17 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Fake Overseas Employment Agent Arrested for Alleged Rs1.8 Million Visa Scam
کلر سیداں میں جعلی اوورسیز ایجنٹ گرفتار، برطانیہ بھجوانے کے نام پر 18 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17مئی 2026)—وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے مبینہ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے بعد گزشتہ روز کلر سیداں میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تھانہ ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی میں درج ایف آئی آر نمبر 39/26 کے تحت ملزم شہزاد اکبر بٹ سکنہ کلرسیداں پر الزام ہے کہ اس نے زاہد محمود سے برطانیہ بھجوانے اور اسٹڈی و ورک ویزہ دلوانے کے بہانے 18 لاکھ روپے وصول کیے۔ متاثرہ شہری کے مطابق رقم نقد اور بینک کے ذریعے ادا کی گئی جبکہ ملزم نے بعد ازاں صرف 6 لاکھ روپے واپس کیے اور باقی رقم ہڑپ کر لی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری نمبر 1518/2025 مکمل ہونے پر شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نہ تو شہری کو برطانیہ بھجوا سکا اور نہ ہی باقی رقم واپس کی۔ مقدمہ امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 18/22 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | May 17, 2026): — The Anti-Human Trafficking Circle of the Federal Investigation Agency Rawalpindi has arrested a suspected travel and visa fraud agent during a raid in Kallar Syedan after registering a case against him for allegedly defrauding a citizen of millions of rupees on the promise of sending him abroad.
کلر سیداں میں ڈلیوری بائیک رائیڈر ایک بار پھر مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا
Delivery Rider Robbed at Gunpoint Again in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17مئی 2026)—کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے اسلحہ کی نوک پر ڈلیوری دے کر واپس جانے والے بائیک رائیڈر کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ذیشان علی سکنہ تریل شاہ باغ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں رات دس بجے کے بعد ڈیلیوری دے کر واپس ڈھوک بھٹیاں آ رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد جنہوں نے نقاب پہنے ہوئے تھے نے روک لیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھ سے نقدی رقم مبلغ چار ہزار روپے چھین لئے۔مدعی کے مطابق تین یوم قبل بھی ساڑھے دس بجے کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے مجھے روکنے کی کوشش کی مگر میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔یاد رہے کہ پانچ یوم قبل بھی تین نامعلوم ملزمان نے ڈیلیوری بائیک رائیڈر کو اسلحہ کی نوک پر روک کر اس سے 22 ہزار روپے کی نقدی، ڈیلیوری کا سامان اور موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے
Health Week Inaugurated in Bhakral as Assistant Commissioner Reviews Medical Facilities
بھکڑال میں ہیلتھ ویک کا افتتاح، اسسٹنٹ کمشنر کا طبی سہولیات کا جائزہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17مئی 2026)—ہیلتھ کیمپ کے تیسرے روز اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم اور ڈی سی آئی آر ایم این ایچ سی ڈاکٹر حارث کے ھمراہ ھیلتھ ویک کا بھکڑال میں افتتاح کیا، اس موقع پر ایس ایچ اینڈ ایچ ایس فرخندہ خان،عثمان غنی،فرخ سیاب،شگفتہ نورین، تسکین بدرہ،سینٹری انسپکٹر عبدالجبار، ڈسپنسر عدیل شہباز،ایل ایچ وی فرح ناز،ڈینگی سٹاف واجد حسین, عبدالغفار،وقار امین، سعادت علی، و دیگر بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر فرحت ابراہیم کے ہمراہ مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی، – اے سی کلر سیداں نے کیمپ میں موجود مریضوں سے بات چیت کی اور ھیلتھ سٹاف کو ھدایت دی کہ مریضوں کا مکمل چیک اپ کیا جائے اور ان کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ھیلتھ مینیجر کو سختی سے ہدایات دیں کہ کیمپ کو منظم انداز میں چلایا جائے اور سب مریضوں کو علاج کے حوالے سے راہنمائی فراہم کی جائے۔انہوں نے ایم این ایچ سی کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور لیبر روم وارڈ اور میڈیسن سٹور چیک کیے۔
Teenage Motorcyclist Seriously Injured After Sudden Car U-Turn at Mureed Chowk
مرید چوک میں کار کے اچانک یوٹرن سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17مئی 2026)— مرید چوک کلر سیداں میں ایکس ایل آئی کار کے اچانک یو ٹرن کرنے سے پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کی ٹکر، 17 سالہ احتشام سکنہ کنوہا شدید زخمی ہو گیا۔ ٹریفک وارڈنز کے مطابق موٹر سائیکل سوار کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ اس کا بائیاں بازوں بھی فریکچر ہو گیا ہے جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
Muslim Conference Leaders Discuss Political Situation and Future Strategy in Key Meeting
مسلم کانفرنس رہنما مہرالنساء اور چوہدری عبد الخطیب کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17مئی 2026)—مرکزی سیکرٹری جنرل آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء سے جموں 6 ایل اے 39 کے امیدوار چوہدری عبد الخطیب کی ملاقات،سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ انتخابی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیاہے گیا طے کیا گیا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان 23 مئی بروز ہفتہ سہ پہر اڑھائی بجے حبیب مارکیٹ کلرسیداں روڈ میں شرکت کریں گے جہاں چوہدری عبد الخطیب مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور انہیں جموں 6 سے اپنے امیدوار کی نامزدگی کریں گے۔
Father of PML-N PP-8 President Chaudhry Khalid Mahmood Laid to Rest
مسلم لیگ ن پی پی 8 کے صدر چوہدری خالد محمود کے والد چوہدری محمد اکرم سپرد خاک




