DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Tehreek-e-Labbaik Candidate for PP-9, Raja Babar Karamat, Arrested with Over 90 Kg of Narcotics Worth Over a Billion Rupees Attempting to Smuggle to Dubai
گوجر خان: پی پی 9 سے تحریک لبیک کے امیدوار راجہ بابر کرامت کو دبئی سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 90 کلو گرام سے زائد مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

گوجر خان: (پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 مئی 2023)—مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9 گوجرخان راجہ بابر کرامت ہمراہ اپنے بھائی راجہ سجاد کرامت سے کراچی ائیرپورٹ پر 90 کلو گرام نشہ آور گولیاں جن کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد ہے دوبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا-انٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر کا اندراج کر دیا، راجہ بابر نون لیگ چھوڑ کر لبیک میں شامل ہوئے تھے-
راجہ بابر کرامت وغیرہ کے خلاف تھانہ اے این ایف کلفٹن کراچی میں درج ایف آئی آر کے وائرل ہونے کے بعد گزشتہ شب راجہ بابر کرامت نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ ایف آئی آر مسلم لیگ کی جانب سے ان کو دوبارہ مسلم لیگ میں شمولیت سے انکار پر بلیک میل اور ہراساں کرنے کے لیے درج کی گئی ہے۔
جس پر سینئر راہنما مسلم لیگ( ن) گوجر خان کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ راجہ بابر کرامت کے خلاف ایف آئی آر گوجرخان یا پنجاب میں نہیں کراچی میں ہوئی ہے۔ وہ متعلقہ عدالت میں اپنا موقف ثابت کریں۔
Gujarkhan: (Pothwar.com, May 22, 2023)—The candidate of the religious political group Tehreek-e-Labbaik for the Provincial Assembly seat PP-9, Raja Babar Karamat, along with his brother Raja Sajjad Karamat, was arrested at Karachi Airport for attempting to smuggle over 90 kilograms of narcotics worth over a billion rupees to Dubai.




