک پر ہجوم کارنر میٹنگ

شاہد خاقان عباسی وزیراعظم رہ کر بھی حلقہ میں ایک ٹکے کا کام نہ کر سکا ،جہاں بھی ووٹ مانگنے جاتا ہے ووٹر کی طرف سے اسے سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایل این جی اور پی آئی اے میں فراڈ کا بھی نیب کو فوری نوٹس لینا چاہئیے،کرپشن سے پاک پاکستان ہی ہمارا منشور ہے شہیدوں کی قربانی زندہ کرنے کیلئے اور ملک میں عدل و انصاف کے نظام کیلئے عوام حق اور سچ کی آواز بنیں آپ کا مقابلہ کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کے ساتھ ہے حلقہ این اے57 کی باشعور اور غیور عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے57 سے نامزد امیدوار قومی اسمبلی پروفیسر صداقت حسین عباسی نے یونین کونسل تخت پڑی میں چےئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل گروپ کی جانب سے ایک پر ہجوم کارنر میٹنگ کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولہ نے کئی سالوں سے ملک پر قابض ہو کر ملک کو دیوالیہ بنا کر اپنی تجوریاں بھریں 25 جولائی کو عمران خان کی قیادت میں انقلاب پرپا ہو گا ، اس موقع پر قریشی برادری ،ملک برادری،گجر برادری کے سینکڑوں معززین نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button