DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

British Kashmiri family robbed on gun point as they travelled to Islamgarh from Islamabad airport

برطانیہ سے نیواسلام آباد ائیرپورٹ آ کر کلرسیداں کے راستے اسلام گڑھ ضلع میرپور ازادکشمیر جاتی فیملی کو اسلام آباد کی حدود میں لوٹ لیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…برطانیہ سے نیواسلام آباد ائیرپورٹ آ کر کلرسیداں کے راستے اسلام گڑھ ضلع میرپور ازادکشمیر جاتی فیملی کو اسلام آباد کی حدود میں لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اسلام گڑھ جٹی ڈھیری چھپر کے رہائشی عادل سلیم ولد محمد سلیم برطانیہ سے آنے والی فیملی کو لینے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ گئے جو اڑھائی بجے کی فلا ئیٹ پر برطانیہ سے اسلام آباد پہنچی وہ انہیں کے کر واپس ازادکشمیر آرہے تھے کہ رات تین بجے شمس کالونی اسلام آباد کی حدود میں ان کو سلور 2 ڈی کار میں سوار 3 نامعلوم اشخاص نے گن پو ائنٹ پر روک کر ان سے 21 تولے طلائی زیورات و سونا،2100 پاونڈ اور 40 ہزار پاکستانی روپوں سمیت 4 موبائل اور دیگر قیمتی دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے جن کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں درخواست دے دی گئی ہے متاثرین نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ڈاکووں کو گرفتار کر کے ہمارا مال مسروقہ برآمد کرے ورنہ کشمیری بھرپور احتجاج کریں گے۔ادھر معلو م ہوا ہے کہ برطانیہ سے آنے والی فیملی جب اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی تو اسی دوران وہاں پر موجود ایک لڑکی نے ان سے ملاقات کی اور باتوں باتوں میں ان سے موبائل نمبر مانگا تو انہوں نے پاکستان میں موجود اپنی کسی عزیزہ کا موبائل نمبر بھی انہیں دیا۔

Kallar Syedan; According to details, Adil Saleem son of Muhammad Saleem, a resident of Jati Dheri Chappar, Islamgarh, went to New Islamabad Airport last night to pick up his family from UK. He arrived in Islamabad from UK. At around 3 pm, three unidentified persons in a Silver 2D car stopped them at Gun Point in Shams Colony Islamabad and took away 21 tola of gold jewellery and gold, 2100 pounds and 40,000 Pakistani rupees, including 4 mobiles and other valuables. They fled after taking documents, A Police case has been filed in Shams Colony police station.

معروف مسلم لیگی سابق رکن بلدیہ حاجی چوہدری اخلاق حسین کو مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کا صدر نامزد کر دیا گیا

Former PML-N member Haji Chaudhry Akhlaq Hussain has been nominated as the president of PML-N Kallar Syedan City.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معروف مسلم لیگی سابق رکن بلدیہ حاجی چوہدری اخلاق حسین کو مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کا صدر نامزد کر دیا گیااس کا اعلان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ نے بدھ کے روز کیا ادہر حاجی اخلاق حسین نامزدگی کے بعد کلرسیداں شہر آئے تو ان پر گلپاشی کی گئی اور ھار پہنائے گئے چوہدری اخلاق حسین نے اپنی نامزدگی پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے میاں نوازشریف کا بیانیہ ہی ہمارا بیانیہ ہے میاں نوازشریف نے بھی اپنی بہادر مسلح افواج کو سلیوٹ پیش کیا ہے تاہم انہوں نے کرداروں کی نشاندہی کر دی ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیپٹن صفدر اعوان کا فاطمہ جناح کے حق اور آمریت کے خلاف نعرے لگانا جرم ہے تو ہم یہ جرم اب بار بار کریں گے فاطمہ جناح ہماری مادر ملت ہیں ہم ان کے افکار کے ساتھ ہیں۔

کلرسیداں میں کرپشن ناسور بن چکا ہے,راجہ ساجد جاوید

Corruption has become a menace in Kallar Syedan, Raja Sajid Javed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے رہنما سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ کلرسیداں میں کرپشن ناسور بن چکا ہے کسی بھی ادارے میں مٹھی گرم کیئے بغیر کام نہیں ہوتا گرانفروش مافیا بن چکے ہیں ریونیو دفتر کرپشن کا گڑھ قرار بن چکا ہے انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی کے فرنٹ مین قدیر عباسی کلر سیداں میں کرپٹ مافیا کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔تحصیل صدر آصف کیانی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پٹواریوں کی کرپشن کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں جمع کروانے کے باوجود ابھی تک کسی ایک کیخلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں ناجائز منافع خوربے لگام ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری محکموں میں مٹھی گرم کئے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا اور اس تمام تر صورتحال سے اسسٹنٹ کمشنر اچھی طرح اگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کلر سیداں کے عوام کے مفادات کا سودا نہیں کرنے دیں گے اور کرپٹ مافیاکیخلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے خواہ اس کی کتنی بھی بڑی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر ٹی ایم اے عمارت کلر سیداں میں بھی بچت بازار قائم کر دیا گیا

