02 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Labour Day: Call for Workers’ Rights and Social Justice
یومِ مزدور: محنت کشوں کے حقوق اور سماجی انصاف پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 02مئی 2026)—یکم مئی ہمیں مزدوروں کے حقوق،عزتِ نفس اور سماجی انصاف کی یاد دلاتا ہے ان خیالات کا اظہار پوٹھوہار کشمیر انٹرنیشنل یونین اف جرنلسٹ کے صدر مخدوم سید صابر حسین جنرل سیکرٹری راجہ طیب جنجوعہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا یکم مئی کا دن دنیا بھر میں یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے یہ دن اُن محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی اور تاریخ رقم کی۔آج بھی دنیا کے کئی ممالک میں مزدور طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔ل مہنگائی،کم اجرت،غیر محفوظ کام کے حالات اور بنیادی سہولیات کی کمی ایسے مسائل ہیں جو مزدوروں کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں اور پاکستان میں بھی مزدور طبقہ ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت تو رکھتا ہے مگر ان کے مسائل کے حل کے لیے مزید سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔یومِ مزدور ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ معاشرے میں انصاف، برابری اور محنت کی قدر کو فروغ دیا جائے حکومت،اداروں اور سماج کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کا احترام کرے اور انہیں ایک باعزت زندگی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہمیں بھی یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑے ہوں گے ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جہاں ہر فرد کو اس کی محنت کا جائز صلہ ملے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 2, 2026):
Labour Day serves as a reminder of workers’ rights, dignity, and social justice, said the leadership of the Potohar Kashmir International Union of Journalists in a statement.
President Makhdoom Syed Sabir Hussain and General Secretary Raja Tayyab Janjua stated that May 1 is observed worldwide as Labour Day, commemorating the sacrifices of workers who struggled for their rights and made history through their efforts.
They noted that even today, workers in many countries continue to face serious challenges, including inflation, low wages, unsafe working conditions, and a lack of basic facilities. In Pakistan, the labour class plays the role of the backbone of national development, yet more serious and effective measures are needed to address their issues.
The statement emphasised that Labour Day conveys a message of promoting justice, equality, and respect for hard work in society. It is the responsibility of governments, institutions, and every individual to ensure the protection of workers’ rights and to help provide them with a dignified life.
They further urged that society must stand with the working class, highlight their issues, and work collectively towards building a system where every individual receives fair compensation for their labour.
کلر سیداں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید
Anti-Inflation Protest in Kallar Syedan, Strong Criticism of Government Policies

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 02مئی 2026)—جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل کے جنرل سیکرٹری محمد توقیر اعوان نے کلرسیداں میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایران امریکہ جنگ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا مگر پاکستان حکومت نے صورتحال سے دانشمندی سے قابو پانے کی بجائے اس نے بجلی گیس پٹرول کو اپنی آمدنی اور عیاشیوں کا ذریعہ بنا لیا ہے دنیا بھر میں حکمرانوں نے قوم کو ریلیف دینے کی تدبیریں کیں مگر ہمارے حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں ہم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عام لوگوں پر ڈال دیا ہم پرتشدد احتجاج کے حق میں نہیں مگر پرامن انداز میں حکمرانوں کو چہرہ دکھاتے رہیں گے ہم حکومت کو اس کی نااہلی کی نشان دہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام مہنگائی اور بجلی گیس پٹرول نرخوں میں اضافہ کے لیئے حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کریں انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا چکے ہیں ملک میں غربت کی شرح میں بے پناہ اضافہ کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی عیاشیاں اور لوٹ مار ہے دوسری جانب قوم مظالم کو سہہ لیتی ہے مگر اس ظلم کے خلاف اٹھنے اور خواب خرگوش سے برداشت کر لیتی ہےبیدار ہونے کو تیار نہیں۔ جماعت اسلامی کلرسیداں ہے جنرل سیکرٹری قاری قاسم الحق نے کہا کہ مہنگائی صرف جماعت اسلامی کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے پوری قوم کو اس وقت احتجاج کے لیئے باہر نکلنا چاہیے،چوھدری ابرار حسین نے کہا کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے مگر پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے اشرافیہ نے قوم کو غلام بنا رکھا ہے ہم نے انگریزوں کی غلامی سے تو آزادی حاصل کر لی اس کے بعد ہم پر مسلمان اشرافیہ مسلط ہو گئی قوم کو اس سے نجات کے لیئے اپنے اذھان سے غلامی کو ترک کرنا ہو گا ضروری ہے کہ ہمارے حکمران بھی عام لوگوں کی طرح زندگیاں بسر کریں ان کے بچے بھی عام سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کریں،حاجی عبدالقدوس نے کہا کہ ارباب اختیار قوم کی مایوسیوں کا تماشہ دیکھ رہے ہیں یہ جب چاہتے ہیں اپنی تنخواہوں مراعات میں بھاری اضافہ کرلیتے ہیں انہیں قوم سے کوئی غرض یہ نہیں۔ حاجی مشکور حسین نے کہا کہ اشرافیہ نے ملک کے گلشن کو تباہ کردیا اس کے باوجود ان کی ہوس ختم نہیں ہو رہی موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ سب سے زیادہ ٹیکس نافذ کرنے میں بھی ماضی کے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
SP Highways Police Visits Chowk Pindori, Post In-Charge Suspended
چوک پنڈوری میں ایس پی ہائی ویز پولیس کا دورہ، انچارج معطل




