29 April 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rawalpindi Board Accused of Discrimination as Second-Shift Students Face Tougher Exams

راولپنڈی بورڈ پر امتحانی پرچوں میں امتیازی سلوک کا الزام، سیکنڈ شفٹ کے طلبہ پریشان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 اپریل 2026)—راولپنڈی بورڈ آف ایجوکیشن کی علم دشمنی،کلاس نہم کے سالانہ امتحانات میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے امتحانات میں سیکنڈ شفٹ کے طلبہ طالبات کو انتہائی مشکل سوالات مہیا کیے جا رہے ہیں جبکہ اس کی نسبت صبح کی شفٹ میں طلبہ طالبات کو معمول کے مطابق آسان سوالات کا امتحانی پرچہ دیا جاتا ہے جبکہ اس کلاس کی سیکنڈ شفٹ کے اُمیدواروں کو ہر روز انتہائی مشکل سوالات حل کرنے کے لیئے دیئے جاتے ہیں جنہیں دیکھتے ہی اُمیدواروں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور ایسا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس کا مقصد پہلی شفٹ کی نسبت دوسری شفٹ کے طلبہ طالبات کو ذہنی طور پر ہراساں کرنا ہے طلبہ طالبات اور ان کے والدین نے بھی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی جانب سے اس زیادتی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 29, 2026) — Allegations have emerged against the Rawalpindi Board of Education for unfair practices during the annual Class 9 examinations. According to reports, students appearing in the second shift are being given significantly more difficult question papers compared to those in the morning shift, who reportedly receive relatively easier exams.

Students claim that this pattern has continued daily, with second-shift candidates facing unusually challenging questions that leave them stressed and overwhelmed upon seeing the papers. The situation has raised concerns about fairness and equal assessment standards.

Parents and students have strongly protested against what they describe as discriminatory treatment by the education board. They have urged the Punjab Provincial Minister for Education to take immediate notice of the issue and to initiate strict action against those responsible.

کلرسیداں بار ایسوسی ایشن میں شجرکاری مہم کا آغاز، ججز اور وکلا کی شرکت

Tree Plantation Drive Launched at Kallar Syedan Bar Association with Judges and Lawyers Participating

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 اپریل 2026)—کلرسَیداں بار ایسوسی ایشن میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے پودا لگا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر دیگر ججز محترمہ سدرہ تن النسا اور محترمہ مہر النساء سمیت
صدر کَلَّر سَیداں بار ایسوسی ایشن محترمہ رفانہ ملک ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔کلر بار کی صدر ریفانہ ملک اور جنرل سیکرٹری چوھدری اعجاز حسین گجر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بار اور بینچ کے مابین باہمی احترام اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور شجرکاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین موسمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کے ہر شہری کو ہرسال کم از کم دو درخت ضرور لگانے چاہیے سر سبز پاکستان اور ماحولیاتی بہتری کے لیئے پوری قوم کو شجرکاری میں حصہ لینا ہو گا۔اس موقع پر وکلا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Maryam Nawaz Health Clinic Team to Provide Free Medical Services in Choa Khalsa Today

مریم نواز ہیلتھ کلینک کی ٹیم آج چوآخالصہ میں مفت طبی سہولیات فراہم کرے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 اپریل 2026)—مریم نواز ہیلتھ کلینک کی ٹیم آج بروز بدھ صبح ساڑھے آٹھ بجے چوآخالصہ شہر میں سابق چیئرمین یوسی راجہ محمد ریاست مرحوم کے گھر پہنچ رہی ہے جہاں مریضوں کا مفت چیک اپ،الٹراساونڈ،دیگر ٹیسٹوں کی مفت سہولت کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت دی جائیں گی مریضوں سے وقت کی پابندی کے ساتھ اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھانے کو کہا گیا ہے۔

Assistant Commissioner Dr Syeda Zainab Hussain Visits THQ Hospital in Kallar Syedan, Finds Facilities Satisfactory

کلر سیداں کی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، سہولیات تسلی بخش قرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 29 اپریل 2026)—کلرسیداں کی نئی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کا دورہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،وہ ایمرجنسی وارڈ اور مریضوں کے وارڈز (مردانہ/زنانہ) میں بھی گئیں،ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عملہ ہسپتال میں موجود پایا گیا۔وارڈز میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔
مریضوں کی رہنمائی کے لیے قائم ہیلپ ڈیسک کو بھی فعال پایا گیا۔ادویات کا اسٹاک دستیاب تھا اور مناسب طریقے سے اسے برقرار رکھا گیا تھا انہوں نے مریضوں سے بھی گفتگو کی کسی نے ہسپتال کے بارے میں کوئی شکایت نہ کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button