DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Airport police arrest couple stealing gold jewellery from homes

ھانہ ائیر پورٹ پولیس کی اہم کاروائی، گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والا جوڑا گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ زیورات برآمد

راولپنڈی:تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی اہم کاروائی، گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والا جوڑا گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ زیورات برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گھرسے طلائی زیورات چوری کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ندیم اور اُس کی بیوی شبنم شامل ہیں، ملزمہ شبنم کے قبضہ سے تقریباً ساڑھے بارہ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات جبکہ ملزم ندیم کے قبضہ سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ مالیت کے طلائی و آرٹیفیشل زیورات برآمد کیے،ملزم جوڑے سے برآمد ہونے والے زیورات کی مجموعی مالیت قریباً 16 لاکھ روپے ہے، ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مدعی مقدمہ کے مالک مکان کے گھر کام کرتے تھے،دونوں ملزمان نے مدعی مقدمہ کی فیملی کی عدم موجودگی میں طلائی زیورات چوری کیے تھے جس کا مقدمہ صفدر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے،ملزم کتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

Rawat; Rawalpindi police are conducting operations against criminal elements. SHO Airport along with its team arrested the couple who stole gold jewellery from their house with the help of human intelligence. Among the arrested accused are Nadeem and his Shabnam’s wife, gold jewellery worth about 1.5 million from the possession of accused Shabnam while gold and artificial jewellery worth about 3.5 million from the possession of accused Nadeem. The total value of jewellery recovered from the accused couple is about 16 lakh rupees

تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو چوک کے قریب ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ڈاکو زخمی، ہسپتال منتقل

Another area of Ratta Amral robbers opened fire on the police near Dhok Hasu Chauk

راولپنڈی:تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو چوک کے قریب ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ڈاکو زخمی، ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو چوک کے قریب گرفتار ڈاکو سلیمان کی نشاندہی پر ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ڈاکو سلیمان زخمی جبکہ حملہ آور ڈاکو رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھاکر موقعہ سے فرار ہوگیا،زخمی ڈاکو سلیمان شاہد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،گرفتار ڈاکو سلیمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 35 ہزار روپے، 28 مسروقہ موبائل اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا،ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو علاقہ میں سرچنگ اورچھاپے مار رہی ہیں،ایس پی راول نے کہاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو اولین فرض سمجھتی ہے، فرض کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ کسی کو قانو ن ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گرفتارملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات

Rawalpindi police continue to provide security to Christian places of worship, effective security arrangements for churches

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات، سینئر پولیس افسران کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کوالرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی پولیس کی طرف سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے، مسیحی برادری اتوار کے روز چرچز میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،گرجاگھروں کی سیکورٹی دوحصارپر مشتمل تھی،چرچز کی انتظامیہ کے تعاون سے گرجا گھر میں عبادت کیلئے آنے والے افرادکو مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی اور روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی،سینئر پولیس افسران نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات اہلکاروں کوالرٹ ڈیوٹی کے متعلق اوراردگر د ماحول پر نظر رکھنے کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں۔

تھانہ بنی پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب کیٹیگری (اے) کااشتہاری مجرم گرفتار

Bani-Thana police arrested wanted (A) wanted in robbery, robbery and burglary

راولپنڈی: تھانہ بنی پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب کیٹیگری (اے) کااشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اووارث خان کی زیرنگرانی ایس ایچ اوبنی اوردیگرتفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مددسے ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم اسدخان کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم مختلف مقدمات میں تھانہ بنی پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول نے ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ او بنی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث03خواتین سمیت06افراد گرفتار،مقدمہ درج

Taxila police operation, 06 arrested, including 03 women involved in prostitution, case registered

راولپنڈی: تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث03خواتین سمیت06افراد گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 03خواتین سمیت06ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں عید النساء،پھول بی بی،شازیہ بی بی،بابر،عاطف اورسجاد شامل ہیں،ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب مبذول کروانے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

تھانہ ویسٹریج کاکچاسٹاپ، آلہ آباداور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران گھروں اور مشکوک افرادکی چیکنگ

Search operation in Westridge and surrounding areas, checking of houses and suspicious persons during search operation.

راولپنڈی:تھانہ ویسٹریج کاکچاسٹاپ، آلہ آباداور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران گھروں اور مشکوک افرادکی چیکنگ، سرچ آپریشن ایس ڈی پی اوکینٹ کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقے کچاسٹاپ، آلہ آباداوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوویسٹریج سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران94 گھروں و مشکوک افراد کو چیک کر کے ڈیٹا اکھٹا کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،آتش بازی کرنے والا ملزم گرفتار،سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج

Cantt police operation, accused arrested, fireworks recovered, case registered

راولپنڈی:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،آتش بازی کرنے والا ملزم گرفتار،سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 07انار،12ہوائیاں اور07سٹک پٹاخے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے220 گرام چرس،67لیٹر شراب برآمد

Police in an operation against criminal elements arrested 06 accused and recovered 220 grams of cannabis and 67 liters of liquor from their possession.

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے220 گرام چرس،67لیٹر شراب برآمد اور01شرابی کوگرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے دلاورخان سے 220گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے یوحنا سے09لیٹرشراب،سہیل سے 08لیٹرشراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے نثار سے 30لیٹرشراب،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے جاوید اخترسے20لیٹرشراب برآمد اور 01شرابی کوگرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button