DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Due to the negligence of the elected representatives, Mangla Dam effected of UC Thathi could not get any compensation, Raja Javed Ikhlas

منتخب نمائندوں کی لاپرواہی سے یونین کونسل تھاتھی کے منگلا ڈیم کے متاثرین کو کوئی معاوضہ نہیں مل سکا,سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,شیخ محمد ممراز)…. سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے مسائل سے باخوبی واقف ہوں منتخب نمائندوں نے متاثرین منگلا ڈیم کو بے یارو مددگار چھوڑدیا ہے کہیں آبادیاں زمین زیر آب آ چکی ہے جبکہ منتخب نمائندوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام میاں بردران کو یاد کر رہے ہیں نااہلوں کا ٹولا شدید پریشانی کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل تھاتھی چوہدری علی محمد مرحوم کے بیٹے چوہدری آصف علی محمد کی رہائشگاہ پر معززین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر انہوں ان کے ساتھ چوہدری قاسم علی، چوہدری ناظم علی سابق چیئرمین یوسی تھاتھی حاجی محمد رفیق آف مندہال و دیگر موجود تھے دورے کے دوران انہوں نے پار ہ نوٹلہ مندہال،خانپور،کنگر،گسرور،ہردوسرکھی،ٹھاکرہ و دیگر مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقات کی اس موقع پر مزید انہوں نے کہا باقی اضلاع میں فی گھرانہ 23ہزار روپے منگلا ڈیم کی مد میں مل چکے ہیں لیکن منتخب نمائندوں کی لاپرواہی سے یونین کونسل تھاتھی کے منگلا ڈیم کے متاثرین کو کوئی معاوضہ نہیں مل سکا ہے انہوں نے مزید کہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کے نامساعد حالات میں میاں شہباز شریف نے ہمیشہ غریب عوام کو یاد رکھا ہے حکومت پنجاب کی پالیسیاں عوام دوست پالیساں تھیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام میاں بردران کو یاد کر رہی ہے۔

Gujar Khan; Raja Javed Ikhlas, former MNA and Parliamentary Secretary speaking at the residence of late Ch Ali Mohammad said that Due to the negligence of the elected representatives, the victims of the Mangla Dam of Union Council Thathi could not get any compensation.

Show More

Related Articles

Back to top button