04 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Grand Inauguration of Chhatrana–Suwari Road Project Worth Rs. 125 Million

کہوٹہ میں ساڑھے بارہ کروڑ کی لاگت سے چھترانہ تا سویڑی روڈ کا شاندار افتتاح

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 04 مئی 2026):ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے چھترانہ سے سویڑی روڈ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ اور چیئرمین راجہ محمد یٰسین نے سابق بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیور کے علاقہ چھترانہ سے سویڑی روڈ کی تعمیر ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں نوجوانوں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہمانوں کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ “راجہ صغیر زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

اپنے خطاب میں راجہ صغیر احمد نے کہا کہ چالیس سال اقتدار میں رہنے والوں کو چیلنج ہے کہ وہ ان کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ آئندہ چالیس سال میں بھی کوئی نہیں توڑ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تختی کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔تقریب سے راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, May 4, 2026):
A major road development project from Chhatrana to Suwari was inaugurated with a substantial grant of Rs. 125 million. The inauguration ceremony was led by MPA Raja Sagheer Ahmed, along with Raja Yasir Akhtar Advocate and Chairman Raja Muhammad Yaseen, accompanied by former local government representatives.

The project has brought great खुशी (joy) to the residents of the area, who expressed their gratitude to Member of Assembly Raja Usama Ashfaq Sarwar and Raja Sagheer Ahmed for their efforts.

According to details, the road project in Union Council Bewar, connecting Chhatrana to Suwari, will be completed at a cost of Rs. 125 million. The inauguration ceremony witnessed a large turnout, including youth and prominent political and social figures.

The arrival of the chief guests was warmly welcomed with drum beats, traditional dances, and flower petals showered upon them. The atmosphere echoed with slogans in support of Raja Sagheer Ahmed.

In his address, Raja Sagheer Ahmed challenged those who have remained in power for decades, stating that no one can match the development work he has delivered—even in the next forty years. He emphasised that he believes in public service rather than symbolic politics.

Other speakers, including Raja Yasir Akhtar Advocate and local dignitaries, also addressed the gathering.

کہوٹہ: نارہ موڑ کے قریب موٹر سائیکل حادثہ، دو افراد شدید زخمی

Motorcycle Accident Near Nara Mor Leaves Two Seriously Injured in Kahuta

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 04 مئی 2026):نارہ موڑ روڈ نزد کلمن کس کے قریب ایک افسوسناک موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق موارڑہ سے کہوٹہ کی جانب آنے والا موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد امان ولد محمد الیاس اور ایک نامعلوم خاتون شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکالا اور انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور سڑک کے خطرناک موڑ کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Two-Day Urs of Hazrat Sakhi Pir Maghath Masoom Badshah Concludes in with Large Devotee

حضرت سخی پیر مغاث معصوم بادشاہ کا دو روزہ عرس مبارک اختتام پذیر، ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مئی2026)
حضرت سخی پیر مغاث معصوم بادشاہ سرکارؒ کا 2 روزہ تقریبات پر مشتمل عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا،عرس تمام تقریبات دربار علایہ کے گدی نشین ساہیں پرویز اختر اور ان کے برادران کے زیر انتظام ہوئی،عرس کے موقع پر ملک کے نامور علمائے کرام نے خطابات کیے جبکہ نعت خوانوں نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور تما م عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گی جبکہ عرس کے منتظمین کی طرف سے عقیدت مندوں کو بہترین سہولیات میسر کی گئی اورراجہ محمد شکیل کیانی،راجہ ناصرعلی کیانی و دیگر کے تعاون سے خوبصورت لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا، جبکہ عرس پاک کے موقع پر مزار اقدس کو غسل دیا گیا چادر پوشی کی گی اور عقیدت مندوں نے ڈالیاں بھی چڑھائی جبکہ ختم شریف کی محفل سے ملک کے نامور مذہبی سکالر پیر عماد الدین سیفی آستانہ عالیہ نیریاں شریف، صاحبزادہ محمد شبیر چشتی،محمد سلیمان نقشبندی، حافظ عبد الوحید،حافظ فاروق الحسن، حافظ ضیافت حسین نے خطاب کیا جبکہ دعائیہ محفل میں معززین علاقہ معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر چوہدری ظفر اقبال، حاجی راجہ ریاست علی کیانی، حاجی راجہ یاسر علی کیانی،خان شبیر خان، ساہیں ظفیر، چوہدری آصف نورانی،ساہیں ظہیر، راجہ ظفر اقبال کیانی،راجہ ظہیر جنجوعہ،معروف صحافی میاں منیر چشتی، راجہ ساجد محمود، طاہر محمود مغل، راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں عقید ت مندوں نے حاضری دی۔

