DailyNews

PM Shahid Khaqan Abbassi visits Narh, Kahuta

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ نڑھ (کہوٹہ ) کے موقع پرچیئر مینوں، کونسلروں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ نڑھ (کہوٹہ ) کے موقع پرچیئر مینوں، کونسلروں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزوزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے علاقہ نڑھ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کرنل محمد یامین کی قبر پر حاضری دی اور دعا مانگی انہوں نے پہلوان خان ستی کی وفات پر اور مظہر ستی شہید کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،یونین کونسل نلہ مسلماناں سے چیئر مین چوہدری شفقت محمودامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل، وائس چیئر مین معروف سیاسی و سماجی شخصیت اسد محمود ستی، سید نذابت حسین شاہ،راجہ مدثر،جنرل کونسلر راجہ گلزار،اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں ،یونین کونسل لہڑی سے چیئر مین راجہ ممتاز، وائس چیئرمین ڈاکٹر مختاراحمد،یونین کونسل بلاکھر سے چیئرمین صفدر کیانی،چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی ،چیئر مین یوسی غزن آبادطارق کیانی ، یونین کونسل مٹور سے وائس چیئر مین راجہ شیر بہادر ،یونین کونسل دکھالی سے وائس چیئر مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدو س عباسی ،کنوہا سے نمبردار اسد عزیز،یونین کونسل کھڈیوٹ سے چیئر مین یونین کونسل سجا دستی ،وائس چیئر مین طاسب ستی ، یونین کونسل پنجاڑ سے ماسٹر ظہور احمد عباسی ،وائس چیئر مین سردار سلطان ایڈوکیٹ ، راجہ بابو اقبال آف ممیام،راجہ ثقلین آف ممیام،یوسی نارہ سے چیئرمین ماسٹر محمد یونس سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شر کت کی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔آمدہ الیکشن کے حوالے سے عبد الحمید مغل ،راجہ سعید احمد ،راجہ رفاقت جنجوعہ اور دیگر نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں پی پی سیون میں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل دور دور تک نظر نہیں آرہا۔انشاء اللہ کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل ،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ سعید احمد ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغر ،معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا

غر یب عوا م کا تر جما ن بھٹو آج عوا م کے دلو ں میں زندہ جا وید ہے بھٹو ایک دلیر اور بہا در لیڈ ر تھے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔راجہ محمد شکیل کیانی رہنماء پی پی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غر یب عوا م کا تر جما ن بھٹو عوا م کے دلو ں میں زندہ ہے،شہید ذو لفقا ر علی بھٹو ایک عظیم لیڈ ر تھے غر یب عوا م کا تر جما ن بھٹو آج عوا م کے دلو ں میں زندہ جا وید ہے بھٹو ایک دلیر اور بہا در لیڈ ر تھے۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ شہید ذو لفقا ر علی بھٹو نے غر یبو ں کی خا طر جنگ لڑ ی اور بڑے بڑے آمرو ں سے ٹکر لیکر اس ملک کے غر یب عوا م کا تحفظ کیا انہو ں نے ایٹمی توا نا ئی کی بنیا د رکھی آج بھی عوا م ذو لفقا ر علی بھٹو کو یا د کر رہے ہیں اور بھٹو کا نا م عوا م کے دلو ں میں زند ہ جا وید ہے بھٹو خا ندا ن نے اس ملک کی خا طر اپنی جا نو ں کے نز را نے پیش کیئے اس ملک کی خا طر شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جا ن کا نزرا نہ پیش کیا بے نظیر بھٹو ایک عظیم با پ کی عظیم بیٹی تھی انہو ں نے مو جو دہ حکو مت پر سخت تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ اس حکو مت نے عا م آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے آج ٹی وی اخبا را ت میں مو جو دہ حکو مت کی کر پشن کے وا قعا ت سن کر جگ ہنسا ئی ہو رہی ہے غر یبو ں کا خو ن چو سا گیا قا نو ن صر ف غر یب کیلئے ہے اور امیر و ں کیلئے کو ئی قا نو ن نہیں جو مر ضی کر یں آخر میں انہو ں نے کہا کہ آنے وا لا دو ر پا کستا ن پیپلز پا رٹی کا ہو گا ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button