AJKDailyNews

Hamza Iqbal of Chakswari achieves degree at Bradford uni

حمزہ اقبال نے بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کر لی

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)صدر پریس کلب چکسواری عنصر محمود غزالی کے نواسے اور بریڈفورڈ میں مقیم تنو یر محمود غزالی ، ظہیر محمود غزالی اور شعیب محمود غزالی کے بھانجے حمزہ اقبال نے بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کر لی ۔ بریڈفورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہ تقریب میں حمزہ اقبال کو ڈگری دی گئی جس میں ان کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی مگران کی والدہ جو گزشتہ 6مارچ کو اس دار فانی سے کوچ کر گئی اپنے اکیلے بیٹے کی خوشی میں شریک نہ ہو سکی ۔ خوشی کے اس موقع پر شعیب محمود غزالی نے اپنے گھر غزالی ہاؤس ایسر میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی جس میں اپنے بھانجے حمزہ اقبال کو ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے بہت خوشی کا مقام ہے مگر دکھ اور افسوس اس بات کا ہے کہ ایک ماں اپنے بیٹے کی خوشی اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکی ۔ صدر پریس کلب چکسواری عنصر محمود غزالی نے اس موقع پر اشکبار آنکھوں سے کہا کہ میری بیٹی مرحومہ و مغفورہ کی یہ دلی خواہش آرزو اور تمناتھی کہ میں اس کے بیٹے (اپنے نواسے) کو ڈگری حاصل کرنے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کروں مگر قدرت کو کچھ اور منظور تھا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہی والدہ کو اولاد کی جتنی خوشی ہوتی کسی اور کو نہیں ۔

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بانی صدر پریس کلب چکسواری صوفی محمد رشید احمد ، حاجی محمدا دریس ، سابق صدور محمد رفیق بھٹی ، مرزا محمد نذیر ، یاسر ممتاز چوہدری ، حاجی شاہد تبسم ، افراز محمو دراجہ ، سینئر نائب صدر راجہ خالد محمود ، نائب صدر اوّل غلام فرید راجہ ، نائب صدر دوم معظم علی چوہدری ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالحالق چوہدری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عابد حسین مرزا ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عدیل رفیق بھٹی ، سیکرٹری مالیات محمد تاج جالب ، سیکرٹری نشرو اشاعت قیصر عزیز ، مولانا حقنواز صدیقی ، نوید مغل ، حافظ شہریار بسمل نے اپنے مشترکہ بیان میں صدر پریس کلب چکسواری عنصر محمود غزالی کو ان کے نواسے حمزہ اقبال کو بریڈفورڈ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) صدر الفلاح سوسائٹی محمد نصیر بھٹی ، ڈاکٹر محمد رفیع بصیر ، ثاقب خلیل ناڑوی ، ارسلان قیوم ، عفیفہ فاطمہ ، رومیسافاطمہ ، علیان امجد ، امان امجد نے اپنے مشترکہ بیان میں حمزہ اقبال کو بریڈفورڈ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں و نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔  

میرپور کوٹلی روڈ سمیت چکسواری کی تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)میرپور کوٹلی روڈ سمیت چکسواری کی تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارمیرپور کوٹلی سڑک پر ناقص تعمیر کے باعث سڑک کھڈوں اور گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے ٹھیکیدار ادھورا کا م چھوڑ کر غائب سڑک پر موجود خاکہ کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے گئی جبکہ نوکیلے پتھروں نے قیمتی گاڑیوں کے ٹائر پھاڑ کر رکھ دیے ہیں عوام کی دہائی تفصیلات کے مطابق کھنڈہ موڑ سے لے کر پلاک تک ٹھیکے کو دوسال کا عرصہ ہو گیا ہے مگر کام کی رفتار کچھوے کی رفتار سے بھی آہستہ ہے اتنے عرصے میں ایک کلو میٹر سڑک بھی نہیں بنائی گئی ہے متعلقہ ٹھیکدار جس نے بہت سے ٹھیکے لے رکھے ہیں مگر عملی طور پر کسی بھی کام کو اب تک پوری مدت میں تکمیل کرنے میں ناکام ہے اور منظر عام سے غائب ہے ستم ظریفی کی انتہا کہ خاکہ اور بجری ڈال کر لوگوں کو سانس کی بیماریوں کے ساتھ ماحول کو آلودہ کرنے میں بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے موسم برسات کی آمد ہے اور ندی نالیوں پر بنے بائی باسیوں کا برا حال ہے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ان بائی پاسیوں کی تعمیر ناممکن دکھائی دے رہی ہے جب کہ ان میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں آئے روز موسم برسات میں ان رابطہ سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ کی بدولت مقامی لوگوں کی آمد ورفت شدید مشکلات کا باعث ہے اور لوگوں کو شہر تک پہچنے یا بڑی شہ رہ تک پہچنے کے لئے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے سسرال بائی پاس ،پنیام ،ڈھانگری بالا سے چکسواری کی تمام رابطہ سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ گئی ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ ایم ایل اے اور اپوزیشن کے امیدوار پر عائد ہے مگر دونوں حضرات منظر عام سے غائب اور عوام خستہ حالی کا رونا رو رہے ہیں عوام بالا نے استدعا کی ہے کہ اگر فی الفور ان مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو بڑے احتجاج کے ساتھ جلاؤ گیراو بھی کیا جائے گا جس کی ذمہ داری موجودہ ایم ایل اے اور اپوزیشن امیدواروں کے ذمے ہو گئی ۔

پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ الیکشن میں مخلص باصلاحیت اورمحب وطن قیادت کاانتخاب کریں گے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سہر ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدعارف آسی نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ الیکشن میں مخلص باصلاحیت اورمحب وطن قیادت کاانتخاب کریں گے پاکستانی عوام کے لئے موجودہ الیکشن میں بہترین قیادت کے انتخاب کابہترین موقع ہے انہیں اس موقع سے بھرپور استفاد کرناچاہیے اورآئندہ کے لئے مخلص باصلاحیت دیانتدار اور باوقار قیادت کاانتخاب کرکے اپنی محرومیوں کاازالہ کرناچاہیے انہیں دہشت گردی کی بیخ کنی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ بے روزگاری مہنگائی سمیت دیگرفوری حل طلب مسائل ومشکلات کے حل کاقابل عمل جامع اورواضح پروگرام رکھنے والی جماعت کوکامیاب کراناہوگا دہشت گردی بہت بڑامسئلہ ہے اس میں اسلام اورپاکستان دشمن پاروز ملوث ہیں دہشت گرد وں کاکوئی مذہب نہیں ہوتااسلام امن وآشتی کادین ہے دہشت گرد پاکستان کوکمزور کرنے کی مذموم جسارت کررہے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتے افواج پاکستان اورپاکستانی عوام دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیں گے افواج پاکستان ملک کی حفاظت اوراس کے استحکام کے لئے بیش بہاقربانیاں دے رہی ہے افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے لازوال قربانیاں اور گراں قدر خدمات ہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے افواج پاکستان کوملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اوراستحکام پاکستان کے لئے شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتی ہے برصغیر کے مسلمانوں نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی قابل فخر قیادت میں آگ وخون کے دریاعبور کرکے لازوال قربانیوں کے بعدوطن عزیز پاکستان قائم کیاتھاپاکستان اسلام کے نام پرقائم ہوااورانشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے مٹ جائیں گے پاکستانی عوام وہ آنکھ پھوڑ دیں گے جونظربدسے پاکستان کی طرف دیکھے گی وہ کلائی اورہاتھ مروڑ اورتوڑ دیں گے جوپاکستان کی طرف بڑھے گا وہ پاؤں کاٹ دیں گے جوپاکستان کی طرف اٹھے گاپاکستانی اورکشمیری عوام اپناسب کچھ قربان کردیں گے مگراپنے وطن کی عزت اوروقار پرآنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار میڈیاکے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے حالیہ دہشت گردی کی لہرکی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے شہدا ء کوخراج عقیدت پیش کیا ہے اورلواحقین سے اظہارتعزیت کیاہے اورکہا ہے کہ پشاورمستونگ سمیت دیگرمقامات پردہشت گرد حملے پاکستان کے عام الیکشن کوسبوتاژ کرنے کی سازش ہے پاکستانی عوام اس سازش کوناکام بنادیں گے اورالیکشن کے انعقاد کوہرحال میں یقینی بنانے کے لئے اپنابھرپورکرداراداکریں گے پاکستانی عوام نے دہشت گردی کاڈٹ کرمقابلہ کیااور دہشت گردی کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button