DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PPP Central Punjab President Qamar Zaman Kaira has nominated Raja Javed Langarial of Choa Khalsa as Deputy Secretary General of PPP Rawalpindi District.

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے چوآخالصہ کے راجہ جاوید لنگڑیال کو پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے پارٹی کارکن راجہ جاوید لنگڑیال کو پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Kallar Syedan; PPP Central Punjab President Qamar Zaman Kaira has nominated Raja Javed Langarial, a party worker from Choa Khalsa a town of Kallar Syedan, as Deputy Secretary General of PPP Rawalpindi District, for which a notification has been issued.

جرائم کی روک تھام اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی نمایاں کارکردگی

Significant performance of Highway Patrol Post Ghousia Chowk in Crime Prevention and Road Safety Awareness Campaign

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جرائم کی روک تھام اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی نمایاں کارکردگی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولبگ کے وژن کے مطابق ڈی ایس پی بابر ممتاز کی خصوصی ہدایت پر چوکی انچارج غوثیہ چوک اصغر سلطان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ماہ میں روڈ سیفٹی مہم کے دوران ساٹھ افراد کو ریسکیو کیا جبکہ معمولی نوعیت کے جرائم کی چار ایف آئی آر کا استغاثہ تھانہ مندرہ کو دیا اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنے کے لیے سختی سے عملدرامد کرایا گیا۔اس بارے گفتگو کرتے ہوئے انچارج چوکی سب انسپکٹر اصغر سلطان نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ کا عملہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ھے اور اسی بنا پر رواں ماہ میں بیٹ ایریا کی حدود میں کوئی بھی سنگین جرم نہ ہونے پایا ھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا

Prayers for PML-N leader Muhammad Zarif Raja speedy recovery

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،سردار نسیم، ایس پی راجہ شہید ارشد،قاضی شوکت محمود چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ محمد عجائب،عبدالجبار بھٹی،جاوید بٹ,راجہ اظہر،ظفر چشتی،شاہد گجر،جاوید کیانی،راجہ ساجد،راجہ عابد، صوبیدار غلام ربانی ماسٹر خطیب نے پیر کے روز اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی محمد ظریف راجا کا اج بروز منگل آپریشن ہونا ہے۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کرنے کے ددران بروقت کارروائی کر کے ایک خواتین سمیت چار افراد گرفتار

Police, acting on a tip-off, arrested four people, including a woman, in a timely manner for planning a robbery

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کرنے کے ددران بروقت کارروائی کر کے ایک خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور روند برآمد کرلئے۔پولیس کو مخبرنے اطلاع دی تھی کہ چار ملزمان جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے میلاد چوک پر واقع فروٹ شاپ کی دکان کے قریب کرولا کار میں موجود ہیں اور واردات کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں جن کی گرفتاری کیلئے اگر بروقت ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر ایس ایچ او سب انسپکٹر غضنفر عباس نے چھاپہ مارپارٹی تشکیل دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔پولیس پارٹی کو آتا دیکھ تین مرد اور ایک عورت نے بھاگنے کی کوشش کی جو اسی اثناء میں،متذکرہ گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی چوکپنڈوری کی جانب بھگالی اور فرار ہو گیا جبکہ دیگر تین کس افراد اور ایک عورت جن کے بعد از دریافت نام و پتہ نعمان منصور سکنہ اسلام آباد، بلال احمد سکنہ لاہور،محمد شکیل سکنہ میانوالی اور انیلہ نعمان سکنہ اسلام آباد کو گھیرا ڈال کر قابو کر لیا گیاجبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بذریعہ وائرلیس ناکہ بندی کروائی گئی تا ہم وہ فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے جامع تلاشی کے دوران تین افراد سے مجموعی طور پر پسٹل تین عدد بمعہ 12 روند جبکہ ملزمہ انیلہ نعمان کی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل نوشین عابد جامع تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے دو سو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

شادی ہال کے تنازع پر قتل ہونے والے ایک شخص کے مقدمے میں نامزد میاں بیوی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستین منظور

Murder nominees granted interim bail applications in marriage hall murder case

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل منجوکہ نے چھ یوم قبل شادی ہال کے تنازع پر قتل ہونے والے ایک شخص کے مقدمے میں نامزد میاں بیوی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستین منظور کرتے ہوئے تھانہ کلر سیداں پولیس کو ریکارڈ سمیت 23 اکتوبر کو عدالت طلب کر لیا۔15 اکتوبر کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ روڈ پر واقع شادی ہال کے مالک مرزا رضوان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ ایف آئی آر میں مقتول کے بھائی مرزا ناصر پرویز نے عبدالرحیم اور اس کی اہلیہ شازیہ بشارت کو ملزمان نامزد کر دیا تھا جس پر ملزمان نے گرفتاریوں سے بچنے کیلئے 23 اکتوبر تک عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں۔

اراضی ریکارڈ سنٹر گوجرخان کے انچارج چوہدری وقاص اعظم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Chaudhry Waqas Azam, in-charge of Land Record Center Gujjar Khan, got married.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اراضی ریکارڈ سنٹر گوجرخان کے انچارج چوہدری وقاص اعظم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ روات کے قریب ہوئی جس میں ارکان اسمبلی چوہدری جاوید کوٹر،چوہددی ساجد کے علاؤہ چوہدری خورشید زمان،راجہ جاوید اشرفعبدالغفور کیانی،راجہ حمید،چوہدری محمد جمیل وارثی،چوہدری توقیراسلم،راجہ سجاد سرور،سلیمان مشتاق،چوہدری محمد اعظم اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button