05 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Legal Challenge Filed Over Alleged Misuse of Karot Dam Funds

کروٹ ڈیم فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مئی2026)
کروٹ ڈیم محکمہ گزارہ کا کروڑوں روپے کا فنڈز کا غیر قانونی استعمال پر عنائت اللہ ستی کا عدالت سے رجوع،کہوٹہ کی تین یونین کونسلوں کا ذاتی فنڈز 4تحصیلوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے،ڈی ایف او گزارہ کو یہ اختیارات کس نے دیے ہیں کہ وہ ہماری یونین کونسلوں کا ذاتی پیسے سے پودے خرید کر دیگر تحصیلوں میں دے رہے ہیں اگر اس کی صاف شفاف انکوائری نہ کی گئی تو ہم بھر پور احتجاج کا حق رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار کا صدر گزارہ سوسائٹی اوترینہ وسابق ایڈوازیرگزارہ یوسی پنجاڑ یوسی نڑھ عنائت اللہ ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جب کروٹ ڈیم بنا تو تحصیل کہوٹہ کی تین یونین کونسلوں بیور، پنجاڑ اور نڑھ سے درخت کاٹے گے ہیں جس پر 45کروڑ کی فنڈز دیے گے تھے کہ دوبارہ درخت لگائے جاہیں دوبارہ درخت تو نہ لگے مگر یہ رقم بینک میں رکھی گی اور فیصلہ یہ کیا گیا اس میں سے جو پرافٹ ہو گا اس سے محکمہ گزارہ کے ملازمین کو تنخواہیں دی جاہیں گی اور پھر یہ رقم جو45 کروڑ تھی یہ ٹوٹتی ٹوٹتی 27 کروڑ رہ گئی ہے اس میں سے اب ڈی ایف او گزارہ نے سکیم بنائی ہے 7کروڑ کے پودے دیں گے اور 2کروڑ روپیہ کا اضافی بجٹ رکھا ہے کہ میں جو سیمینار کرتی ہوں چاروں تحصیلوں میں میرے اخراجات ہیں اس کے مطابق یہ جو جتنا کچھ کیا گیا یہ ٹوٹل غیر قانونی ہے ان کے اختیار میں ہے ہی نہیں یہ چیزیں اس کے اس کا بنتا تو یہ تھا اس جو گزارا سوسائٹیز ہوتی ہیں نا ان میں مشاورت کی جاتی ہے ان کے صدور ہوتے ہیں اس کے بعد ایڈوائزر بنائے جاتے ہیں وہ ٹرمیشن دیتے ہیں تب جا کے یہ کام چلتا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے میں وفاقی محتسب کے پاس گیا ہوں میں ڈی سی افس کے پاس ایپلیکیشنیں دی ہیں یہ کام روکنے کی کوشش کی تھی میں ہائی کورٹ میں گیا ہوں تو میں وہاں پہ جا کے بھی میں نے کیس دائر کر دیاہے کیس لگنے کے باجود انہوں نے اپنے کام جاری رکھا جو کہ عدالتی خلاف ورزی کی گئی ہے میڈم ڈی ایف او گزارہ پیسہ کروٹ ڈیم فنڈز کا لگا رہی ہیں اور عوام کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژیزن ہے۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, May 5, 2026) A legal dispute has emerged over the alleged misuse of millions of rupees allocated under the Karot Dam project. Inayatullah Satti, President of the Guzara Society Otrena and former advisor of Union Councils Panjar and Narh, has approached the court, raising serious concerns about financial irregularities.

According to Satti, funds originally designated for three union councils of Kahuta — Bewar, Panjar, and Narh — are reportedly being distributed across four tehsils, which he claims is unlawful. He questioned the authority of the Divisional Forest Officer (DFO) Guzara, asking who authorised the use of local funds to purchase plants for other regions.

Satti stated that when the Karot Dam was constructed, trees were cut in the affected union councils, and approximately Rs. 4.5 billion (45 crore) was allocated for reforestation. However, instead of replanting trees, the funds were allegedly held in a bank, with profits intended to cover salaries of the Guzara department staff.

He further claimed that the original amount has now been reduced to Rs. 2.7 billion (27 crore). A new plan reportedly allocates Rs. 700 million (7 crore) for saplings and an additional Rs. 200 million (2 crore) for seminars and administrative expenses across four tehsils.

Satti termed the entire process illegal, arguing that such decisions require consultation with Guzara societies, their presidents, and appointed advisors before implementation.

He revealed that he has already filed complaints with the Federal Ombudsman and the Deputy Commissioner’s office, and has now taken the matter to the High Court. Despite the case being under hearing, he alleged that the department continues its activities, calling it a violation of court proceedings.

He also accused the DFO Guzara of using Karot Dam funds while presenting the initiative to the public as part of the Punjab Chief Minister’s vision.

