AJKDailyNews

Punjab Police and Election Commission has recorded record corruption in AJK

پنجاب پولیس اور الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کروائی, چوہدری اظہر صادق

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ مسعود خالد الیکشن کمیشن اور پنجاب پولیس کی پیداوار ہے پنجاب پولیس اور الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کروائی ہے ڈڈیال ایک گھر ہے اور اس گھر کی تعمیر چوہدری یوسف نے کی تھی ان کے بعد آنے والے ممبران اسمبلی اس گھر کو صرف رنگ و روغن کروا رہے ہیں مسعود خالد 2سال میں سرکاری ہسپتال میں ایک سرجن تک تعینات نہ کر سکے موجودہ حکومت نے عوام پر لینڈ ریونیو کے نام پر جو ٹیکس بم گرایا ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے مسعود خالد صرف ان لوگوں کے کام کروا رہے ہیں جن لوگوں نے ان کو ووٹ دی ہے اداروں میں اپوزیشن کے لوگوں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے موجودہ حکومت نے انتقامی کاروائیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں پی ٹی آئی برطانیہ کے کارکنان پارٹی کی مضبوطی کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن ہوں اور میرے نزدیک تمام کارکنان برابری کی حیثیت رکھتے ہیں کارکنان آپس میں اتحاد پیدا کریں اور عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری قدیم رمضان کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما چوہدری ملازم حسین، چوہدری عبدالغفور ،چوہدری شہزاد، بیرسٹر چوہدری قربان،چوہدری طارق،چوہدری ساجد، چوہدری ندیم سلیم، چوہدری نوید سلیم،چوہدری اسرار ضدی،چوہدری سہیل الطاف اور دیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر چوہدری اظہر صادق نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اپنی موت آپ مر رہی ہے ن لیگ کے اقتدار کا سورج بہت جلد غروب ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ مسعود خالد نے ڈڈیال میں انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں صرف مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والوں کے کام ہو رہے ہیں اپوزین کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے ڈڈیال کے سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صرف حکومتی لوگوں کے کام کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو 2سال ہو گئے مگر مسعود خالد تاحال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میں ایک سرجن تعینات نہ کر سکے سابقہ حکومتوں کے منصوبوں پر ڈھول بجانے والوں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے ۔

ویلفیر سنٹر جاتلاں آزادکشمیر کلکٹر امورمنگلاڈیم چوہدری محمدایوب اور چےئر مین عابد علی کو مبارک باد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
کلکٹر امور منگلاڈیم محموایوب چوہدری نے کہا جس نے بنی نوع انسان کی خدمت کی اپنا شعار بنایا اس کے دکھ درد میں شامل ہو کر اس کا مدادکیا سچی بات ہے معاشرے میں قدرت اسے جو مقام عطاکیا وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے جن لوگوں نے غریب اور نادار لوگوں کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا ان لوگوں نے معاشرے میں ایک ایسا مقام بنایا جس پر آج ایک بے کس اور مجبور حال کو ایسا ہنر ملا جس کی وجہ سے وہ گھرانہ اپنے پاؤں کھڑا ہو ااور خود کفیل بن گیا آج خداتعالیٰ کا شکر ہے ڈڈیال کے علاوہ آزادکشمیر کے مختلف مقام پر کرم الہی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 13سلائی سنٹرقائم ہو چکے ہیں جس سے آج تقریبا 400سے زاہد ہماری بچیاں اور بہن چھ ایک ماہ کے اندر سلائی کا کام سکھ کر اپنی گزراوقات کر رہی ہیں اس کے علاوہ اس ٹرسٹ کے زیر اہتما جناب الحاج عبداآئین اور چےئرمین عابد کی دن رات کی محنت شامل ہے ویلفیر سنٹر جاتلاں آزادکشمیر کلکٹر امورمنگلاڈیم چوہدری محمدایوب اور چےئر مین عابد علی کو مبارک باد دی جنہوں غریب نادار لوگوں ایک باوقار ہنردیا ہے یہ ایک خود کفیل ہونے کا زریعہ ہے تقریب تقسیم انعامات سے ڈاکٹر محمد اسحاق صدر ڈڈیال پر یس کلب نے بھی خطاب کیا اور دارہ کی مزید تر قی کیلئے انتظامیہ کو تجاویز دیتے ہو ئے کیا یہ ایک ہنر ہے اور یہ ہنر ان لوگوں اب کو ئی نہیں چھین سکتا پیشہ ختم ہو سکتا ہے لیکن اس ادارہ سے جو انہوں نے چھ ماہ کے اندرسکھا ہے وہ ان کی وارثت ہے میر ی یہ بھی تجاویر اس ادارہ کے بچیوں کے تیار شدہ ملبوسات پر مشتمل ایک نمائشی تقریب بھی رکھیں جس میں علاقہ کے مخیر حضرات کو مدعوکر یں اس کے ساتھ اس سنٹر میں تعنیات جنہوں نے محنت کی آج ڈڈیال سلائی سنٹر کے زیر سنٹر کے زیر اہتمام یہ چوتھی تقسیم انعامات تقریب منعقد ہو تی ہے آج جن چھ ماہ کے ٹرٹنگ کو دس خواتین اور بچیاں کامیاب ہو نی ہیں اس ہمارے ادارہ سے کام سیکھ کر آج اپنے پاؤن پر کھڑی ہنس ان کی کامیابی میں اس ادارہ کی تہایب اور شائستہ کے علاوہ ادارہ کے چےئر مین چوہدری عابد کی ادارہ کیلئے محنت ہے آج ہماری جن بچیوں اور خواتین نے اپنا چھ ماہ کا کورس مکمل کیا ہے انھیں مبارک باد دتیا ہو ں یہ ایک ایسا ہنر ہے جو ہمیشہ ان کا میاب ہو نے والی خواہش اور بچیوں کو جاناہے 

