DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Jamil Ahmed Hashmi addressed the ceremony of awarding medals to the families of martyrs at Kallar Sports Stadium organized by Kallar Youth Council.

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی نے گزشتہ روز کلر یوتھ کونسل کے زیر اہتمام کلراسپورٹس اسٹیڈیم میں شہدا کے لواحقین کو میڈل دینے کی تقریب سے خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی نے کہا کہ چھ ستمبر کو پاکستانی شاہینوں نے کئی گنا بڑے دشمن کی برتری خاک میں ملا کر ثابت کیا تھا کہ کامیابی کے لیئے محض زیادہ ہتھیار کافی نہیں اس کے لیئے جزبہ ایمانی و جہاد ہونا لازمی شرط ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر یوتھ کونسل کے زیر اہتمام کلراسپورٹس اسٹیڈیم میں شہدا کے لواحقین کو میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت یوتھ صددسہیل کیانی نے کی،جمیل ہاشمی نے یوم شہدا منانے اور لواحقین کو اعزازات کی فراہمی پر کلر یوتھ کو مبارکباد دی،پی ٹی آئی کے راجہ ساجد جاوید،حافظ سہیل اشرف،پیپلز پارٹی کے محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کے محمد زبیرکیانی اور شیخ حسن ریاض نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے لیئے تاریخ ساز قربانیاں دی گئیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد اور قربانیوں سے آگاہ کیا جائے جبکہ کلر یونیٹی کے زیر اہتمام شہدا کی یاد میں ریلی بھی نکالی گئی۔

کلرسیداں پولیس نے صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا

Farqan sent to jail for blasphemy comments

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں پولیس نے صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا گاؤں میانہ موہڑہ کے احتشام افضل نے پولیس کو درخواست دی کہ گاؤں چھپری اکو کے فرقان نے حضرت امیرمعاویہ کی شان میں گستاخی کی ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں جس پر سب انسپکٹر افضال احمد نے زیردفعہ 295اے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

ریسکیو اہلکار محمد داؤد نے ہزاروں امریکی و پاکستانی کرنسی مالک تک پہنچا کر دیانتداری کی عمدہ مثال قائم کی

Rescue worker Mohammad Daud sets an excellent example of honesty by returning lost thousands of US and Pakistani currency to the owner

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریسکیو اہلکار محمد داؤد نے ہزاروں امریکی و پاکستانی کرنسی مالک تک پہنچا کر دیانتداری کی عمدہ مثال قائم کی محمد داؤد کو بازار سے ایک لاوارث بیگ ملا جس میں ہزاروں امریکی ڈالرز کے علاؤہ پاکستانی کرنسی تین بنک کے کریڈٹ کارڈز اوردیگر سامان پڑا ہوا تھا ریسکیو اہلکار نے یہ بیگ اس کی مالک خاتون تک پہنچا کر ڈھیروں دعائیں لی ہیں

مرزا قیوم چغتائی انتقال کر گئے نماز جنازہ لونی سلیال میں ہوئی

Mirza Qayoum Chightai passed away in Looni Saliyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ذوالفقار کے بہنوئی،بلال قیوم چغتائی کے والد مرزا قیوم چغتائی انتقال کر گئے نماز جنازہ لونی سلیال میں ہوئی جس میں رکن اسمبلی راجہ صغیراحمد،حافظ سہیل اشرف،اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،چوہدری شفقت محمود،زین العابدین عباس،سید وقاص حیدد،حاجی محمد اسحاق،شیخ ندیم،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،سردار اصف،نعیم بنارس،اسد الرحمان ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں الحاج غلام مصطفے کیانی کی ہمشیرہ پیپلز پارٹی کے رہنما محمد فیاض کیانی کی پھوپھی جان کو موضع سموٹ میں سپرد خاک کردیا گیا

Sister of Ghulam Mustafa Kiyani passed away in Samot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں الحاج غلام مصطفے کیانی کی ہمشیرہ پیپلز پارٹی کے رہنما محمد فیاض کیانی کی پھوپھی جان کو موضع سموٹ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں محمد اعجاز بٹ،نصیراختر بھٹی،چوہدری توقیراسلم،لالہ محمد رسول،ملک شہزاد اور دیگر نے شرکت کی۔

کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر ایجنسی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against the owner of the agency for selling petrol openly

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر ایجنسی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ روڈ میں قائم پٹرول ایجنسی پر کھلے عام پٹرول فروخت ہو رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور چار عدد کین جن میں مجوعی طور پر100 لیٹر پٹرول موجود تھا کو قبضہ میں لے کر ایجنسی کے مالک سید حسن مجتبی سکنہ طوطہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے دوران گشت تین منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 540 گرام چرس برآمد کر لی

Police recovered a total of 540 grams of cannabis from the possession of three drug dealers during a patrol.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے دوران گشت تین منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 540 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے محمد نوید سکنہ شاہ باغ کے قبضہ سے 130 گرام،نیئر عباس کے قبضہ سے 300 گرام جبکہ محمد اشفاق سکنہ گوجرانوالہ سے 110گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button