Electricity Issues Resolved in Dhambal as Raja Irfan Sarwar Secures New Transformer and Poles

ڈھمبل کے بجلی مسائل حل، راجہ عرفان سرور کی کاوش سے نئے ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی منظوری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مئی2026)
نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور نے اہلیان ڈھمبل کا درینہ مسلہ حل کر دیا، بجلی کے نئے ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی منظوری،اہلیانِ ڈھمبل میں خوشی کی لہر دور گئی، ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، راجہ صغیر احمد اور نوجوان قیادت راجہ عرفان سرورکو جولیاں اٹھا کر دعاہیں،تفصیل کے مطابق یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ کی ڈھوک ڈھمبل کی عوام ایک بڑے عرصے سے بجلی کے مسائل سے دوچار تھے،عوام علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے نوجوان قیادت راجہ عرفان سرورامیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے رابطہ کیا اورمسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کی وساطت سے اہلیان ڈھمبل کا درینہ مسلہ حل کرتے ہوئے بجلی کے نئے ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی منظوری کرائی جس پر اہلیانِ ڈھمبل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور مخلص عوامی رہنما سابق کونسلر راجہ عرفان سرور کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی کاوشوں سے ڈھمبل گاؤں کے لیے نئے ٹرانسفارمر اور بجلی کے کھمبوں کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے ان تمام رہنماؤں کا جذبہ اور عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ اس منصوبے سے ان شاء اللہ علاقے میں بجلی کی سپلائی بہتر ہوگی اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ہم راجہ اسامہ اشفاق سرور، راجہ صغیر احمد،نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ڈھمبل کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

On World Press Freedom Day, Raja Imran Zameer Urges Government to Support Free and Responsible Journalism

عالمی یومِ صحافت پر راجہ عمران ضمیر کا آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ پر زور

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مئی2026)
صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹر ڈ) معروف کالم نگار وراولپنڈی ڈویژن کے ممتاز صحافی راجہ عمران ضمیر نے 3 مئی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ حکومت کو چاہے کہ وہ ملک بھر کے صحافیوں کو آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے صحافت صرف عوام کو آگاہ کرنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ایک ایسی جدوجہد بھی ہے کہ جس میں بقا اور سچ ساتھ ساتھ چلتے ہیں صحافی کے قلم سے حق و سچ کی آواز نکلنی چاہے اور مظلوموں کی آواز کو بلند کرنا چاہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹر ڈ) جس کی بنیاد آج سے 35 سال قبل بابائے صحافت راولپنڈی ڈویژن کے معروف و ممتاز بزرگ صحافیوں صوفی محمد ایوب ؒ اور حاجی راجہ گلشن ضمیر ؒ نے رکھی تھی اور انہوں نے اپنے علاقے کی عوام اور علاقے کے مسائل اپنی قلم کی طاقت سے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی اور ان کو حل کرایا آج وہ ہم میں موجود نہیں ہیں مگر ان کے بنائے گے اصولوں پر چلتے ہوئے صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹر ڈ)کے تمام صحافی حق و سچ کی صحافت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا اپنا کر دا ر ادا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب سے سوشل میڈیا کادور آیا ہے وہاں جہاں عوام کو بہت سی سہولیات ملی وہاں پر ایک اہم مسلہ یہ بھی پیش آیا ہے کہ بعض جھوٹی اور بنا تحقیق خبریں چلانے کا رواج بھی عام ہو گیا جس کی وجہ سے اب عام آدمی کا صحافت پر اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button