اساتذہ کے حقوق کی تحفظ کے دعوے کرنے والے ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کے سیاستدان اس مرتبہ بھی اپنے ذاتی مفادات کے پجاری نکلے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اساتذہ کے حقوق کی تحفظ کے دعوے کرنے والے ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کے سیاستدان اس مرتبہ بھی اپنے ذاتی مفادات کے پجاری نکلے ، سنیارٹی لسٹ قائم جبکہ تعیناتیاں کنٹریکٹ پر، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں آزادکشمیر کے ٹیچرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر قائم کی گئی جس میں ابتدائی طور پر ٹیچرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں طور پر کام کیا گیا بعدازاں ذاتی مفادات اور شوقین سیاست دان ٹیچرز نے تنظیمی باڈی میں انٹری ڈال کر اپنے مفادات کوتحفظ دیا تنظیم کی آڑ میں تعلیمی اداروں کے تعلیمی ماحول کے تباہ کرنے اور اساتذہ کے مشترکہ مفادات کو پس پشت ڈالنے میں اپنا کردار ادا کیا پرائمری اور جونیئر اساتذہ جنہوں نے محکمہ تعلیم کی خدمت کرتے کرتے اپنی توانائیاں صرف کیں اوربال سفید کرلیے جو کہ سنیارٹی لسٹ میں ٹاپر ہیں آج اگر اس سنیارٹی لسٹ پر عمل کیا جاتا ہے تو کم وبیش 500 کے قریب اساتذہ سنیارٹی حاصل کرتے ہوئے سینئر معلمین بن جاتے لیکن ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کے نام نہاد اساتذہ راہنماؤں نے اس سلسلہ میں اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کو زبانی کلامی بیانات جاری کرنے جبکہ عملی طور پر کچھ نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔میرٹ کی بحالی کے دعوے دیدار وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر تعلیم بیرسٹرافتخار گیلانی سمیت دیگر علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے مرتب کی گئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جونیئر معلمین کو پروموشن دیتے ہوئے سینئر گریڈ میں تعیناتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں

ڈاکٹر توقیر احمد قریشی سینئر نائب صدر اپیکا آزادکشمیرطارق ملک نے شفاخانہ حیوانات ڈڈیال اور انصاری ڈیری فارم کا دورہ

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ مسعود خالد الیکشن کمیشن اور پنجاب پولیس کی پیداوار ہے پنجاب پولیس اور الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کروائی ہے ڈڈیال ایک گھر ہے اور اس گھر کی تعمیر چوہدری یوسف نے کی تھی ان کے بعد آنے والے ممبران اسمبلی اس گھر کو صرف رنگ و روغن کروا رہے ہیں مسعود خالد 2سال میں سرکاری ہسپتال میں ایک سرجن تک تعینات نہ کر سکے موجودہ حکومت نے عوام پر لینڈ ریونیو کے نام پر جو ٹیکس بم گرایا ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے مسعود خالد صرف ان لوگوں کے کام کروا رہے ہیں جن لوگوں نے ان کو ووٹ دی ہے اداروں میں اپوزیشن کے لوگوں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے موجودہ حکومت نے انتقامی کاروائیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں پی ٹی آئی برطانیہ کے کارکنان پارٹی کی مضبوطی کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن ہوں اور میرے نزدیک تمام کارکنان برابری کی حیثیت رکھتے ہیں کارکنان آپس میں اتحاد پیدا کریں اور عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری قدیم رمضان کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما چوہدری ملازم حسین، چوہدری عبدالغفور ،چوہدری شہزاد، بیرسٹر چوہدری قربان،چوہدری طارق،چوہدری ساجد، چوہدری ندیم سلیم، چوہدری نوید سلیم،چوہدری اسرار ضدی،چوہدری سہیل الطاف اور دیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر چوہدری اظہر صادق نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اپنی موت آپ مر رہی ہے ن لیگ کے اقتدار کا سورج بہت جلد غروب ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ مسعود خالد نے ڈڈیال میں انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں صرف مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والوں کے کام ہو رہے ہیں اپوزین کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے ڈڈیال کے سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صرف حکومتی لوگوں کے کام کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو 2سال ہو گئے مگر مسعود خالد تاحال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میں ایک سرجن تعینات نہ کر سکے سابقہ حکومتوں کے منصوبوں پر ڈھول بجانے والوں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button