DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Instructions to traders to strictly adhere to Corona SOPs and wear masks

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ۔ کرونا ایس -او- پیز پر تاجروں کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایات

کہوٹہ: نمائندہ پو ٹھوہارڈاٹ کام ,عمرا ن ضمیر—- اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ۔ ماہ ِ صیام سے قبل اشیائے خوردونوش کا معیار اور نرخ چیک کرنے کے ساتھ کرونا ایس -او- پیز پر تاجروں کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایات اور ماسک بھی تقسیم کیئے گئے۔ ٹریفک ون وے اور دیگر مسائل پر خود ایکشن لیتے ہوئے سختی سے وارننگ بھی دی گئی۔ اس موقع پع اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، تحصیلدار عارف انجم اور دیگر افسران و اہلکاران بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ کرونا کی تیسری لہر میں احتیاط عوامی مفاد میں ہے۔ شہری اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ ِ صیام کی آمد سے قبل تاجر اپنا سامان اپنی حدود کے اندر رکھیں۔ اشیاء کے معیار اور نرخ پرکوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ ناجائز منافع خوری اور ایس- او- پیز کی خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan visited various markets of Kahuta city, In addition to checking the quality and price of food items in the month of Ramadan, strict adherence instructions and masks were also distributed to traders for Carona SOPs. Strict warning was also given while taking action on traffic one way and other issues. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan, Tehsildar Arif Anjum and other officers and officials were also present on the occasion. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan while talking to reporters said that precaution in the third wave of Carona is in the public interest. Citizens should take care of their health. Violations of profiteering and SOPs will result in not only heavy fines but also jail time.

تھانہ کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی۔02ملزمان گرفتار02کلو سے زیادہ چرس اور22بوتل شراب برآمد مقدمات درج

Kahuta police action against drug dealers and liquor suppliers. 02 accused arrested, more than 02 kg hashish and 22 bottles of liquor recovered

کہوٹہ: نمائندہ پو ٹھوہارڈاٹ کام ,عمرا ن ضمیر—- تھانہ کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی۔02ملزمان گرفتار02کلو سے زیادہ چرس اور22بوتل شراب برآمد مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان محمد حفیظ اور وقار مسیح کو گرفتار کرلیا۔ ملزم محمد حفیظ کے قبضہ سے02کلو10گرام چرس اور ملزم وقار مسیح کے قبضہ سے22بوتل شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ایس پی صدر نے ایس ایچ ا وکہوٹہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے۔ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راجہ شجاعت عباس وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے سخی سبزواری قبرستا ن کہوٹہ میں ادا کی جائے گئی

Raja Shujaat Abbas passed away. Funeral prayers will be offered at Sakhi Sabzwari Cemetery, Kahuta on Wednesday at 11:30 AM.

کہوٹہ: نمائندہ پو ٹھوہارڈاٹ کام ,عمرا ن ضمیر—- سابق ڈپٹی کمشنر راجہ نوید رضا مرحوم اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ آصف رضا کے چچا زاد بھائی اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت راجہ علی رضا کے بڑے بھائی راجہ شجاعت عباس وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے سخی سبزواری قبرستا ن کہوٹہ میں ادا کی جائے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button