DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; Bolton MP Yasmeen Qureshi admitted to hospital on coronavirus positive test

بولٹن ایم پی یاسمین قریشی مثبت ٹیسٹ آنے پر ہسپتال میں داخل

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ)…بولٹن سائوتھ ایسٹ سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کوویڈ۔19ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نمونیہ میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں داخل ہو گئیں۔ لیبر ایم پی نے بتایا کہ ان کی طبیعت تقریباً دو ہفتوں سے ٹھیک نہیں تھی اور انہوں نے فوری طور پر گھر میں سیلف آئسولیشن اختیار کر لی تھی۔ 57 سالہ یاسمین قریشی نے بتایا کہ وہ ہفتہ کے روز طبیعت بہت خراب محسوس ہونے پر رائل بولٹن ہاسپیٹل میں داخل ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4کروڑ 2 لاکھ 87 ہزار افراد متاثر اور 11لاکھ 18ہزار 400 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد3کروڑ ایک لاکھ12ہزار ہو گئی ہے ،دنیا بھر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ دن بھی 24گھنٹوں میں ریکارڈ 4لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ماہرین کا اندازہ ہے کہ بہت سے کیس رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد اور اس وبا سے اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

London; Yasmeen Qureshi, a Member of Parliament from Bolton Southeast, was admitted to the hospital with pneumonia after testing positive for CUV-19. The Labor MP said she had not been well for about two weeks and had immediately adopted self-isolation at home. Yasmeen Qureshi, 57, said she was admitted to the Royal Bolton Hospital on Saturday after feeling unwell.

Show More

Related Articles

Back to top button