DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Member Assembly Azad Kashmir, Saghir Chughtai and his driver Saeed’s body found 9 days later

رکن اسمبلی آزا دکشمیر صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور سعید کی ڈیڈھ باڈیز9دن کے بعد مل گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رکن اسمبلی آزا دکشمیر صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور سعید کی ڈیڈھ باڈیز9دن کے بعد مل گئی۔دونوں لاشیں جائے حادثہ سے 112کلومیٹر دور منگلا ڈیم سے ملی۔صدر پی ٹی آئی چوہدری سلطان سمیت کثیر تعداد میں لوگ منگلا ڈیم پر پہنچ گئے دونوں ڈیڈھ باڈیزورثاء کے حوالے کر دی۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء رکن اسمبلی آزا دکشمیر صغیر چغتائی کو11جون کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں رکن اسمبلی آزا دکشمیر صغیر چغتائی ان کا ڈرائیور اور پرسنل سیکرٹری احتشام کیانی سمیت دوسری گاڑی میں موجود ایک دو افراد دریائے جہلم میں گر گے تھے جس کے نتیجے میں کلٹس کار میں موجود باپ اور بیٹے میں بیٹا زخمی ہو گیا تھا اور اس کا والد موقع پر فوت ہو گیا تھاجبکہ رکن اسمبلی آزا دکشمیر صغیر چغتائی ان کا ڈرائیورسعید اور پرسنل سیکرٹری احتشام کیانی اور ان کی گاڑی کاکوئی اتہ پتہ نا ں تھا دو دن قبل پرسنل سیکرٹری احتشام کیانی کی ڈیڈھ باڈی مل گئی تھی اور گذشتہ روزرکن اسمبلی آزا دکشمیر صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور سعید کی ڈیڈھ باڈیز9دن کے بعد مل گئی جن کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Kahuta; The bodies of Azad Kashmir MPA Saghir Chughtai and his driver Saeed were found after 9 days. Both the bodies were found at Mangla Dam, 112 km away from the accident site. According to details, PTI leader MPA Azad Kashmir Saghir Chughtai had an accident on June 11, as a result of which MPA Azad Kashmir Saghir Chughtai, his driver and personal secretary Ehtesham Kayani along with two persons in another vehicle were killed in the river. The father and son in the car were injured and their father died on the spot while Assembly member Azad Dakshmir Saghir Chughtai, his driver Saeed and personal secretary Ehtesham Kayani and their car were swept away in river Jhelum. The body of Personal Secretary Ehtesham Kayani was found two days ago and the body of Assembly member Azad Kashmir Saghir Chughtai and his driver Saeed was found nine days later and handed over to their families.

چوآخالصہ کے نوجوان صحافی محمد مقصود کوسنگین نتائج و قتل کی دھکمیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں

Threats to M Maqsood, a journalist from Choa Khalsa, strongly condemed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چوآخالصہ کے نوجوان صحافی محمد مقصود کوسنگین نتائج و قتل کی دھکمیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔حق سچ پر مبنی صحافت کو دبایا نہیں جا سکتا ایسے تمام اقدام کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں محکمہ پولیس سمیت دیگر زمہ دار اداروں کے سر براہ از خود نوٹس لیں۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یو کے، راجہ قیصر وینس حال مقیم یو کے، حاجی غلام سرور،چوہدری طیب مجیدچوآخالصہ حال مقیم دوہبی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صحافت ایک معزز پیشہ ہے صحافی ہمارے اس معاشرئے کی آنکھ اور کان کی حثیت رکھتے ہیں جو عوام کے مسائل، ظلم وزیادتی،ناانصافی کو اپنی قلم کے ذریعے اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں گذشتہ دنوں چوآخالصہ کے نوجوان صحافی محمد مقصودنے نالہ کانسی پر ہونے والے ناجائز قبضے کے حوالے سے حق سچ پر مبنی خبر شائع کی جس پر ان کو مذکورہ افراد کی طرف سے سنگین نتائج و قتل کی دھکمیاں دی گئی جس کی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کر تے ہیں۔

امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف،صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی و دیگر کاجنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی عیادت

Ameer of Jamiat Ulema-e-Islam Azad Kashmir Maulana Saeed Yousuf, President Ahl-e-Sunnat and Jamiat Tehsil Kahuta Maulana Idrees Hashmi and other visit General Secretary Press Club Kahuta Asghar Hussain Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف،صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی و دیگر کاجنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی عیادت۔گذشتہ روزمعروف عالم دین امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف،صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی، مولانا حافظ زکیر قادری، جماعت اسلامی کے رہنماء راجہ تنویر احمد، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، معروف ثنا ء خواں حافظ قمر رضاچشتی، معروف صحافی ڈاکٹر عطیق اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے معروف صحافی و کالم نگار جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی رہائش گاہ جا کر ان کی بیمار پر سی اور جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی او ر ان کے صاحبزادگان سہیل اصغر کیانی، دانش اصغر کیانی، احتشام اصغرکیانی اور ارسلان اصغر کیانی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button