AJKDailyNews

SHO Dadyal confiscated alcohol and canabis

ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کی منشیات فروشوں کے خلاف 2مختلف بڑی کاروائیاں 25بوتل شراب اور آدھا کلو چرس برآمد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال کا منشیات فروشوں کے خلاف 2مختلف بڑی کاروائیاں 25بوتل شراب اور آدھا کلو چرس برآمد ڈڈیال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف پے درپے کاروائیوں سے منشیات فروشوں میں کھلبلی مچ گئی منشیات فروش زیر زمین چلے گئے عوام علاقہ ڈڈیال کا ایس ایچ او انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری ہمراہ نفری اے ایس آئی سمیع اللہ،ڈی ایف سی تجمل بٹ،سجاد شاہ، توصیف،علی عباس کے پہلی کاروائی کرتے ہوئے انب کے مقام پر چھاپہ مار کر منشیات فروش رمضان اور رمضانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 25بوتل شراب برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس نے بد نام زمانہ عادی منشیات فروش گل زمان ولد خیال نور سکنہ مردان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 510گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

گزشتہ دنوں منگلا کے قریب ڈاکوووں نے گن پوائنٹ پر برطانیہ پلٹ فیملی کو لوٹ لیا جو ہمارے لیے باعث شرم کا مقام ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ لبریشن لیگ سفارتی بورڈ کے چیئرمین محمد لطیف ثانی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں اپنے ہی ملک میں لٹنے لگے گزشتہ دنوں منگلا کے قریب ڈاکوووں نے گن پوائنٹ پر برطانیہ پلٹ فیملی کو لوٹ لیا جو ہمارے لیے باعث شرم کا مقام ہے اسکے علاوہ اورسیز لبریشن لیگ کے رہنما چوہدری صادق چتھروہ ڈڈیال کے گھر ہونے والی ڈکیتی بھی ابھی تک ٹریس نہیں ہو سکی جو لمحہ فکریہ ہے پولیس چوری میں ملوث ملزمان کو فی الفور ٹریس کرکہ گرفتار کرئے تاکہ اورسیز پاکستانیوں کا اداروں پر اعتماد بحال ہو ادارے اپنے فرائض منصبی احسن انداز سے سر انجام دیں اورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں کثیر تعداد میں زرمبادلہ وطن عزیز میں بھیج کرتعمیر و ترقی میں اپنا بڑا حصہ ڈال رہے ہیں حکومت وقت اوورسیز کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور سپیشل اوورسیز ڈیسک قائم کرے ذبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔

 

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سائنس ٹیچر تعینات نہ کرنا حکومت کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ڈڈیال میں بجلی اور پانی کی شدید قلت ہے جبکہ ایم ایل اے اسلام آباد اور برطانیہ کی سیر میں مصروف ہے ڈڈیال کے مسائل سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق حل کر رہے ہیں جو مقامی ایم ایل اے کیلئے شرم کا باعث ہے ڈڈیال مسائلستان بن چکا ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سائنس ٹیچر تعینات نہ کرنا حکومت کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈڈیال میں تمام منصوبے چوہدری یوسف نے لائے موجودہ وزیر چوہدری یوسف کے کاموں کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں سابقہ حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانا کونسا ترقیاتی کام ہے پاکستان کے اگلے وزیر اعظم عمران خان ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں ان کی تیمارداری کیلئے آنے والے سینکڑوں افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خرابی صحت کی وجہ سے کچھ دنوں بعد ڈڈیال آیا ہوں یہاں آکر مسائل سنے تو حیرانگی ہوئی کہ جو حکومت دن رات ترقیاتی کاموں کے خواب دیکھا رہی تھی وہ حکومت عوام کو بجلی اور پانی کی سہولیات تک فراہم نہیں کر پا رہی انہوں نے کہا کہ میں عوام علاقہ ڈڈیال کا مشکور ہوں جنہوں نے بڑی تعداد میں میرے گھر آکر میں میری تیمارداری کی میں عوامی آدمی ہوں اور عوام ہی میری اصل طاقت ہیں موجودہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے پاکستان میں آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے اپنی حکومت قائم کرے گی اور عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہوں گے اس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع ہو گا موجودہ حکومت پچھلی حکومتوں کے منصوبوں کا کریڈٹ لے رہی ہے موجودہ حکومت ڈڈیال میں کوئی بھی بڑا منصوبہ نہ لا سکی ہے جو مامی ایم ایل اے کی ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ ڈڈیال میں موجود تمام منصوبے سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یوسف نے تعمیر کیے موجودہ حکومت صرف ہوائی اعلانات اور نعروں کی حد تک ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ جات عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہیں ڈڈیال شہر میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس پر ہم چپ نہیں بیٹھیں گے حکومت نے اگر ضلع میرپور دشمنی کی روش نہ بدلی تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے 

 

ایڈیشنل ضلع قاضی خضر حیات کے اعزازمیں تقریب کااہتمام 

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
سنئیر قانون دان و سابق امیدوا ر اسمبلی علی زمان راجہ ایڈووکیٹ کی طرف سے ایڈیشنل ضلع قاضی خضر حیات کے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر مہناس صاحب تحصیلدار محکمہ مال قیصر اسلم ، سابق وائس چئیر مین بار کونسل شوکت کیانی ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری صابر ایڈووکیٹ، سابق صدور ندیم کیانی ایڈووکیٹ، مرزا محمد رفیق، صغیر غوری ایڈووکیٹ ، سابق جنرل سیکر ٹری عدیل اعجازا یڈووکیٹ سمیت بڑی تعداد میں وکلاء اور صحافیو ں نے شرکت کی اپنے اعرزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران قاضی خضر حیات نے ڈڈیال تعیناتی کے دوران وکلاء کے تعاون کو سراہا انہوں نے کہا کہ تقریب منعقد کرنے پرعلی زمان راجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا سیشن جج جہانگیر مہناس نے کہا کہ قاضی صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا آج ان کے تبادلے سے شدید کمی محسوس ہورہی ہے میزبان تقریب علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ خضر حیات صاحب نے جس طرح ڈڈیال تعیناتی کے دوران میرٹ جرات بہادری دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیے ماضی میں اس کی نظیر کم ملتی ہے انہوں نے کہا کہ تبادلہ سروس کا حصہ ہے لیکن ان کے فیصلے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جائینگے انہوں نے کہا کہ عوام کوانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے بار اور بینچ کو مزید محنت و لگن سے کا م کر نا ہو گا نوجوان وکلاء کتاب سے رشتہ مضبوط کریں تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوں تا کہ عوام کو بروقت انصاف مل سکے شوکت کیانی نے تبادلہ سروس کا حصہ ہے خضر حیات صاحب کے تبادلے سے دلی دکھ ہوا اس موقع پر چوہدری صابر ،عدیل اعجاز و دیگر نے بھی اپنے خطاب میں قاضی خضر حیات کے کام کو سراہا 

Show More

Related Articles

Back to top button