12 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Attempt to Occupy Civil Defence Building by Pera force Foiled
کہوٹہ: سول ڈیفنس عمارت پر قبضے کی کوشش ناکام، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 12 مئی 2026) — کہوٹہ میں سول ڈیفنس کی عمارت پر مبینہ قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ شہریوں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیرا فورس کہوٹہ کے چند اہلکاروں نے مبینہ طور پر زبردستی سول ڈیفنس کہوٹہ کی عمارت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، تاہم سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
شہریوں، سماجی کارکنوں اور مختلف سیاسی شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دی گئی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پیرا فورس کا کام تجاوزات اور ناجائز قبضوں کا خاتمہ کرنا ہے، لیکن کاہوٹہ میں اسی فورس کے اہلکار خود قبضے کی کوششوں میں ملوث نظر آ رہے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ عمارت میں عرصہ دراز سے سول ڈیفنس کا دفتر قائم ہے جہاں محکمانہ سامان بھی موجود ہے، اس لیے اس قسم کی کارروائی تشویش کا باعث ہے۔
Kahuta (Correspondent Pothohar.com, Imran Zamir, May 12, 2026) — An alleged attempt to take control of the Civil Defence building in Kahuta was foiled by Civil Defence staff, prompting strong reactions from citizens and social figures who demanded immediate action from Punjab Chief Minister Maryam Nawaz.
According to details, a few personnel of the Para Force Kahuta allegedly tried to forcibly occupy the Civil Defence building. However, Civil Defence officials acted promptly and successfully prevented the attempt.
Citizens, along with political and social personalities, staged strong protests and submitted written requests to the Punjab Chief Minister, the Commissioner of Rawalpindi, and the Deputy Commissioner of Rawalpindi.
In their application, they stated that the Para Force is responsible for removing encroachments and illegal occupations, but in Kahuta, its own personnel were allegedly involved in attempting an illegal occupation.
The applicants further stated that the Civil Defence office has been operating in the building for many years, and official equipment is also stored there, making the incident a matter of serious concern.
کہوٹہ میں واٹر سپلائی اور سیوریج منصوبوں میں مبینہ کرپشن، شہری بنیادی سہولیات سے محروم
Allegations of Corruption in Kahuta Water Supply and Sewerage Projects, Citizens Still Deprived of Basic Facilities
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 12 مئی 2026) — کہوٹہ میں منتخب نمائندوں کی مبینہ نااہلی اور عدم توجہ کے باعث واٹر سپلائی اور سیوریج کے کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں میں کرپشن اور خردبرد کے الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیوریج منصوبے کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، تاہم کئی علاقوں میں موقع پر سیوریج منصوبے کا نام و نشان تک موجود نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجراء کے باوجود عملی طور پر ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہے۔
شہریوں نے الزام عائد کیا کہ کہوٹہ میں جدید دور کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اب بھی پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہے۔ بعض مخصوص علاقوں میں گلیاں توڑ کر پانی کی پائپ لائنیں بچھائی گئیں، مگر شہر کی تقریباً نوے فیصد آبادی آج بھی واٹر سپلائی سے محروم ہے۔
مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی اور سیوریج منصوبوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
THQ Hospital Kahuta Treats Over 32,000 Patients in April 2026
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں اپریل 2026 کے دوران 32 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 12 مئی 2026) — تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کی انتظامیہ نے ماہِ اپریل 2026 کی تفصیلی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 32 ہزار سے زائد مریضوں کو مختلف شعبہ جات میں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق او پی ڈی (OPD) میں اپریل کے دوران مجموعی طور پر 19,446 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں 13,044 مریضوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ہسپتال کی لیبارٹری میں مجموعی طور پر 7,081 مختلف ٹیسٹ کیے گئے جبکہ تشخیصی عمل کے دوران 294 ایکسرے بھی کیے گئے۔ جنرل اور ڈینٹل سرجری کے شعبہ میں مجموعی طور پر 149 مریضوں کے مختلف پروسیجرز انجام دیے گئے۔
زچہ و بچہ کے شعبہ میں گزشتہ ماہ 53 کامیاب نارمل ڈیلیوریز ہوئیں جبکہ پیچیدہ کیسز میں 49 سی سیکشن آپریشنز کیے گئے۔ مختلف بیماریوں میں مبتلا 427 مریضوں کو ان ڈور وارڈز میں داخل کر کے طبی نگہداشت فراہم کی گئی۔
دیگر طبی سہولیات کے تحت ڈینٹل او پی ڈی میں دانتوں کے امراض میں مبتلا 123 مریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ بلڈ بینک سے ضرورت مند مریضوں کے لیے 59 خون کے بیگز فراہم کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق کتے کے کاٹنے کے 60 متاثرہ افراد کو ویکسین اور ضروری علاج فراہم کیا گیا، جبکہ موسم کی تبدیلی کے باعث رپورٹ ہونے والے سانپ کے کاٹنے کے 08 کیسز کو فوری طبی امداد دی گئی۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی عملہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے شب و روز خدمات انجام دے رہا ہے۔
Rs 120 Million Salgran Road Mega Project Inaugurated in Kahuta’s UC Lehri
یونین کونسل لہڑی میں 12 کروڑ روپے کے “سالگراں روڈ” میگا پراجیکٹ کا افتتاح





