DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Hafiz M Usman Abbasi holds meeting with workers in the office of PML-N Kallar Syedan

حافظ محمد عثمان عباسی کا کلر سیداں میں مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد کے دفتر میں کارکنان سے گفتگو

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ محمد عثمان عباسی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو عمران خان کی شکل میں سیاسی کورونا سے بھی نجات دلائی جائے،ووٹ چوری کر کے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کی تیزی سے چلتی ہوئی ترقی کا پہیہ روک کر ملک میں بے روزگاری،غربت،مہنگائی اور لاقانونیت میں اضافہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد کے دفتر میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین کے علاوہ نمبردار اسد عزیز، شیخ حسن سرائیکی اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا ملک ے طول و عرض میں تعمیر و ترقی کے کام جاری تھے موٹرویز بنیں،میٹروز بنیں، ائر پورٹ بنے، سی پیک پر برق رفتاری سے کام ہوا،دیہات و قصبات میں ترقی ہوئی کروڑوں کی لاگت سے بیول سے براستہ ٹکال چوآخالصہ،کنوہا،ستھوانی اور دھمالی تک سوئی گیس کی لائن بچھائی گئی جس پر پی ٹی آئی کی حکومت میں کام بند پڑا ہے۔کروڑوں روپے کے پائپس زمین میں دفن ہیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوئی گیس کے تمام مطلوبہ فنڈز جاری کیے تھے کام شروع ہوا تھا مگر حکومت کی تبدیلی کے بعد عوامی مفاد کا یہ منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑا ہے اور گزشتہ ایک برس سے اس پر کام بند ہے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کے بیانیے پر متحد ہوں اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگی رہنما حافظ عثمان عباسی،بیرسٹر شاہ رخ پرویز،سید راحت علی شاہ، راجہ محمد فیاض آف بیور، نمبردار اسد عزیز، شیخ حسن سرائیکی اور دیگر نے گاؤں ممیام جا کر پی ٹی آئی کے رہنما راجہ محمد ثقلین،راجہ محمد شجاع،بابو ظفر اقبال اور دیگر سے ملاقات کی اور سابق نائب ناظم راجہ محبوب کاظم کی بیوہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ کلر سیداں میں سابق رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین کے گھر بھی گئے۔

Kallar Syedan; Hafiz Muhammad Usman Abbasi held meeting with PMl_N local leaders in the office of PML-N Kallar Syedan and with President Sheikh Khurshid Ahmed and discussed current issues in local union councils. He urged the workers to unite under the leadership of PML-N and Mian Nawaz Sharif and face the situation head on.

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا اے پی سی میں برائے راست خطاب نے مسلم لیگ ن میں نئی جان پھونک دی

Former Prime Minister Mian Muhammad Nawaz Sharif’s direct speech in the APC breathed new life into the PML-N

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا اے پی سی میں برائے راست خطاب نے مسلم لیگ ن میں نئی جان پھونک دی ان کے حامی اور بدترین مخالفین نے بھی ویڈیو لنک پر ان کے خطاب کو بغور سنا لوگ اپنا کام کاج ترک کر کے ٹی وی چینلز کے سامنے بیٹھ گئے صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں پیپلز پارٹی جے یو آئی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی میاں محمد نواز شریف کا اے پی سی میں خطاب سنا،سیاسی کارکنان نے میاں نواز شریف کے اس خطاب پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی ڈیل یا ڈھیل کے سہارے ملک سے باہر نہیں گے ہیں ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے آج بھی ان کا بیانیہ ہیں جس سے مسلم لیگ ن ہی نہیں پیپلز پارٹی کے لوگوں نے بھی ان کی تقریر کو ایک جمہوری سوچ رکھنے والے نواز شریف کے دل کی عکاسی قرار دیا ہے۔پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کلر سیداں کے کارکنان نے کہا کہ نواز شریف کا خطاب چھوٹے صوبوں کے لوگوں کی بھر پور نمائندگی تھی ملک کو مستحکم بنانے کے لیے اداروں کو آئینی حدود کے اندر خود کو پابند کرنا ہو گا اس کے سوا کسی بھی ماڈل کی جمہوریت عوام کی خواہشات کی آئینہ دار نہیں ہو سکتی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں تحصیل میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

On the direction of Punjab government, a five-day polio campaign was launched

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں تحصیل میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے گزشتہ روز نواحی یونین کونسل بشندوٹ میں واقع خانہ بدوشوں کی کچی آبادی میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ سال کی عمر کم کے 37 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ تحصیل کو 13 زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چوہدری یاسر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Ch Yasir celebrated

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری مہربان کے فرزند چوہدری یاسر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق چیئر مین چوہدری محمد رمضان، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، چوہدری توقیر اسلم کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button