DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of Raja Ahsan Ali and Raja Mohsin Zaman Business Center under the name of Janjua Electronics at Lehri Road Nara

لہڑی روڈ نارہ میں جنجوعہ الیکٹرونکس کے نام سے راجہ احسن علی اور راجہ محسن زمان کے کاروباری سنٹر کا افتتاح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
لہڑی روڈ نارہ میں جنجوعہ الیکٹرونکس کے نام سے راجہ احسن علی اور راجہ محسن زمان کے کاروباری سنٹر کا افتتاح۔میجر شہریار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کہوٹہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز لہڑی روڈ نارہ میں جنجوعہ الیکٹرونکس کے نام سے راجہ احسن علی اور راجہ محسن زمان کے کاروباری سنٹر کا افتتاح ہوا جس میں میجر شہریار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کہوٹہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ افتتاحی تقریب میں راجہ احمد نواز جنجوعہ امیدوار برائے ویلج کونسل مٹور، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ،راجہ عمران اللہ، راجہ ضیاء اللہ،حاجی راجہ محمدجاوید،راجہ اکبر، راجہ احمد نواز بمنیال سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر تمام افراد نے راجہ احسن علی اور راجہ محسن زمان کو ان کے کاروبارکی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے کاروباد میں بر کت کے لیے خصوصی دعا کی۔

Kahuta; Inauguration of Raja Ahsan Ali and Raja Mohsin Zaman Business Center under the name of Janjua Electronics was held at at Lehri Road Nara. Major Shehryar Janjua candidate for Chairman Tehsil Council Kahuta participated as special guest.

سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کی طرف سے پرتکلف ناشتہ۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت

Breakfast invitation by political and social personality Adeel Afzal. Participation of a large number of political and social personalities including former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کی طرف سے پرتکلف ناشتہ۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزوارڈ نمبر10محلہ گریڈ اسٹیشن کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کی طرف سے بسم اللہ ناشتہ سنٹر گریڈاسٹیشن بلمقابل جامع مسجد الخلیل میں ناشتے کی ایک پر تکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب،سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئرقانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ، سجادہ نشین در بار عالیہ منیدشریف ساہیں سلیم،الفتح گروپ کے صدر آصف ربانی قریشی، امیدوار برائے چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ عمران ستار جنجوعہ،عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ، ذوالفقار کیانی ایڈوکیٹ، گلفام خان ایڈوکیٹ، ایم ذرین اعوان، ملک ارشد اعوان، صوبیدار ملک فاروق اعوان، ملک جمیل اعوان، حاجی ملک ابرار اعوان، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمران جنجوعہ،جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، ممبران پریس کلب ارسلان کیانی، احتشام کیانی،سوشل میڈیا کے مجیب اللہ ستی، ذوالفقار علی ستی، راجہ توقیر شبیر، سابق کونسلر افتخار احمد المعروف کاکا،ٹھکیدار ساجد محمود، سید ذوالقرنین شاہ، سابق کونسلر مختار احمد قریشی،سہیل احمد ستی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر میز بان عدیل نے اپنے معزز مہمانوں کوچھوٹے پائے،مرغ چنے، دہی،کلچہ، نان،مکئی کی روٹی،لچے دار پراٹھے،ادرک والی چائے ناشتے میں پیش کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ شجاع جنجوعہ کی ممانی کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا اظہار تعزیت۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ شجاع جنجوعہ کی ممانی گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کہوٹہ اور سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت حسین شاہ نے ان کی رہائش گاہ ممیام راجگان جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور (مرحومہ) کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button