23 April 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raid in a Warehouse Producing Fake Cold Drinks, Large Quantity Seized

کہوٹہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والے گودام پر چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی اشیاء برآمد

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 23 اپریل 2026)—کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے فوڈ اتھارٹی، پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے ایک گودام پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران حکام نے بڑی مقدار میں جعلی کولڈ ڈرنکس، ڈبل اسٹیمپنگ والی اشیاء، ایکسپائر مصنوعات کی ملاوٹ اور جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد کرلیں۔ حکام کے مطابق یہ اشیاء عوامی صحت کے لیے شدید خطرہ تھیں۔

چھاپے کے بعد گودام کو سیل کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والی جعلی بوتلوں کو موقع پر ہی ضائع کرتے ہوئے گندے نالے میں بہا دیا گیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | April 23, 2026): In a major operation, Assistant Commissioner Shireen Gul, along with officials from the Food Authority, Para Force, and Municipal Committee, raided a warehouse involved in the production of counterfeit cold drinks in Kahuta.

During the raid, authorities recovered a large quantity of fake beverages, double-stamped products, expired items being mixed for resale, and bottles with counterfeit labels. Officials stated that these products posed a serious risk to public health.

The warehouse was sealed following the operation, and legal proceedings have been initiated. The confiscated fake bottles were disposed of on-site by dumping them into a drain.

کہوٹہ میں ارتھ ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں پودے لگا کر آغاز

Tree Plantation Drive Held in Kahuta School on World Earth Day

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 23 اپریل 2026)—ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کہوٹہ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام محکمہ جنگلات نے کیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مسز شیریں گل، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ محمد عمر عتیق، ڈی ایف او محمد عثمان، پرنسپل سید ضمیر حسین شاہ، اساتذہ، صحافیوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مہمانانِ خصوصی نے اسکول کے احاطے میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور ماحول کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ مقررین نے ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور جنگلات کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اسسٹنٹ کمشنر مسز شیریں گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ شجرکاری ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہر شہری کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی ضروری ہے تاکہ ایک سرسبز اور صحت مند ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اردگرد ماحول کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ محمد عمر عتیق نے کہا کہ محکمہ جنگلات شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے اور عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ اور نئے پودوں کی افزائش وقت کی اہم ضرورت ہے، جس میں تعلیمی اداروں کا کردار نہایت اہم ہے۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل سید ضمیر حسین شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شجرکاری مہم کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Relief for Farmers in Kahuta as Official Rates for Tractors and Threshers Set

کہوٹہ میں کاشتکاروں کے لیے ریلیف، ٹریکٹر اور تھریشر کے سرکاری نرخ مقرر

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 23 اپریل 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مسز شیریں گل نے زبردست اقدام کرتے ہوئے تحصیل بھر میں کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور تھریشر کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ عوامی شکایات کے پیش نظر کیا گیا۔

جاری کردہ نرخوں کے مطابق تھریشر اور ریپر (بائنڈنگ سمیت) کا کرایہ 5000 روپے فی گھنٹہ جبکہ گندم کی ہاتھوں کٹائی 1800 روپے فی کنال مقرر کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اقدام کو عوام اور خصوصاً کاشتکاروں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے بڑا ریلیف کہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

Kahuta: Numberdar Raja Ikram Laid to Rest, Large Attendance of Political and Social Figures at Funeral

کہوٹہ: نمبردار راجہ اکرام سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی شرکت

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 23 اپریل 2026)—نمبردار راجہ اکرام کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ ممتاز مذہبی رہنما دربار عالیہ بگہار شریف کے صاحبزادہ عمیر ہاشم نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے و نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی ایڈووکیٹ، صدر نمبر دار ایسوسی ایشن سپریم کونسل پنجاب کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق ایم پی اے صداقت علی عباسی، سابق چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ، نمبردار پروفیسر ساجد عباسی، صدر تحصیل کہوٹہ سید صداقت حسین شاہ، جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ و فائنانس سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن راجہ عامر فاروق، وائس چیئرمین تحصیل کہوٹہ راجہ طاہر لہڑی، نائب صدر تحصیل کہوٹہ راجہ ندیم عباسی، فائنانس سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ کامران، صدر یونین کونسل لہڑی راجہ ارشد اللہ، نمبردار راجہ فضل الرحمن موضع گڑھیٹ اور نمبردار راجہ شکیل عباسی موضع نارہ سمیت سابق بلدیاتی نمائندوں اور بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Mator: Wheat Crop Ready for Harvest in Dera Mushtaq Shah City, Cutting and Threshing Underway

مٹور: ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں گندم کی فصل تیار، کٹائی اور گھوائی کا عمل جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اپریل2026)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں گندم کی فصل کی پک کر تیار،کٹائی اور گھوائی کا عمل جاری،کسانوں کے چہرئے خوشی سے کھل اٹھے،جولیاں اٹھا کر اللہ پاک کا شکر ادا کیا، ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے علاقوں، کھرانگ سیداں، کھرانک کلاں،ساعی، بملوٹ، لونہ، پیکاں، کلاہنہ اور دیگر علاقوں میں اس سال بھی بہت ہی خوبصورت فصل دیکھنے کو مل رہی ہے کسانوں نے اللہ کا شکر ا دا کہ اس نے کسانوں ان کی محنت کا خوبصورت صلہ دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button