DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A gas pipeline exploded on Kahuta Pindi Road at Aliyot.

علیوٹ کے مقام پر کہوٹہ پنڈی روڈ پر گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔علیوٹ کے مقام پر کہوٹہ پنڈی روڈ پر گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے فوری ایکشن لیکر محکمہ گیس کے ساتھ ساتھ ریسکیو (1122) کو موقع پر روانہ کیا۔ انچار ج محکمہ سوئی گیس کہوٹہ داؤد ستی نے گیس ٹیم کے ہمراہ کہوٹہ سے چند کلو میٹر دور علیوٹ کے مقام پر موقع پر پہنچ کر گیس لیکج کو روکا اور اسلام آباد سوئی گیس ٹیم کو اطلاع کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں نے اے سی کہوٹہ رابعہ سیال اور انچارج گیس محکمہ کہوٹہ داؤد ستی کی کاکردگی کو سراہا۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial saved the area from catastrophe. A gas pipeline exploded on Kahuta Pindi Road at Aliyot village. AC Kahuta Rabia Sial took immediate action and dispatched Rescue (1122) along with Gas Department to the spot. In charge Sui Gas Department Kahuta Dawood Satti along with the gas team reached the spot at Aliyot a few kilometres away from Kahuta and stopped the gas leakage and informed the Islamabad Sui Gas Team. On this occasion, the citizens appreciated the performance of AC Kahuta Rabia Sial and in-charge gas department Kahuta Dawood Satti.

ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور دودھ دہی میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایکشن

Action against profiteers, hoarders and milk adulterators

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔
ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور دودھ دہی میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایکشن۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، تحصیلدار عارف انجم نے ہمراہ ریڈر محمد طیب کیانی و عملہ نے خلاف ورزی کے مرتکب دکاندار کی دکان سیل کر کے بھاری جرمانے کیئے۔ جبکہ اس موقع پر اے سی کہوٹہ رابعہ سیال اور تحصیلدار عارف انجم نے کہا کہ کسی سفارش اور دباؤ کو خوطر میں نہ لائیں گے۔ عوامی مفاد پرکوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔

”چین کی کمپنی“ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے (20)بیڈ کا نیا ایمرجنسی بلاک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

New Emergency Block of (20) Bed by Karot Hydropower Project of China Company is in final stages of completion

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان کی محنت،کاوش اور خصوصی دلچسپی سے ”چین کی کمپنی“ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے (20)بیڈ کا نیا ایمرجنسی بلاک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں تعمیر ترقی کا کام تیزی رفتاری سے جاری ہے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، ایم پی اے وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، خصوصی فنڈز اور گرانٹ فراہم کر کے ہسپتال کو اپ گریڈ کرائیں۔ آزاد کشمیر اور تحصیل کہوٹہ کے ملحقہ دیہاتوں کی لاکھوں کی آبادی کے لیئے واحد ہسپتال میں ریڈ یالوجسٹ کی آسامی پر جلد از جلد تعیناتی عمل میں لائی جائے اور مریضوں کو کلرسیداں،راولپنڈی کے چکروں سے نجات دلائی جائے۔

صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی کی زیر قیادت ”پریس کلب کہوٹہ“کی ٹیم کا دورہ کہوٹہ

President Press Club Kahuta Imran Zameer Senior Journalist Sajid Janjua and General Secretary Asghar Hussain Kayani led Press Club Kahuta team visit Kahuta region

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی کی زیر قیادت ”پریس کلب کہوٹہ“کی ٹیم کا دورہ کہوٹہ۔ ریسکیو 1122تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ، شہر کی سڑکیں، سہالہ پھاٹک، لاری اڈہ،تعلیم،صحت، جنگلات کے حوالے سے شہری،مسافر،مریض اور معززین علاقہ پھٹ پڑے۔ صدر سٹی مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، سنیئر صحافیوں ممبران پریس کلب کبیر جنجوعہ، سعید افضل چوہان،افتخار غوری،سعید افضل چوہان حاجی عبدالرشید،راجہ شاہد اجمل،ارسلان کیانی،افضال شمسی، احتشام کیانی، راجہ رومان سعید اور دیگر نے شہریوں کو درپیش مسائل بیان کیئے۔ اور کہا کہ پنجاڑ اور نارہ کی یونین کونسلز میں گیس و گرلز کالج کا قیام اشد ضرورت ہے۔ شہر کی سڑکیں کھنڈرات جبکہ پانی اور سٹریٹ لائٹس تک شہریوں کو میسر نہ ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائت اللہ ستی، اور راجہ مجیب اللہ ستی ڈاکٹر منا،کاشف ستی نے جنگلات،سہالہ پھاٹک کے حوالے سے کہا کہ کہوٹہ میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور بلیک میں فروخت جاری ہے۔ سہالہ اوور ہیڈ برج نہ ہونے سے گھنٹوں مسافر ذلیل خوار ہوتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button