On the direction of the Punjab government, a savings bazaar was also set up in the TMA building Kallar Syedan

www.pothwar.com / Tehsil Muncipal office

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب حکومت کی ہدایت پر ٹی ایم اے عمارت کلر سیداں میں بھی بچت بازار قائم کر دیا گیا دوپہر ایک بجے مقامی صحافیوں نے بازار کا دورہ کیا اس وقت پی ٹی آئی کلر سیداں کے ستی صدر محسن نوید سیٹھی بھی وہاں موجود تھے فروٹ سبزی کے دو دو اسٹالوں کے علاؤہ پانچواں اسٹال ہو ٹیلیٹی سٹور کا بھی موجود تھا سستے داموں آٹا اور چینی دستیاب تھی مگر گاہک نام کی شے ادہر موجود نہ تھی ایک اسٹال والے نے بتایا کہ اس نے صبح سیاب تک صرف دس روپے کا سبز دھنیا فروخت کیا ہے دوسرے کا کہنا تھا کہ ہمیں زبردستی لا کر یہاں بٹھا دیا گیا محسن نوید سیٹھی کا کہنا تھا کہ بچت بازار کو ٹی ایم اے عمارت کے علاؤہ کسی دوسرے جگہ منتقل کرکے کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے فورتھ شیڈول کے ملزم حافظ عبدالرحمان کو بری کردیا

Rawalpindi Special Anti-Terrorism Court acquits Hafiz Abdul Rehman

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے فورتھ شیڈول کے ملزم حافظ عبدالرحمان کو بری کردیا ملزم کے خلاف تھانہ کلر سیداں نے ملزم کے خلاف فورتھ شیڈوں کی خلاف ورزی کے الزامات پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ عبدالرحمن جن کا نام کالعدم مذہبی تنظیم سپاہ صحابہ سے تعلق کی بنا پر محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی ھدائت پر فورتھ شیڈول میں درج کیا تھا۔ پولیس تھانہ کلر سیداں نے محکمہ سی ٹی ڈی کی ہدایت پر ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ مقدمہ کی سماعت سپیشل جج انسداددہشت گردی راولپنڈی راجہ قمر زمان نے کی۔ جس میں ایس ایچ او ملک اللہ یار اور دیگر گواہان نے کہا کہ ملزم عبدالرحمان کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے۔ جس وجہ سے محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے ملزم کا نام فورتھ شیڈول میں درج کر کے انتہائی نگرانی کے حامل ملزمان میں شامل کر رکھا ہے۔ ملزم نے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی جس بناء پر اس کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم کے وکیل محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ ملزم نے کسی بھی طور پر فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی نہ کی ہے پولیس تھانہ کلر سیداں نے اعلیٰ افسران کی خوشنودی کے لئے جھوٹی ایف آئی آر درج کی۔ کلر سیداں پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ قانون شہادت آرڈر 1984 کے آرٹیکل 78 اے کے تحت ثابت کرنے میں قطعی طور پر ناکام رھی ھے۔ سپیشل جج انسداد دہشتگردی راولپنڈی راجہ قمرزمان نے ملزم کے وکیل محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان کو باعزت طور پر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی کلرسیداں کی یونین کونسل بھلاکھر کے سابق وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل کی رہائشگاہ پر آمد

Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan arrives at the residence of Raja Talal Khalil, former Vice Chairman of Union Council Bhalakhar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی کلرسیداں کی یونین کونسل بھلاکھر کے سابق وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل کی رہائشگاہ پر آمد انہوں نے راجہ طلال خلیل کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی سابق چیرمین دوست محمد مہمند اور شیخ ساجد الرحمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی گورنر پنجاب چوہدری سرور صاحب سے ملاقات

A delegation of Lab Attendants Association Punjab meet Governor Punjab Chaudhry Sarwar Sahib

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی گورنر پنجاب چوہدری سرور صاحب سے ملاقات،گورنر سے مشکات کے ازالے کی یقین دھانی کرا دی تفصیلات کے مطابق لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر وسیم اختر کمبوہ اور جنرل سیکرٹری رانا محمد زاہد نے محکمہ تعلیم پنجاب سکولوں میں کام کرنے والے لیباٹری اٹینڈنٹ کے مسائل اور اپگریڈیشن کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ لیب اٹینڈنٹ کی بھرتی کیلئے تعلیم میڑک سائنس لازمی قرار دی گئی لیکن محکمہ تعلیم لیب اٹینڈنٹ کو سکیل 01 دیا جا رہا ہیں اس کے برعکس محکمہ میں نائب قاصد،چوکیدار وغیرہ کو بھی اسلیکل ایک ہی دیا جاتا ہے جس کے لیئے تعلیم ضروری نہیں ں دوسرے محکموں میں میڑک کے ساتھ بھرتی ہونے والوں کو کم از کم سکیل 07 دیا جاتا تھا ہے لہذہ پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹ کو اپگریڈیشن اور سروس اسٹریکچر بہتر بنایا جائے جس پر چوہدری محمد سرور نے یقین دہانی کروائی کے یہ لیب اٹینڈنٹ کا حق ہے میں وزیر اعلی پنجاب وزیز تعلیم پنجاب اور سیکرٹری تعلیم پنجاب سے لیب اٹینڈنٹ پوسٹ کی اپگریڈیشن اور سروس اسٹریچر کے حوالے سے بات کروں گا بہت جلد آپ لوگوں کو خوش خبری ملے گی۔

Show More

Related Articles

2 Comments

  1. Looting of overseas Pakistanis starts at airport where the scanning staff inform the representative of dacoits present on airports about who is carry what or how much cash and then they are targeted on their way home; mostly within the city limits. Police protect these gangs for their shares.

    With the kind of corrupt to the core police we have, it’s not going to stop.

  2. I think it’s Allways your own family insiders who are allways in it yes there’s no one to trust in Pakistan that’s why alot of the youngsters these days don’t want to know Pakistan they wud rather travel elsewhere dubai etc etc!
    We British trying to keep our roots live but these corrupted people in Pakistan don’t give a …. they don’t care about kids families all they care about is money money money just like the rulers of the country.

Back to top button