04 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Heavy Rain and Hailstorm Disrupt Power Supply

کلر سیداں: موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام شدید متاثر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04مئی 2026)—گزشتہ شب کو کلرسیداں و گردونواح میں موسلادھار بارش جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی شدید ہواؤں نے برقی نظام کو بری طرح سے متاثر کیا کئی علاقوں میں گھنٹوں بعد طوفان کے تھم جانے پر بجلی کی بحالی کا کام شروع ہوا جبکہ کئی علاقوں میں گھروں کی چھتوں پر لگے سولر سسٹم شدید آندھی کا دباؤ برداشت نہ کرسکے اور چھتوں سے اڑ کر بجلی کی سپلائی لائنوں پر جا گرے جس سے بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا جسے ائیسکو اہلکاروں نے گھنٹوں کی محنت کے بعد بحال کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 4, 2026):
Heavy rainfall accompanied by a hailstorm struck Kallar Syedan and its surrounding areas late last night, causing widespread disruption to the electricity system.

Strong winds severely damaged the power infrastructure, leaving several علاقوں without electricity for hours. Restoration work began after the storm subsided, but in many places, the situation remained challenging.

Reports indicate that rooftop solar systems in multiple homes could not withstand the pressure of the extreme storm. Several solar panels were blown off rooftops and fell onto power transmission lines, further damaging the electricity network.

Officials from Islamabad Electric Supply Company worked for hours to clear the line and restore power. After continuous efforts, the electricity supply was gradually reinstated in affected areas.

Authorities have urged residents to take precautionary measures during extreme weather conditions to avoid such incidents in the future.

کلر سیداں: انسپکٹر راجہ عماد جنجوعہ نے پولیس کالج سہالہ سے ڈی ایس پی کورس کامیابی سے مکمل کر لیا

Inspector Raja Imad Janjua Successfully Completes DSP Course at Police College Sihala

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04مئی 2026)—پنجاب پولیس کے انسپکٹر راجہ عماد جنجوعہ نے ڈی ایس پی کا کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ان کا تعلق ضلع چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ کے گاؤں وٹلی سے ہے۔جنہوں نے پولیس کالج سہالہ میں ایڈوانس کلاس (DSP) کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔ اس حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 57 انسپکٹرز رینک کے افسران کی تربیت مکمل ہونے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن اور کمانڈنٹ سہالہ اشفاق خان کی ہدایات کے مطابق منعقد ہوئی یاد رہے کہ راجہ حماد جنجوعہ بطور سب انسپکٹر کلرسیداں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ان کا شمار لائق زہین اور تجربہ کار پولیس افسران میں ہوتا ہے۔

Man Arrested with Illegal Liquor at Shah Khaki Checkpost in Kallar Syedan

کلر سیداں: شاہ خاکی چیک پوسٹ پر مفکر اسلام سے دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04مئی 2026)—مفکر اسلام سے شراب برامد،گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی نے ناکہ بندی کے دوران ایک سوزوکی آلٹو گاڑی کی جامع تلاشی کے دوران دو بوتل دیسی شراب برآمد کر کے ڈرائیور مفکر اسلام سکنہ راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Prominent Social and Political Activist Qazi Sagheer Ahmed Passes Away, Funeral Attended by Large Gathering

کلر سیداں: معروف سیاسی و سماجی رہنما قاضی صغیر احمد انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04مئی 2026)—معروف سیاسی سماجی کارکن قاضی صغیر احمد انتقال کر گئے نمازجنازہ کنوھا میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کسان ونگ کے ڈویژنل صدر ملک کامران،ضلعی صدر چوہدری فیصل حفیظ، سابق ناظم الحاج غلام ظہیر،سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد گجر،نمبردار اسد عزیز،چوہدری شیراز حسین،چوہدری ابرار حسین،چوہدری وقاص گجر،عابد زاھدی،راجہ داؤد اکبر، احسان الحق قریشی، سردار صلاح الدین احمد،شیخ ذوالفقار، سید زبیر علی، سید شہاب ثاقب، انسپکٹر قمر جاوید مرزا،راجہ اعجاز مصطفی،چوہدری منصور و دیگر نے شرکت کی۔

Muhammad Yaseen Passes Away, Funeral Prayers Held in Kallar Syedan

کلر سیداں: کلرک منشی محمد ندیم کے بڑے بھائی محمد یاسین انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04مئی 2026)—کلرسیداں کچہری کے کلرک منشی محمد ندیم کے بڑے بھائی محمد یاسین انتقال کر گئے نمازجنازہ مولانا نسیم شوکت وارثی نے پڑھائی جس میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مفتی نعمان عباسی،مسعود احمد بھٹی،صوبیدار غلام ربانی، جاوید چشتی، راجہ امجد حسین بگھاروی،شبیر بٹ،عالم خان،بابو راجہ محمد حنیف،ارشد عنایت مرزا، جاوید شاہ مہمند، راجہ ارشد محمود،حاجی مظہر حسین،سبیل چشتی،راشد کیانی،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 04مئی 2026)—مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر چوھدری اخلاق حسین،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی،پرنس جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی نے موہڑہ کنیال جا کر انسپکٹر چوھدری محمد رفیق سے ملاقات کی ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button