DailyNewsGujarKhan

Rubbish dumped at Gujar Khan housing scheme area

گوجرخان ہاؤسنگ اسکیم پوٹھوہار پریس کلب روڈ پر گندگی کے ڈھیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان ہاؤسنگ اسکیم پوٹھوہار پریس کلب روڈ پر گندگی کے ڈھیر، گٹروں سے ابل کر غلاظت اور گندا پانی کئی روز سے گندا پانی سڑکوں پر پھیلا ہوا ہے جو کہ مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا باعث بنا ہوا ہے اور گندگی اور غلاظت سے اٹھنے والی بدبو سے آبادی مکین اور ارد گرد کے دوکاندار سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں آبادی مکینوں نے بلدیہ گوجر خان اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ایریا میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کریں اور سیوریج لائن جو عرصہ دراز سے بند ہونے سے غلاظت اور گندا پانی سڑوکوں پر پھیلا ہوا ہے اس مسئلہ کو مستقل حل کریں تاکہ آبادی مکینوں اور یہاں سے پیدل گزرنے والوں کی مشکلات ختم ہوں

ووٹ کو عزت دینے والے نوازشریف پہلے پاکستان کو تو عزت دو,مہ پارہ بشیرمغل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہ پارہ بشیرمغل نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے والے نوازشریف پہلے پاکستان کو تو عزت دو نوازشریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کے خلاف بیان دے کر بھارتی مودی سرکار سے اپنی دوستی کا حق ادا کر دیا ہے انہوں نے چند دن پہلے کہا تھا کہ میرے سینے میں راز دفن ہیں میں راز فاش کر دوں گا تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے والا شخص نے ملک دشمن بیان دے کر پاکستان پر کاری ضرب لگائی ہے نوازشریف کے بیان سے ملکی سلامتی داؤ پرلگ گئی ہے نوازشریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان سے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے نوازشریف پہلے اداروں کو نشانہ بناتے تھے مگر اب تو انہوں نے حد کر دی ہے کہ پاکستان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں انہوں نے تو حلف کی بھی خلاف ورزی کی ہے سب سے پہلے پاکستان جو ہماری جان سے بھی عزیز ہے مہ پارہ بشیر مغل نے کہا کہ اگر ڈان لیکس کے کرداروں کا پہلے راستہ روک دیا جاتا تو آج قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ان کے بیان نے بائیس کروڑ عوام کو پوری دنیا میں رسوا کیا نوازشریف کاآہستہ آہستہ اپنا اصلی چہرہ سامنے آنا شروع ہو گیا ہے سب سے پہلے انہوں نے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی جس کی وہ آج سزا بھگت رہے ہیں نوازشریف کے ملک دشمن بیان پر فوری طور پر کمیشن بنایا جائے کمیشن انکوائری کر کے اصل حقائق سامنے لائے تاکہ آئندہ کسی کو پاکستان کیخلاف بیان دینے کی جرات نہ ہو تمام محب وطن لوگ ان کیخلاف آواز بلند کریں

تحصیل گوجرخان میں بھی جے یوآئی گوجرخان کی طرف سے جلد عوام رابطہ مہم شروع کی جائے گی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
خالدمبین ناظم اطلاعات جے یو آئی گوجرخان کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایم اے نے مینار پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا سیاسی اجتماع کر کے ثابت کر دیا کہ وہ آمدہ انتخابات میں حکومت سازی میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی پنجاب کے مرکزی شہر میں جہاں دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت ایم ایم اے کی عوامی مقبولیت پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے تھے اتنا بڑا اجتماع یقیناًبدلتے حالات اور عوامی شعور کے ذہنی ارتقاء کی خبر دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی گوجرخان کے رہنماؤں مولانا ریاض عثمانی، مولانا صدیق الرحمن، مولانا انعام الرحمن ، مولانا محمد اقبال، مولانا صادق شاہ،مفتی محسن نواز،مولانا عطاء اللہ ،مولانا فیض ،محمد شاہدایڈووکیٹ نے لاہور کے تاریخی اجتماع کے بعد جے یو آئی گوجر خان کے اجلاس میں کیاانہوں نے کہا کہ عام پاکستانی لبرل ازم اور نام نہاد روشن خیالی کے ایجنڈے کو نظریہ پاکستان سے متصادم گردانتے ہوئے یکسر مسترد کرکے اسلام کے فلاحی نظام کے نفاذ کیلئے اسلام پسند قیادت کو ترجیح دے رہا ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے آخری دنوں میں بیرونی قوتوں کے ایماء پرانتہائی عجلت میں جو غیراسلامی قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے اس سازش کو بھی عوامی قوت سے ناکام بنا دیا جائے گاایم ایم اے کا پیغام عوام تک پہنچانے کیلئے پورے ملک کی طرح تحصیل گوجرخان میں بھی جے یوآئی گوجرخان کی طرف سے جلد عوام رابطہ مہم شروع کی جائے گی

گوجرخان شہر میں سوئی گیس کا کم پریشر سے عوام سخت مشکلات میں مبتلا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
سابق کونسلر ٹھیکیدار محمدبنارس نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گوجرخان شہر میں سوئی گیس کا کم پریشر سے عوام سخت مشکلات میں مبتلا ہیں گرمی کے موسم میں گیس کا کم پریشر سمجھ سے بالاتر ہے مقامی ارکان اسمبلی اور محکمہ سوئی گیس اس صورتحال کا نوٹس لے کر شہر میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرائیں ٹھیکیدار بنارس نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کے باعث ہانڈی روٹی کی تیاری بھی دشوار گزار عمل بن گئی ہے گیس کا پریشر نہ ہونے کے باعث گھریلو صارفین کے چولہے نہ جلنے ہانڈی روٹی کیلئے تندوروں اور ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑتا ہے گرمی کے موسم میں گیس کا کم پریشر سمجھ سے بالاتر ہے فی الفور اس مسئلہ کو حل کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما مرزا محمد سلیم کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما مرزا محمد سلیم کی اہلیہ کی وفات پر شہزادہ خان، ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ، راجہ ساجد یوسف، راجہ افتخار وزیر،خان ضمیر نے دلی تعزیت کااظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button