London : Former UK Mayor Naheed Ejaz and Son Jailed for Rape and Obstructing Justice
بریکنل فاریسٹ کی سابق خاتون ناظم اور بیٹے کو زیادتی اور انصاف میں رکاوٹ ڈالنے پر قید
Mohammad Naseer Raja2 minutes ago
لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 03 مئی 2026): برطانیہ کے علاقے بریکنل فاریسٹ کی سابق خاتون ناظم نہید اعجاز اور ان کے بیٹے دیواس خان کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر عدالت نے قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 61 سالہ نہید اعجاز، جو مئی 2023 میں مقامی کونسل کی ناظم منتخب ہوئی تھیں، کو انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت میں ثابت ہوا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے خلاف تحقیقات کے دوران پولیس کی کارروائی میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
ان کے 41 سالہ بیٹے دیواس خان نے نہ صرف انصاف کے عمل میں مداخلت کا اعتراف کیا بلکہ اسے 2024 کے موسم گرما میں ایک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مجرم بھی قرار دیا گیا۔ عدالت نے اسے 12 سال قید کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق جب پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کے لیے ان کے گھر پہنچی تو ماں اور بیٹے نے مل کر کارروائی کو تاخیر کا شکار بنانے کی کوشش کی، جو بعد ازاں عدالت میں ثابت ہو گئی۔
عدالتی فیصلے کے بعد اس مقدمے کو برطانیہ میں ایک اہم مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, May 03, 2026): Naheed Ejaz, a former mayor and her rapist son, who worked together to stall police after they turned up at their home to question him about the attack, have been jailed.
Naheed Ejaz, 61, was Bracknell Forest Council mayor when she was selected in May 2023.
She was jailed for three years after being found guilty of perverting the course of justice following a trial at Winchester Crown Court.
Diwas Khan, 41, was admitted for perverting the course of justice and was found guilty of the rape of a 15-year-old girl in the summer of 2024. He was given a jail sentence of 12 years.