DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Ashraf Kayani, senior member of PPP Kahuta, leaves PPP

پیپلزپارٹی کہوٹہ کے بزرگ رہنما اشرف کیانی نے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کہوٹہ کے بزرگ رہنما اشرف کیانی نے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہہ دیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی زولفقارعلی بھٹو بینظیر کے بعد ختم ہو گئی ہے اب صرف مفاد پرست ٹولہ ہے ہے جو اپنی لوٹی دولت کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے محمد اشرف کیانی نے کہا کہ کراچی میں بلاول نے تقریر کے دوران آلو تین سو روپے درجن کہا ان کو غریبوں کے حالات کا کیا معلوم کہ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑ کر باہر نکالنے والے آج ایک ہو گئے ہمارے لوگوں کی بدقسمتی کوئی مخلص لیڈر نہ مل سکا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی سب سے بہتر ہے اور اس میں اچھے لوگ موجود ہیں۔

Kahuta; Senior leader of PPP Kahuta Ashraf Kayani has said goodbye to PPP. He said that PPP has come to an end after Zulfiqar Ali Bhutto and Benazir Bhutto. He said that Bilawal in his speech in Karachi said that potatoes cost three hundred rupees a dozen. He did not know the condition of the poor. He said that those who tore each other’s stomachs out have become one. In response to a question, he said that Jamaat-e-Islami is the best and there are good people in it.

سابقہ حکمرانوں نے جو مسائل پیدا کیے ہیں دو سالوں میں دور نہیں ہو سکتے,راجہ الطاف حسین

The problems created by the previous rulers cannot be solved in two years, Raja Altaf Hussain

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابقہ حکمرانوں نے جو مسائل پیدا کیے ہیں دو سالوں میں دور نہیں ہو سکتے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ادارے ٹھیک کام نہیں کر رہے تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ بھی عوام کو ریلیف نہیں دے سکی مگر اب ہم نے عہد کر لیا کہ اداروں کے سربراہان اگر کام نہیں کریں گے تو ان کو کہوٹہ میں نے رہنے کا حق نہیں ہمارے ملک کا سسٹم بھی ایسا ہے کہ مجرم قابو نہیں ہوتا عمران خان کا ویثرن بہترین ہے اور نچلی سطح پر سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا پارٹی میں اختلافات ہوں بھی تو منزل سب کی عمران خان کا وژن ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی راجہ الطاف حسین پروگرام عوام اور سیاست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اور ہیڈ برج کہوٹہ نڑھ روڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل حل ہونگے ایم این اے صداقت عباسی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد مہنگائی پر بھی قابو پالیا جائے گا۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں آٹے کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی,اے سی کہوٹہ

Flour supply in and around Kahuta city will be ensured, AC Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں آٹے کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی اگر آٹے کا میعار ٹھیک نہ ہوا تو مقامی مل کے خلاف کارروائی کی جائے گی بائی پاس بن گیا ہے اب شہر کے دونوں اطراف پر بیریل لگا کر ٹریفک کا داخلہ بند کریں گے ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ اٹھارٹی سے مل کر سخت کارروائی کرینگے حکومت پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازار قائم کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے کہوٹہ کلب میں بہت جلد کام شروع ہوگا جبکہ۔ علیوٹ کے مقام پر اسٹیڈیم کی تعمیر بھی عنقریب شروع ہو گی ان خیالات کا اظہار اے سی کہوٹہ را بعیہ سیال نے سنئیر صحافی اصغر حسین کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اصغر حسین کیانی نے کروٹ ڈیم میں کام کرنے والوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور شہر میں تجاوزات سڑکوں اور لاری اڈا میں ناقص مٹیریل کے حوالے سے بھی بتایا۔

کہوٹہ ٹاؤن کا علاقہ کلب لائن نارتھ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Club Line North area of Kahuta Town is deprived of basic facilities even in this modern age

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ ٹاؤن کا علاقہ کلب لائن نارتھ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے گلیاں کھنڈرات جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ واٹر سپلائی سکیم نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔دوسو کیوی کا صرف ایک ٹرانسفرمر لگاہوا ہے جسکی وجہ سے آے روز ٹرانسفرمر جل جاتا ہے تاریں ٹوٹ چکی ہیں واپڈا کی لاپروائی اور غفلت کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت من پسند افراد کو فنڈز دیتی ہیں جس کی زندہ مثال گلی نمبر 5 میں واٹر سپلائی لائن ہے ہم نے ان سے کئی عرصہ قبل سکیم دی تھی مگر ہماری واٹر سپلائی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا عوامی نمائندے الیکشن میں عوام کو سر سبز باغ دکھا کر ووٹ لے لیتے ہیں مگر بعد میں غائب ہو جاتے ہیں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button