DailyNewsPothwar.com

Kotli Sattian; Amina body exhumed after her father and husband had placed stay order

مبینہ مقتولہ آمنہ کی ایک ماہ تین دن بعد قبر کشائی علاقہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کردی دی گئی,آمنہ کے خاوند اور اسکے والد نے سٹے آرڈر لے رکھا تھا جو ختم ہونے کے بعد آ ج قبر کشائی کا عمل مکمل کر لیا گیا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—آمنہ قبر کشائی کیس، سٹے آرڈر ختم ہونے کے بعدایک ماہ تین دنوں بعد آج 19 اکتوبر کو علاقہ مجسٹریٹ جواد عالم قریشی کی نگرانی میں قبر کشائی کر دی گئی اس موقعہ پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں ڈاکٹر اعجازِ احمد ،مبشر حسین ستی اور دیگر فی میل سٹاف کے ہمراہ جبکہ ایس ایچ او وقار احمد میر بھی پولیس نفری کیساتھ موجود تھےآ منہ کے مامو ں ساجد حسین کیطرف سے قبر کشائی کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی گئی تھی جس پر ساجد حبیب کیطرف سے شاہد اقبال ستی ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے تھے جس پر علاقہ مجسٹریٹ جواد عالم قریشی نے 08 اکتوبر کو قبر کشائی کے آ رڈر جاری کئے تھے، جس کے بعد آ منہ کے خاوند ندیم اور اسکے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی کی عدالت سے سٹے آرڈر لے رکھا تھا، جبکہ آ منہ کے ماموں ساجد کیطرف سے یہاں پر راجہ احسان اللہ ستی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے قبر کشائی آرڈر برقرار رکھتے ہوئے سٹے آرڈر ختم کردیا تھا جس پر آج علاقہ مجسٹریٹ جواد عالم قریشی کی نگرانی ایک ماہ تین دنوں بعد قبر کشائی کر دی گئ قبر کشائی کے موقع برحد برادری کے کثیر تعداد میں لوگ بھی موجود تھے جبکہ دوسرے فریق کیطرف سے کوئی شخص بھی اطلاع کے باوجود نہ آ یا علاقہ مجسٹریٹ جواد عالم قریشی نے محکمہ ہیلتھ اور لواحقین کے علاوہ کسی بھی شخص کو قبر کے کمبا ونڈ کے اندر داخل نہ ہونے دیا اور سیکورٹی عملہ اور پولیس کو عام لوگوں کو یہاں سے دور رکھنے کے لیے چوکس رکھا اور سختی سے ہدایا ت جا ری کی تھیں کہ مبینہ مقتولہ آ منہ کے پردے کا خیال ہم نے اپنی ماں بہن اور بیٹی کی طرح رکھنا ہے جس کی تمام تر نگرانی وہ خود کرتے رہے اور اپنی زمہ داری نبھاتے رہے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں ڈاکٹر اعجاز احمد نے یہاں میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے لیے 13 مختلف سمپل حاصل کر لیے گئے ہیں جنہیں لاہور لیبارٹری میں بھیجا جا ے گا جبکہ ابتدائی طور پر میت کی حالت کچھ بہتر نہ تھی جبکہ اس موقعہ پر ایس ایچ او وقار احمد میر نے کہا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آ نے پر قانون کیمطابق کاروائی عمل میں لا ئی جا ے گی قبر کشائی کا عمل مکمل ہونے اور سمپل حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کفن تبدیل کر کے تدفین کر دی گئی اس موقعہ پر انتہائی رقت آ میز مناظر بھی تھے اور ہر آ نکھ اشکبار تھی اور اٹھارہ سالہ شادی شدہ 2 بچوں کی ماں آ منہ کے انصاف کی اپیل کر رہے تھے

Kotli Sattian; Amna exhumation case: One month and three days after the expiration of stay order, exhumation was carried out under the supervision of Area Magistrate Jawad Alam Qureshi. On this occasion, Dr. Accompanied by staff, SHO Waqar Ahmed Mir was also present along with police personnel. Talking to media here, Dr. Ijaz Ahmed, MS Tehsil Headquarters Hospital, Kotli Sattian, said that 13 different samples have been obtained for post-mortem which will be sent to Lahore Laboratory. On the occasion, SHO Waqar Ahmed Mir said that action would be taken as per law on receipt of post-mortem report.

کوٹلی ملوٹ روڈ کی تعمیر کا وعدہ پورا نہ ہونا منتخب نمائندوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے,ارشد محمود ستی

Failure to fulfill the promise of construction of Kotli Malot Road is a telling proof of incompetence of elected representatives, Arshad Mahmood Satti

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— مسلم لیگ ن تحصیل کوٹلی ستیاں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ارشد محمود ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوٹلی ملوٹ روڈ کی تعمیر کا وعدہ پورا نہ ہونا منتخب نمائندوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کیساتھ 20 اکتوبر تک کام شروع کروانے کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن انوار الحق کا وعدہ اور رکن صوبائی اسمبلی میجر لطاسب ستی کی جھوٹی تسلی بھی کوٹلی ملوٹ روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے امید تک بھی نہ ثابت ہو سکی انہو ں نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی مشاورت کیساتھ جلد حتمی لا ئحہ عمل طے کریں گے جس میں اب جتنی ازیت عوام نے برداشت کی شائد اس سے زیا دہ منتخب نمائندوں کو برداشت کرنی پڑے عوام علاقہ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے آ خر کب تک تاریخوں پر تاریخیں دی جا ئیںگی جیسے یہ کو ئی دیوانی کیس ہے

تعزیت

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— مسلم لیگ ن تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدرخورشید ستی ایڈووکیٹ دیگر عہداروں ترجمان مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں ڈاکٹرفیاض راجہ ،سابق جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اختر ستی ، ارشد محمود ستی ،یاسر غفار ستی ، راجہ شوکت ستی ایڈووکیٹ ،سمیع اللہ ستی ، عاصم ستی ،وسیم نجیب ستی ،نصیر نجیب ستی ،جزل سیکرٹری خواتین ونگ مسلم لیگ ضلع راولپنڈی نوید نزیر ستی و دیگر نے ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی کے والد محترم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاے مغفرت بھی کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button