کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05مئی 2026)—)مساجد سے پانی کی ٹوٹیاں چرانے کا سلسلہ نہ تھم سکا کلرسیداں کے تمام دیہات و قصبات سے چور دن کے اجالے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں مساجد سے ٹوٹیاں چوری کر لیتے ہیں تاہم تاحال کسی چور کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی گزشتہ روزجامعہ مسجد الحسین ڈھوک مخدومیہ(ٹکال روڈ) سے کوئی چور تمام بہت الخلا اور وضو خانوں سے ٹوٹیاں اتار کر لے گئے۔یاد رہے کہ چوری کی پے درپے وارداتوں میں کافر نہیں مسلمان ہی ملوث ہیں جن کی سرکوبی کے لیئے سخت سزاؤں کی اشد ضرورت ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 5, 2026) A troubling wave of thefts targeting mosques continues across villages and localities in Kallar Syedan, with thieves stealing water taps despite the presence of CCTV cameras.
Residents report that the incidents are occurring even during daylight hours, raising concerns about the boldness of those involved and the apparent lack of enforcement. So far, no suspects have been arrested in connection with these repeated thefts.
In the latest incident, unknown individuals reportedly removed all taps from the washrooms and ablution areas of Jamia Masjid Al-Hussain, located in Dhoke Makhdoomia on Takkal Road.
Locals have expressed frustration over the ongoing situation, emphasising the need for stricter action and stronger penalties to deter those responsible. The repeated nature of these incidents has heightened concerns within the community, particularly as places of worship continue to be targeted.
فون کال فراڈ میں اضافہ، شہری روزانہ نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے لگے
Rising Phone Scams Target Citizens Daily as Authorities Struggle to Curb Fraud
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05مئی 2026)—نوسربازوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے موبائل نمبرز پر کال کر کے لوٹ مار کا نہ ختم ہونے والا مسلسل جاری ہے ادارے فیک کالوں سے خبردار تو کرتے ہیں مگر ان کے خلاف سخت اقدامات کرنے سے عاری ہیں روزانہ کئی شہریوں کو ایس ایم ایس کیے جاتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے آپ خوش نصیب ٹھہرے درج ذیل نمبر پر کال کریں دوسری جانب نوسرباز شہریوں کو کال کرنے ان کے درست نام کی پہلے تصدیق کرتے ہیں پھر انہیں بتاتے ہیں کہ وہ پولیس اسٹیشن سے بول رہے ہیں ان کا فلاں نام کا بیٹا ہماری تحویل میں ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ وہ کسی کاروائی ہے بغیر آزاد کردیا جائے تو آپ کسی سے بات کیئے بغیر ہمارے دیئے گئے نمبر پر تیس سے ہزار روپے ارسال کردیں ہم اسے رھا کردیں گے اس دوران ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جس سے بات کر رہے ہیں وہ ان سے بات چیت کے دوران ہی ایزی پیسہ کی شاپ پر پہنچ کر ادائیگی کردیں اسی طرح کوئی بنک آفیسر بن کر بنک اکاؤنٹ کے تفصیلات برائے تصدیق طلب کرتا ہے تو کوئی یہ کہتا ہے کہ آپ کا پارسل آیا ہے ہم نے کوڈ آپ کو بھیج دیا ہے آپ اسے ہمیں واپس بھیج دیں جس کے ساتھ ہی رقم لوٹ لی جاتی ہے اس طرح روزانہ کی بنیاد پر شہری لٹ رہے ہیں ادارے ان نوسربازوں کو قابو میں لانے میں ناکام ہیں وہ کون لوگ ہیں جو بغیر رجسٹرڈ سمیں استعمال کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی اشد ضروری ہے۔
CPO Honours Inspector Sajjad-ul-Hasan for Securing Top Position in Advanced Course
سی پی او کا انسپکٹر سجاد الحسن کو ایڈوانس کورس میں نمایاں کامیابی پر اعزاز
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05مئی 2026)—سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایڈوانس کورس مکمل کرنے والے افسران کے ساتھ ملاقات،سی پی او نے انسپکٹر سجاد الحسن کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا، انسپکٹر سجاد الحسن نے پولیس کالج سہالہ میں ایڈوانس کلاس کورس میں ال راؤنڈ فرسٹ پوزیشن حاصل کی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا راولپنڈی پولیس کے لیے اعزاز کی بات ہے،ایسے قابل افسران راولپنڈی پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،انسپکٹر سجاد الحسن قبل ازیں بطور پبلک ریلیشنز آفیسر،چیف سیکورٹی آفیسر اور ایس ایچ او کلر سیداں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں،سی پی او نے انسپکٹر سجاد الحسن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
New SHO Rawat Recovers Stolen Truck from Peshawar Shortly After Taking Charge
ایس ایچ او روات محمد اکرام بھٹی نے چارج سنبھالتے ہی پشاور سے چوری شدہ ٹرک برآمد کر لیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 05مئی 2026)—سب انسپکٹر محمد اکرام بھٹی نے ایس ایچ او روات کے فرائض سنبھال لیئے انہوں نے روات سے چوری ہونے والے ٹرک کو پشاور سے برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بیڈ فورڈ ٹرک نمبری RII 186 ملزمان چوری کرکے لے گئے جس پر روات ایس ایچ او روات محمد اکرام بھٹی کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تیار کر کے پشاور روانہ کی گئی جس نےمسروقہ ٹرک پشاور سے برآمد کر لیا جس پر مقامی حلقوں روات کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محمد اکرام بھٹی و دیگر کو مبارکباد دی ہے۔