DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; My mission is to serve the people after winning the election, candidate Hajra Wajid Mirza address in Jand Najjar

الیکشن جیت کر میں عوام علاقہ کی خدمت میرا مشن ہے, برائے امیدوار یوسی ہاجرہ واجد مرزا نے جنڈ نجار میں کار نر میٹنگ سے خطاب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—
برائے امیدوار یوسی ہاجرہ واجد مرزا نے جنڈ نجار میں کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ مجھے سیاست کے میدان میں لے کر آیا ہے الیکشن جیت کر میں عوام علاقہ کی خدمت میرا مشن ہے اس سے قبل مختلف جماعتوں کے امیدواران نے الیکشن میں کامیاب ہو کر صرف اقتدار کو انجوائے کرنے کے سوا کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا اسی لیے میں نے کسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور آزاد حیثیت سے عوام کے پاس آئی ہوں ہاجرہ واجد مرزا نے کہا کہ الیکشن جیت کر علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے ترجہی بنیادوں پر کام کروں گی علاقہ کے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کروں گی انہوں نے کہا کہ عوام نے اگر مجھے منتخب کیا تومیں انہیں مایوس نہیں کروں گی بلکہ ہر فورم پر اپنے علاقہ کے لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کر کے یہ ثابت کر دوں گی کے لوگوں نے اپنا ووٹ کا درست استعمال کیا ہے۔

Gujar Khan; Candidate for Union Council Hajra Wajid Mirza while addressing a meeting in Jand Nijar said that the spirit of public service has brought me in the field of politics. I have decided not to contest the election from the platform of any political party.

Show More

Related Articles

Back to top button