کہوٹہ کے رہائشی میجر مسعود اختر کیانی کا 55 یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے رہائشی میجر مسعود اختر کیانی کا 55 یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیاگذشتہ روز قبل برگیڈیئر رانا منور لانس نے حضرت سخی سبزواری بادشاہؒکے قبرستان میں موجود میجر مسعود اختر کیانی شہید کے مزار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔ میجر مسعود اختر شہید سابق ڈی سی،سابق ایم این اے و سابق صدر پاکستان مسلم لیگ اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے قریبی دوست راجہ حسن اختر مرحوم کے صاحبزادے،راجہ محمود اختر کیانی مرحوم اور چیف آف گکھڑ کرنل ریٹائرڈ راجہ سلطان ظہور اختر کیانی گولڈ میڈ لسٹ تحریک پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کے سابق سیکرٹری کے بھائی ہیں۔ یاد رہے کہ میجر مسعود اختر کیانی شہید نے جب چھ ستمبر1965کو دشمن بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج نے دشمن کا حملہ پسپا کر دیا دنیا کی ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ چوندا سیالکوٹ میں شکست دی میجر مسعود اختر کیانی شہید جس بہادری اور جرات سے دشمن کو کاری ضرب لگا کر شکست سے فاش فاش کیا کہ بھارتی فوجی اپنے چلتے ہوئے ٹینکوں اور ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے دشمنوں کو بھاگنے کا راستہ نہ ملا فتح کے بعد میجر مسعود اختر کیانی شہید اپنے ساتھیوں کو چلتے ہوئے ٹینکوں سے نکالتے ہوئے شدید زخمی ہوئے اور23ستمبر1965کو جام شہادت نوش فرمایا حکومت پاکستان نے اس وقت انکو انکی بہادری پر ستارہ جرات کے اعزاز سے نوازا۔میجر مسعود اختر کیانی شہید نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں جہنوں نے دشمن کے عزائم کو نست و نابودکر دیا اور دشمن کی جانب سے آنے والے ہر طوفان کو اپنے سینے پر سہتے ہوئے ملک پاکستان کی عزت آبرو اسکی توقیر اور سربلندی کے لیے جام شہادت نوش فرمایا۔ شہید میجر مسعود اختر کیانی کے مزار پر بتاریخ23ستمبر کو قرآن خوانی ہو گی اور انکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کا دورہ
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visits Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کا دورہ۔ رواں ہفتے ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری لواحقین سے اظہار تعزیت۔ مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ رو ز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ ذوالفقار علی ستی، ماسٹر محمد زبیر، مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،عدیل افضل، محمد فاروق اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ کے کہوٹہ کادورہ کیا انہوں نے کہوٹہ کی معروف کاروباری،سیاسی،سماجی شخصیت معروف قانون دان راجہ فہیم انور ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر،کہوٹہ معروف کاروباری،سیاسی،سماجی شخصیت ملک شوکت مہان کے بڑھے بھائی حاجی جاوید کی وفات پر،کیرل والے ابرار ستی کی وفات پر، پی پی پی یوسی پنجاڑ کے صدر عبدالحمید بھٹی کی وفات پر ان کے بیٹے آصف سے اظہار تعزیت کی اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ پنجاڑ کے مقام پر ماسٹر گلفراز کے ہوٹل پر راجہ جاوید، راجہ ندیم،راجہ محمود، راجہ رفیق، راجہ بشار ت، راجہ اشفاق، راجہ خالد سے ملاقات علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگوکی۔