DailyNews

Shere Kashmir, Adil Rustum Pehlwan won the fight after beating 5 fighters

شیر کشمیر عادل رستم پہلوان نے میدان مار لیا

سلاؤ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے) شیر کشمیر عادل رستم پہلوان نے میدان مار لیا۔ برٹش بورن کشمیری ڈگری ہولڈر کُشتیوں کے مایہ ناز نوجوان پہلوان چوہدری عادل رستم Adil Rustam Pehlwan نے رنگ میں اتر کر پانچ مخالف پہلوانوں کو پچھاڑ کر فائنل میچ جیت لیا۔ 29 اپریل 2018ء بروز اتوار کو سلاؤ ریسلنگ کلب کے زیر اہتمام گورو سنگھ سبا سکھ اسپورٹس کمپلیکس سلاؤ ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں کُشتیوں کے 97 کلو گرام کیٹاگری کے مقابلوں نے رستم عادل پہلوان نے باری باری پانچ پہلوانوں کو اوکھاڑے میں پٹخا۔ اور فائنل میں اپنے سے تگڑے مقامی انگریز پہلوان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ جس پر انہیں حوصلہ افزائی کے طور پر اعزازی سرٹیفکیٹ اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ سلاؤ برطانیہ کے معروف بزنس مین افتخار چوہدری کے صاحبزادے عادل رستم پہلوان پہلے بھی اوکھاڑوں میں اتر کر کئی پہلوانوں کو چاروں شانے چت کر چکے ہیں۔ انہیں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی حلقوں میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہیں کُشتی میں نام پیدا کرنے اور وطن عزیز کا نام روشن کرنے پر ’’ شیر کشمیر ‘‘ کا خطاب بھی ملا ہوا ہے۔ 

 

 

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button