DailyNewsKallar Syedan

M Fazal Kiyani passed away in Dhok Ghakhar, Pind Bainso

پنڈبینسو سابق نائب ناظم حاجی محمد مشتاق کیانی کے بہنوئی محمد فاضل کیانی تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے

پنڈبینسو سابق نائب ناظم حاجی محمد مشتاق کیانی کے بہنوئی محمد فاضل کیانی تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے
ساجد محمود کیانی کے والدِ محترم، سابق نائب ناظم حاجی مشتاق کیانی کے بہنوئی اور سابق کونسلر علی اصغر کیانی کے ہم زلف حوالدار محمد فاضل کیانی تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ نمازِ جنازہ حافظ خالد محمو دنقشبندی کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما ہارون احمد کمال ہاشمی، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، راجہ محمد جاوید، ماسٹر ارشد بھٹی، ایس ایم سردار علی کیانی، عارف کیانی یوکے، وائس چیئرمین راجہ محمد حنیف، کونسلرز صوبیدار میجر محمد سلیمان، ملک محمد نذیر، راجہ زاہد اکبر، راجہ آفتاب، راجہ انصر، صوبیدار محمد ریاض، چیئرمینز، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی گاؤں پنڈبینسو ڈھوک گکھڑ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button