پی ٹی آئی رہنما مظہر قریشی کی دل کی سرجری، کرنل محمد شبیر اعوان کی بھرپور معاونت

PTI Leader Mazhar Qureshi Undergoes Heart Surgery with Support from Colonel Muhammad Shabbir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مئی2026)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سرگرم رہنماء مظہر قریشی دل کے عارضے میں مبتلا، آر ایچ سی میں سے اوپن ہارٹ سرجری،عوامی لیڈرسابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے علاج کرانے میں بھرپور معاونت کئی، کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے قائد عمران خان کے حقیقی ورکر مظہر قریشی کاتمام علاج آر ایچ سی میں سے اپنی کوششوں اور اپنی نگرانی میں کرایا،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سرگرم رہنماء مظہر قریشی کا علاج کرا کر جہاں اپنے قائد عمران خان سے وفا کی ہے وہاں پر انہوں نے اپنے ورکر کا بھر پو ر ساتھ دے کر پی ٹی آئی کے کارکنوں، ورکروں کا حوصلہ بلند کیا ہے، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے کارکنان،ورکنان عدیل افضل،نوید ستی،چوہدری واحدحسین،راجہ عمران اکرم،طاہر محمود،شمس اخلاق،تنویر احمد،محمد ذیشان،محمد احسان اور دیگر نے عوامی لیڈرسابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا شکریہ ادا کر تے ہوئے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سرگرم رہنماء مظہر قریشی کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Prominent Political and Social Figures Attend Wedding Ceremony of Raja Imran Akram Janjua’s Daughter

راجہ عمران اکرم جنجوعہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مئی2026)
سابق صدر پی ٹی آئی یو سی لہڑی راجہ عمران اکرم جنجوعہ کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب،سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،بلدیاتی نمائندگان، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق سابق صدر پی ٹی آئی یو سی لہڑی راجہ عمران اکرم جنجوعہ کی صاحبزادی کی شادی راجہ فاروق نواز جنجوعہ کے صاحبزادے راجہ شاہد نواز جنجوعہ سیاور راجہ زاہد نواز جنجوعہ کی شادی راجہ علی اصغر جنجوعہ مرحوم کی صاحبزادی کی ساتھ انجام پائی اور لہڑی تحصیل کہوٹہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں سابق صدر پی ٹی آئی یونین کونسل لہڑی راجہ عمران اکرم جنجوعہ کی دعوت پر سابق امیدوار ایم این اے میجر لطاسب ستی، سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان، سابق ایم این اے مرتضیٰ ستی، سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، صدر پی ٹی آئی عنایت اللّٰہ ستی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ایڈووکیٹ عاطف جنجوعہ، سینئر رہنما پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ ارشد، انفارمیشن سیکریٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ظفر گجر، سابق چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز احمد، وائس چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، صدر پیپلز پارٹی UK راجہ شکیل کیانی، پرنسپل الصفہ کالج چوہدری آصف نورانی، نمبردار ماسٹر چوہدری اشفاق، مشہور دینی شخصیت سید سجاد حیدر شاہ، معروف کاروباری شخصیت سید صابر شاہ, معروف کاروباری شخصیت سید واجد شاہ، صدر پی ٹی آئی لہڑی و سابق کونسلر صوفی راجہ ذوالفقار صدرPPP تحصیل کہوٹہ ماسٹر راجہ فیاض جنجوعہ بھلوٹ، صدر PPP نارہ شیخ منیر، SVP پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ ادریس نارہ، گدی نشین پیر مغاث سائیں پرویز اختر، کونسلر ماسٹر محبوب، کونسلر راجہ صفدر سہر، پی ٹی آئی رہنما حاجی برکت، معروف کاروباری شخصیت راجہ طیب اسلام چوک پنڈوڑی، نمبردار لہڑی راجہ طاہر محمود، صدر مسلم لیگ ن لہڑی راجہ محمد فیاض سہر، رہنما پی ٹی آئی لہڑی حاجی راجہ امتیاز، راجہ شکیل UK, رہنما پی ٹی آئی حمید بھٹی، رہنما مسلم لیگ ن SM پرویز، بلال گلفراز کیانی دوبیرن، ہیڈ ماسٹر راجہ محمد جاوید میرہ، سیکریٹری یونین کونسل راجہ شیراز، ماسٹر اشتیاق اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ راجہ عمران اکرم جنجوعہ، احسان الحق جنجوعہ، راجہ فاروق نواز اور راجہ خضر اقبال نے تمام معزز مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر خوشی میں شریک ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

Aftab Ali Satti Urges Selfless Service to Humanity in Light of Islamic Teachings

آفتاب علی ستی کا مخلوقِ خدا کی بے لوث خدمت پر زور، اسلامی تعلیمات پر عمل کی تلقین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مئی2026)
دین اسلام مخلوق خدا سے بے لوث محبت کر نے کا درس دیتا ہے ہمیں رب العزت کی رضا کیلئے مخلوق خدا کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے، ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیت (فخرئے کہوٹہ پنجاڑ) آفتاب علی ستی نے اپنی گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں مخلوق خدا سے بے لوث محبت کرنے کا درس دیتا ہے، دکھی انسانیت کی بے لوٹ خدمت کرنا اور مخلوق خدا سے محبت کرنا ہی اصل زندگی ہے، اس افراتفری اور نفسانفسی کے دور میں اپنے لئے تو سبھی جی رہے ہیں اور یہ عمل تو جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے لیکن اصل زندگی دوسروں کیلئے جینے کا نام ہے، ہمیں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے اور اپنے ارد گردینے والے غرباء، لا چار، بے سہارا مستحق افراد اور بیواؤں، یتیموں و مسکینوں، بزرگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تا کہ مشکل وقت میں ان کو سہار امل سکے، جو انسان مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور اپنے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ اپنا مال خرچ کر رہے ہیں وہ دونوں جہاں کے عظیم انسان ہیں، خالق کا ئنات ایسے بندوں کو اپنا قریبی دوست مانتا ہے، ان کو دنیا و آخرت میں بے شمار انعامات سے نوازتا ہے، ان کی قدم بہ قدم حفاظت کرتا ہے۔ سے نوازتا ہے، ان بہ کرتا ہے اور ہر معاملے میں ان کی غائبانہ مددفرماتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button