18 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: JDK Ambulance Service Launched in Doberan Kallan for Needy Patients

دوبیرن کلاں میں جے ڈی کے ایمبولینس سروس کا آغاز، نادار افراد کیلئے سہولت فراہم

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 18 مئی 2026) —برطانیہ کے شہر لیڈز میں رہائشگاہ دوبیرن کلاں کے مختار حسین نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے جےڈی کے کے نام سے ایمبولنس سروس شروع کردی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نادار افراد جو ایمبولینس کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے وہ صرف پٹرول کی ادائیگی کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ایمبولنس دوبیرن کلاں میں موجود رہے گی ضرورت مند 03035631419 پر دن رات رابطہ کر سکتے ہیں اس موقع پر علی افسر بھٹی،خان شبیر خان،باںو عبدالحمید،چوہدری ظہیر محمود،چوھدری ظفر، حاجی منیر بھٹی، خان شبیر خان،ہنزلہ خان،کیپٹن ریٹائرڈ منظور حسین، کامران بیگ،عامر بیگ، شاہد سلیم،حافظ عبدالشکور،حافظ شبیر چشتی،حافظ محمد سلیمان،ابرار بٹ،شہزاد محمود،طاہر مغل،ارسلان بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 18, 2026): Mukhtar Hussain, a resident of Leeds originally belonging to Doberan Kallan, has launched the “JDK Ambulance Service” in memory of his late parents to facilitate deserving and needy patients.

Speaking on the occasion, Mukhtar Hussain said that people who cannot afford ambulance charges would only need to pay for fuel expenses to avail themselves of the service. He added that the ambulance would remain stationed in Doberan Kalan and would be available day and night for emergency use.

Residents can contact the service at 03035631419 whenever needed.

A large number of local dignitaries and community members attended the launch ceremony, including Ali Afsar Bhatti, Khan Shabbir Khan, Bao Abdul Hameed, Chaudhry Zaheer Mahmood, Chaudhry Zafar, Haji Munir Bhatti, Hanzala Khan, and Captain (Retd.) Manzoor Hussain, Kamran Baig, Aamir Baig, Shahid Saleem, Hafiz Abdul Shakoor, Hafiz Shabbir Chishti, Hafiz Muhammad Suleman, Abrar Butt, Shehzad Mahmood, Tahir Mughal, Arsalan Butt and others.

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار، 135 بوتل شراب برآمد

Three Arrested in Kallar Syedan Police Crackdown, 135 Liquor Bottles Recovered

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 18 مئی 2026) —تھانہ کلر سیداں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 135 بوتل شراب برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او چوہدری ندیم عباس کی نگرانی میں اے ایس آئی سہیل ضیاء، اے ایس آئی شاہد محمود اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحیم پر مشتمل ٹیم نے کھوئی راجگان یو سی بشندوٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی۔دوران کارروائی سعد ولد حمزہ سکنہ بشندوٹ، سردار اسرار سلیم ولد محمد سلیم سکنہ گوڑھا راجگان داخلی ساگری اور عبد الرحمن ولد یونس سکنہ ڈھکی بشندوٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 135 بوتل شراب برآمد ہوئی جنہیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Toyota IS Car Burnt to Ashes During Welding Work on Choa Road Kallar Syedan

چوا روڈ کلر سیداں میں ویلڈنگ کے دوران ٹویوٹا آئی ایس گاڑی جل کر خاکستر

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 18 مئی 2026) —چوا روڈ کلرسیداں میں لاکھوں روپے مالیت کی ٹویوٹا آئی ایس گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی گاڑی میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رھا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی جس نے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی منٹوں میں جل کر خاکستر ہو گئی ریسکیو 1122 نے کاروائی کرکے اس سے ملحقہ دوکانوں اور گاڑیوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا تباہ ہونے والے گاڑی عمران کی ملکیتی بتائی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button