AJKDailyNews

Raja Shaukat lost his seat to Safia Noor in Smaal Heath, Birmingham

ڈڈیال کی سیاست کا بڑا نام سابق کونسلر راجہ شوکت سمال ہیتھ برمنگھم سے صفیہ نور اختر کے مقابلے میں الیکشن ہار گئے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال کی سیاست کا بڑا نام سابق کونسلر راجہ شوکت سمال ہیتھ برمنگھم سے صفیہ نور اختر کے مقابلے میں الیکشن ہار گئے ڈڈیال کی بیٹی صفیہ نور جیت گئی ڈڈیال میں جشن کا سماں صفیہ نور کے گھر میں مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا صفیہ نور سیاسی و سماجی شخصیت نمبر دار چوہدری ذوہیب صادق کی شریک حیات ہیں تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کی سیاست کا بڑا نام راجہ عابد میموریل فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ سابق کونسل راجہ شوکت برمنگھم سمال ہیتھ سے الیکشن لڑ رہے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈڈیال ہی سے تعلق رکھنے والی ڈڈیال کی بیٹی سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار چوہدری ذوہیب صادق کی شریک حیات صفیہ نور اختر پہلی بار الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں اتری تو انہوں نے سمال ہیتھ کے تمام پولنگ سٹیشن جیت کر دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت لیا انکی جیت کی خبر ڈڈیال پہنچنے پر ان کے آبائی گاؤں کنڈور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بڑی تعداد میں لوگ انکے گھر مبارک باد دینے کیلئے پہنچ گئے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button