DailyNewsKallar Syedan

Ch Manzoor Hussain donated 5 water coolers for Govt schools

کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین ڈھوک چوہدریاں کی جانب سے گورنمنٹ سکولوں کے لئے پانچ عدد الیکڑک واٹر کولر کا عطیہ

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک چوہدریاں نلہ مسلماناں ،گورنمنٹ سکولوں میں پینے کے پانی کے بہت زیادہ مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ،کپٹن ریٹائرڈ منظور حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری محمد شکیل یو کے کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول نمبل،گورنمنٹ پرائمری سکول دوبیرن کلاں،چوہدری پلازہ دوبیرن کلاں میں عام عوام کے لئے جو پہلے پورے بازار میں کوئی الیکڑک واٹر کولر نہیں تھا،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ جہاں پہلے چودہ سو طالبات کے لئے صرف ایک واٹر کولر تھا، گورنمنٹ پرائمری سکول مغل آبادمیں پہنچا دئیے گئے،یاد رہے کہ خطہ میں تقریبا آٹھ ماہ تک گرمی کا سیزن ہو تا ہے جس سے گورنمنٹ سکولوں میں طلباء و طالبات کو پینے کا پانی ٹھنڈا نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہتا ہے،کپٹن چوہدری منظور حسین نے ان مسائل کو کم کرنے کے لئے الیکڑک واٹر کولر کا عطیہ کیا جس سے ان چار سکولوں اور دوبیرن کلاں شہر میں ٹھنڈا پانی ہر وقت دستیاب ہو گا،کپٹن چوہدری منظور حسین اوران کے صاحبزادے کی یہ کاوش عوام دوستی اور علم کی شمع کو روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرئے گی،سماجی شخصیت ڈاکٹر ربنواز راجہ،ماسٹر ملک محمد اشفاق،ماسٹر اختر علی،پرویز اختر بھٹی،بابو محمد ظہیر،بابو محمد تنویر لنگڑیال،چوہدری محمد معروف،معززین علاقہ،سکول کے ہیڈ ماسٹر صاحبان و اساتذہ کرام و طلباء و طالبات نے صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے پر کپٹن صاحب اور ان کے صاحبزادے کا شکریہ ادا کیا ،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے بابو محمد ظہیر نے ان ہر دو حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کو سراہا،کپٹن چوہدری منظور حسین نے کہا کہ ہم انشاء اللہ اس صدقہ جاریہ میں مزید وسعت دینے میں دن رات مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ تعلیم میں بہتری کے لئے سب سے مل کر اہم کردار ادا کرتے ر ہیں گئے،ہمیشہ کی طرح معززین نے چےئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور جملہ ٹیم کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے خدمات کو داد تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button